غمگین مناظر کے طلبگار، مجھے دیکھ
تیرے لئے ہوتا ہوں میں تیار، مجھے دیکھ
بینائی گھٹا دیتی ہیں سورج کی شعائیں
اور تو ہے جوکہتا ہے لگا تار مجھے دیکھ
رونق کے سمندر میں مجھے دیکھنے والے
خلوت کے جزیرے پہ بھی اک بار مجھے دیکھ
احمد عبداللہ
#اردو_زبان
May we never find space so vast, planet so cold, heart and mind so empty that we cannot fill them with Love and Warmth.
Star Trek
S1:E10
Dagger of the Mind
خوشی ہمدم اگر ہوتی، مجھے رونے کو کیا ہوتا
اسے گر پا لیا ہوتا،تو پھر کھونے کو کیا ہوتا
وہ مجھ سے دور نہ ہوتے، میں ان سے دور نہ ہوتا
یہ انہونی نہیں ہوتی، تو پھر ہونے کو کیا ہوتا
یونہی بنجر پڑے رہتے تمہارے کھیت صدیوں تک
میں مٹی میں نہیں ملتا، تو پھر بونے کو کیا ہوتا
A.M. Turaz
میرے دو دوست ہیں
دن کے اڑتے بادل
اور رات کے ٹوٹے تارے
اور ان کی دو ہمجولیاں
بارش کی برستی بوندیں
اور گرتے برف کی تتلیاں
پھر جب کبھی ہم سارے
آپس میں مل بیٹھتے ہیں
پہروں کھوجا کرتے ہیں
تم کو سوچا کرتے ہیں
#پری_زاد