اسٹریٹ موومنٹ کے دوران، علیمہ خان نے کوہاٹ میں پُرجوش نوجوانوں سے کہا اب نعروں کا وقت ختم۔ اب عمران خان کو رہا کرانے کے لئے سب کو نکلنا ہوگا۔ عمران خان کی حبسِ بےجا ختم کروانے کے لئے قوم اور عہدیداروں کو عمران خان کی بہنوں کے ساتھ ہم آواز اور ہم قدم ہوکر باہر نکلنا ہوگا۔
🚨ہمیں اپنا بھائی اور اپ کو اپنا لیڈر رہا چاہیے اج اپ کا پورے دن کا جنون کوہاٹ شروع ہوئے کرک پھر بنو پھر سرائے نو رنگ پھر لکی مروت اخری سٹاپ اور یہ رش جو اپ دیکھ رہے ہیں کہ مجال ہے کہ کوئی میڈیا دکھا دے کہ ہمارے لوگوں کی کیا ڈیمانڈ ہے پر ہم پھر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے
علیمہ خان کا لکی مروت گفتگو
کشمیر کو کس طرف لےکر جارہے ہو؟ کون آپکو یہ بتارہا ہےکہ بندوق اور ڈنڈے کے زور پر آپ پاکستان کو اٹھاسکتے ہیں؟ اگر 78سال سے بندوق والے پاکستان کی تقدیر بدل سکتےتو آپکا وزیر ٹی وی پر آکر یہ نہ کہتاکہ سسٹم collapse کرگیا ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پشاور میں کنونشن سےخطاب
🚨لکی مروت کی عوام کا جوش دیکھ کر میں بھی جوان ہو گئی ہو لکی مروت کی عوام کا جوش جزبہ دیدنی ہے اس جعلی حکومت ظالم حکومت اور یزید کی حکومت کو بتا دو کہ آپ عمران خان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے
علیمہ خان
عمران خان گرفتار ہونے سے پہلے جب قوم سے خطاب کیا کرتے تھے،
تو ساتھ ساتھ وہ کسی اور تک بھی پیغام پہنچایا کرتے تھے،
کہ اگر آپ کے پاس کوئی فارمولا ہے تو مجھے بتائیں میں پیچھے ہٹ جاتا ہوں،
لیکن اگر مقصد صرف مجھے پیچھے ہٹانا ہے تو ایسے سسٹم نہیں چلے گا، عبد القادر
"یہ جو جدوجہد شروع ہوئی ہے تب ختم ہوگی جب عمران خان رہا ہونگے۔ان ظالموں کو بتا دیں کہ ان کا ظلم کسی صورت قبول نہیں ہمیں، ہمیں کوئی خوف نہیں ہے ان یزیدوں کو بتادیں ان کی غلامی ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہے"۔
علیمہ خان کا بنوں میں کارکنوں سے خطاب
#ناحق_قید_کے_3سال
”سسٹم نے کولیپس تو کرنا ہی تھا کیونکہ یہاں کوئی اپنا کام نہیں کررہا، جن کا کام ہے امن بحال رکھنا وہ سیاسی انجینرنگ میں لگے ہوئے ہیں، یہاں ایک ٹکا خان بندر بانٹ کررہا ہے حکومتیں تقسیم کررہا ہے، جن کا کام ہے انصاف کرنا وہ پرچیوں کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں، جن کا کام ہے صاف شفاف الیکشن کرانا وہ کسی اور کے فیصلے کی طرف دیکھ رہا ہوتا ہے!“
وزیراعلی @SohailAfridiISF
اٹھہتر سال سے جس کشمیر کو شہہ رگ کہہ رہے تھے آج اسے ہی غدار قرار دے دیا، یہ سوال کرنا ہمارا حق ہے کہ ہماری حفاظت کون کرے گا یہ سوال کرنے پر بھی یہ غدار قرار دے دیتے۔میرے خاوند بھی اور میری بہن کے خاوند بھی ائرفورس میں تھے۔میرے شوہر کو تمغہ بسالت ملا ہوا ہے۔آج ہم سارے غدار ہو گئے میں تو ڈھونڈ رہی ہوں سب غدار ہیں تو وفادار کون ہے؟
خدا کے لیے بس کردیں، بہت ہوگیا اب ہم کو فیصلہ کرنا ہے اور انہیں بتانا ہے کہ ہم کو یہ کسی صورت قبول نہیں ۔
عمران خان آپ کی آواز ہیں وہ آپ کی خاطر جیل میں بیٹھے ہیں، آخر کب تک ہم نے ان کو جیل میں بٹھانا ہے؟ عدالتوں نے ایسے ان کو انصاف نہیں دینا انصاف لینے کے لیے سڑکوں پر نکل کر دباؤ ڈالنا ہوگا۔
علیمہ خان
@Aleema_KhanPK
#ناحق_قید_کے_3سال
یہ پارٹ کسی نے نوٹ نہیں؟؟
جب ایک جنونی کارکن نے علیمہ خان سے عاصم منیر کا نام لینے کا کیا, تو علیمہ خان کا جواب,,,, شیرنی بہن
عمران خان کی بہن ہے, دلیر تو ہوگی♥️🔥
عمران خان آپ کی آواز ہیں وہ آپ کی خاطر جیل میں بیٹھے ہیں، آخر کب تک ہم نے ان کو جیل میں بٹھانا ہے؟ عدالتوں نے ایسے ان کو انصاف نہیں دینا انصاف لینے کے لیے سڑکوں پر نکل کر دباؤ ڈالنا ہوگا۔ علیمہ خان کا بنوں میں خطاب
سورس جاننے کیلئے کیو آر کوڈ سکین کریں
#Pakistan#ImranKhan #AleemaKhan
@Aleema_KhanPK
یہ بات مراد سعید نے بھی کہیں تھی کہ جنازے اٹھانے سے بہتر ہے آواز اٹھا ،اور یہ بات اداکار محسن رضا گیلانی بھی کر رہا ،اس کاروان کا حصہ بننے کے لیے اس پیغام کو دوسروں تک فرض سمجھ کر پہنچائیں ✌️
آپ لوگوں نے جو 24 نومبر کو انہیں دھوکہ دیا، ان کی امیدوں پر پانی پھیرا، عمران خان کو جیل میں ڈالنے اس کی پارٹی کا نشان چھیننے، اس کے امیدواروں قائدین سے زبردستی پارٹی چھڑانے کے باوجود آپ نے عمران خان کو جتوایا اور اتنا ووٹ دیا کہ ان سے سنبھل نہ پایا اس لیے ان کو آپ پر غصہ ہے اور آپ پر ظلم کررہے ہیں۔
دنیا بھر میں احتجاج ہوتے کہیں گولی نہیں چلتی بنگلہ دیش میں گولی چلی تو حکومت ہی ختم ہوگئی لیکن انہوں نے آپ پر نو مئی کو گولیاں چلائیں ، پھر چھبیس نومبر کو چلائیں آپ کتنی گولیاں کھائیں گے؟
فوجی کہتے ہم نے گولیاں نہیں چلائیں، پولیس والے کہتے گولیاں چلانے والے ہم میں سے نہیں ہیں تو اس کا مطلب ہے انہوں نے گولیاں چلانے کے لیے خاص لوگ رکھے ہوئے ہیں۔ علیمہ خان