کیوں مے کدے میں شیخ جی بنتے ہو پارسا
نظــــریں بتا رہی ہیں کــہ نیت خراب ہے
پیمانہ بھر کے کہتے ہیں وہ کس ادا کے ساتھ
پی لو ہمـــارے ہاتھ ســــے پینا ثواب ہے
دَم بہ دَم، ہجر کا غم ، چاٹ گیا سارا نم
خُشک مٹّی کی طرح راہ میں جھڑتا رہا مَیں
جانے کِس ہاتھ لگا، کون سا دھاگا، شارقؔ
اک سِرا کھنچتا رہا اور اُدھڑتا رہا مَیں
سعید شارق