کنار ِ آب جہاں خاک ا ُڑ رہی تھی وہاں
کسی نے آہ بھری اور کہا کہ ہائے حسین
کوئی تو چیز رِڑکتی ہے میری آنکھوں میں
نہ جانے اشک ہیں یا ریگِ کربلائے حسین
تمام قصہ گروں ، داستاں فروشوں کو
پسند آتا نہیں صدقِ ابتلائے حسین
2/3
#سعودعثمانی
دمک رہے ہیں سر دشت نقش ِپائے حسین
ہوا میں گونج رہی ہے ابھی صدائے حسین
اور اب تو حشر کے دن تک یہ دو مثالیں ہیں
وہ بے وفائی ِکوفہ ہے ، یہ وفائے حسین
دہکتی خاک پہ بادل بچھا دیا کس نے
پڑی ہے تپتی ہوئی ریت پر ردائے حسین
1/3
#سعودعثمانی
کامیابی کی نشانی یہ نہیں کہ آپ کتنے سوشل،کتنے مصروف اور کتنا بڑا حلقہ احباب رکھتے ہیں۔
کامیابی کی علامت یہ پے کہ آپ زندگی کس حد تک اپنی مرضی کی گزارتے ہیں اور اس میں کتنا خوش ہیں
#سعودعثمانی
کوئی آواز ڈھونڈتی ہے مجھے
.....................
ہاتھ بڑھتا ہے فون کی جانب
اور میں اس کو روک لیتا ہوں
کوئی زنجیر کھل نہیں پاتی
دل کسی کام میں نہیں لگتا
کوئی آواز ڈھونڈتی ہے مجھے
#سعودعثمانی