میری نیت تمہاری نیتوں سے لاکھ بہتر ہے
مِرے اعمال میں ہے جو کوئی فقدان رہنے دو
مجھے بازار میں تم دیکھ کر قیمت لگاتے ہو
یہ سودا تم سے بڑھ کر ہے ارے نادان! رہنے دو
تمہارا دین مشکل ہے، میرا آسان رہنے دو
خداراشیخ!مجھ کو تم فقط انسان رہنے دو کہانی قصہ گو!مجھ کوجہنم کی سناؤ مت
خدا کی رحمتوں پر تم میراایقان رہنے دو
بے چارہ مضمحل دیکھو تہِ جزدان ہوتا ہے
گواہی دو جو دینی ہے، ارے قرآن رہنے دو