بسم اللہ الرحمن الرحیم🍁
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
صبح بخیر زندگی بخیر!🌹🌹🌹
یا اللہ! ❤️❤️
آج کی اس نئی صبح کو بھی ہمارے لیے رحمت ، برکت ، عافیت ، سلامتی اور خیر کا پیام بنا دے۔ ہمارے دلوں کو ایمان کی روشنی، زبانوں کو ذکرِ👍👍👍 الٰہی، آنکھوں کو حیا، اور اعمال کو اخلاص سے مزین فرما۔✍️✍️✍️
یا رب العالمین! 🌊🌊🌊🌊
ہمارے والدین، اہلِ خانہ، اساتذہ، دوستوں اور تمام احباب پر اپنی بے پایاں رحمت نازل فرما۔ ان کی جائز دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرما، ان کی پریشانیاں دور فرما، بیماریوں کو شفا،💓 تنگ دستی کو فراخی، غم کو خوشی اور🌲🍂 مشکلات کو آسانیوں میں بدل دے۔💮🌻🌹
اے پروردگار! ❤️
ہمیں رزقِ حلالِ طیب، صحتِ کاملہ، عمرِ بابرکت، علمِ نافع، عملِ صالح اور اخلاقِ حسنہ عطا فرما۔ ہمارے دلوں میں محبت ، اخوت، صبر، شکر اور تقویٰ پیدا فرما اور ہمیں ہر قسم کے شر، فتنہ ، حسد، بغض اور نااتفاقی سے محفوظ رکھ۔
یا اللہ! 🌿🌱🌼🌷🌹🌳🌲🍂
ہمیں قرآنِ مجید اور سنتِ و سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ پر چلنے کی توفیق عطا فرما، اہلِ بیتِ اطہارؑ اور صحابۂ کرامؓ کی سچی محبت نصیب فرما، اور ہمیں دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرما۔
اے ربِ کریم! 🌻🥀🍂🌷🌼
**پاکستان پر اپنا خاص فضل و کرم فرما، اسے امن، استحکام، ترقی، خوشحالی اور اتحاد کی نعمتوں سے مالا مال فرما، اور پوری امتِ مسلمہ کو اتفاق، عزت، نصرت اور سربلندی عطا فرما۔
اے اللہ!🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
آج کا دن ہمارے لیے خیر، برکت، کامیابی، آسانی، خوش خبری اور اپنی رضا کا ذریعہ بنا دے، اور ہمارے ہر جائز مقصد کو اپنی رحمت سے پورا فرما۔🫀💦🩸💖💟
آمین یا رب العالمین
✍️ SN ❤️
#سکون دل 💓 ❤️ 💓 ❤️:-)
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سورۃ البقرہ آیت نمبر 27✨🌟🌙🌹🍄🍄
الَّذِينَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَنْ يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ أُولَئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ
ترجمہ🪸🦋🦋🦋🦋🦋🐝🐞🐠
جو لوگ اللہ کے عہد کو اس کے پختہ کرنے کے بعد توڑتے ہیں اور اس چیز کو کاٹتے ہیں (قطع رحمی کرتے ہیں یا رشتے توڑتے ہیں) جس کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے اور زمین میں فساد مچاتے ہیں وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں
تفسیر و تشریح💮🌸🪷🌷🌺🥀🌹💐
اس آیت میں اللہ تعالی نے فاسقوں اور نافرمانوں کی تین اہم علامات اور سزاؤں کا ذکر کیا ہے:🌾🍄🍁🍂🌼🌻🪻🏵️
عہد شکنی (يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ اس سے مراد وہ تمام احکام ہیں جو اللہ نے انسان کی عقل اور فطرت میں رکھے ہیں یا انبیاء کے ذریعے نازل فرمائے، خاص طور پر وہ ازلی عہد جو تمام روحوں سے لیا گیا تھا (الست بربکم کے وقت) نافرمان لوگ دنیا کی ہوس میں مبتلا ہو کر ان احکام کو پس پشت ڈال دیتے ہیں🌴🌵🪴🍀☘️🍃
رشتوں اور تعلقات کا کاٹنا (وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَنْ يُوصَلَ) اس میں قطع رحمی (خون کے رشتے توڑنا) بھی شامل ہے اور اس سے وسیع تر معنی یہ بھی ہیں کہ انسان کا اللہ اور بندے کے درمیان جو تعلق اور محبت کا رشتہ ہونا چاہیے اسے توڑ دیا جائے💮🌸🪷🌷🌺🥀🌹💐
زمین میں فساد برپا کرنا (وَيُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ) نافرمانی گناہوں ظلم اور ناانصافی کے ذریعے معاشرے کا امن تباہ کرنا فساد کہلاتا ہے
نتیجہ🌷🌺🥀🌹💐
ان تینوں خرابیوں کا انجام قرآن نے یہ بتایا ہے کہ دنیا اور آخرت میں وہی لوگ حقیقی نقصان (خسارے) میں ہیں۔🌲🌳🌱🌿🏵️
سورۃ البقرہ آیت نمبر 28
كَيْفَ تَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَكُنْتُمْ أَمْوَاتًا فَأَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
ترجمہ🍄🍁🍂🌼🌻
تم کیونکر اللہ کے ساتھ کفر کرتے ہو حالانکہ تم بے جان (نطفے کی شکل میں یا مٹی کی حالت میں) تھے تو اس نے تمہیں زندگی بخشی پھر وہ تمہیں موت دے گا، پھر تمہیں دوبارہ زندہ کرے گا پھر تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے
تفسیر و تشریح🌵🪴🍀☘️
پچھلی آیت میں فساد اور نافرمانی کا ذکر کرنے کے بعد اس آیت میں انسان کے لاشعور کو جھنجھوڑا گیا ہے اور توحید اور معاد (آخرت) پر دلائل دیے گئے ہیں🍂🍂🍂
انسان کی حقیقت اور ابتداء انسان کی پیدائش سے پہلے کا مرحلہ بیان کیا گیا ہے کہ پہلے تم کچھ بھی نہیں تھے یا مٹی اور نطفے کی صورت میں بے جان تھے اللہ نے تمہیں وجود بخشا اور حیات عطا کی۔ جو ذات پہلی بار پیدا کرنے پر قادر ہے اس کا انکار عقل کے خلاف ہے✊👊✌️
زندگی اور موت کا تسلسل زندگی کے بعد موت کا آنا اور پھر روزِ قیامت دوبارہ اٹھایا جانا سب اسی قادرِ مطلق کے ہاتھ میں ہے
مقامِ بازگشت👇🫀❤️🩹
آخری جملہ (ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ) اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہر انسان کو ایک دن اپنے اعمال کا حساب دینے کے لیے اسی کے حضور پیش ہونا ہے، لہذا اللہ کی ناشکری اور کفر کا راستہ چھوڑ کر اس کے احکام کے مطابق زندگی بسر کرنی چاہیے
جزاكَ اللّٰه خیرا✍️✨
#سکون دل 💓❤️💓❤️:-)
🌹ع" سے ہے عشق🌹
🥀اور "ع" سے ہے عورت🥀
🌹"م" سے ہے مرد🌹
🥀اور "م" سے ہے "محبت"🥀
🌹سنو میرے چارہ گر🌹
🥀میں نے تم سے "عشق" کیا ہے🥀
🌹اور تم نے مجھ سے "محبت"🌹
🥀تم مجھ سے پوچھو گے🥀
🌹عشق اور محبت میں کیا🌹
🥀فرق ہے؟؟🥀
🌹عشق میں شرک نہیں ہوتا🌹
🥀اور محبت میں بہت سی🥀
❤️محبتوں کی خواہش ہوتی ہے❤️
#سکون دل 💓❤️💓❤️:-)