بیلجیم کے وزیراعظم:
غزہ میں اعضاء سے محروم ہونے کے باعث 15 ہزار سے زائد افراد کو مصنوعی اعضاء کی ضرورت ہے۔ ان متاثرین میں سے 10 ہزار بچے ہیں.
اس سب میں انسانی وقار کہاں ہے ؟ ؟ ؟
جولیان اسانج وکی لیکس کے بانی ہیں،اس نے امریکہ کے خفیہ راز افشاء کر کے شہرت پائی اور 5 سال جیل کی طویل حراست کے بعد 2024 میں آزاد ہوئے۔ٹوئٹر پر لاکھوں فالوورز کے باوجود وہ صرف ایک شخصیت، عمران خان کو فالو کرتے ہیں.جولیان سمجھتےہیں کہ امریکہ پالیسی کو لیکر دونوں کی سوچ ایک جیسی ہے
وزیراعلی سہیل آفریدی کیوں ایکشن ان ایڈ آف سول پاور قانون ختم نہ کرسکے؟
سلمان اکرم راجہ کے مطابق یہ قانون ختم کرنے پر مارشل لاء لگانے کی دھمکی دی گئی ہے
پاکستان کی ایک کینگرو کورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سیاسی رہنما گلزادی بلوچ کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ میں اس فیصلے کو صرف ایک سزا کے طور پر نہیں دیکھتی، بلکہ اسے بلوچستان میں انصاف کے ساتھ ہونے والے مسلسل مذاق اور پُرامن سیاسی آوازوں کو دبانے کے جاری عمل کی ایک اور مثال سمجھتی ہوں۔
جس مقدمے میں دفاع کے وکیل کی غیر موجودگی میں گواہ پر جرح کی جائے، جہاں دفاع کو اپنی بات مؤثر طور پر رکھنے کا مکمل موقع نہ دیا جائے، اور جہاں جج ملزم اور اس کے وکلاء کی عدم موجودگی میں طے شدہ احکامات کی تکمیل کرے، وہاں عدالت کے طرزِ عمل، دباؤ اور غیر جانب داری پر سوال اٹھنا فطری ہے۔ ایسے حالات میں ہمیں یہ پوچھنے کا پورا حق ہے کہ یہ عدالتوں کا یہ طرز عمل انصاف کے زمرے میں آتا ہے ؟
گلزادی بلوچ کوئی نامعلوم چہرہ نہیں، وہ ہماری ساتھی اور ہماری جدوجہد کا ایک حصہ ہے۔ اسے خاموش کرنے کے لیے عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے، مگر اس کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف ہماری آواز کو قید نہیں کیا جا سکتا۔ گلزادی کی سزا اس بات کا ثبوت ہے کہ آج بلوچستان میں پُرامن سیاسی جدوجہد کو کس قدر دباؤ اور جبر کا سامنا ہے۔
ہمارے ساتھیوں پر جبر صرف قید اور مقدمات تک محدود نہیں۔ ہماری تنظیم کے سرگرم کارکن نذر مری بلوچ کو بھی گزشتہ ایک سال سے جبری طور پر لاپتہ رکھا گیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ پُرامن سیاسی کارکنوں کو قید اور لاپتہ کرکے بلوچستان کے سیاسی مسئلے کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے؟
ہمیں مذاکرات کا درس دینے والوں سے میرا سوال ہے: جب ایک طرف ہمارے ساتھی جیلوں میں قید ہوں، دوسری طرف ان کے دفاع اور قانونی حقوق محدود کیے جائیں، اور سیاسی جدوجہد سے دستبرداری کے لیے دباؤ ڈالا جائے، تو پھر مذاکرات کس بنیاد پر ہوں گے؟ گلے پر چھری رکھ کر مذاکرات نہیں ہوتے، یہ صرف جبری خاموشی مسلط کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔
آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ روا رکھا جانے والا یہ مجرمانہ طرزِ عمل بلوچستان میں پُرامن جدوجہد پر ریاستی اداروں کے جاری جبر کی ایک سفاک مثال ہے۔ نام نہاد مذاکراتی عمل کے دوران، بلوچستان میں جاری خونریزی اور مسلسل جبر کے باوجود، معاملہ فہمی، سنجیدگی اور نیک نیتی کے بجائے دباؤ، ہٹ دھرمی اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا گیا۔
مذاکرات کے نام پر مسلسل ہم پر دباؤ ڈالا گیا کہ ہم اپنی پُرامن سیاسی جدوجہد سے دستبردار ہو جائیں۔ ہمیں کہا گیا کہ تمام ججز ہمارے ہاتھ میں ہیں اور آپ کی دی ہوئی کوئی بھی درخواست کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ہم نے ان تمام حالات کے باوجود دلیل اور سیاسی جرات کا راستہ اختیار کیا، جو ہماری بنیادی سیاسی تربیت کا حصہ ہے۔ ہم بلوچستان کے عوام کے بنیادی حقوق کی جدوجہد کرنے والی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے عوام کے حقوق کے لیے ہم نے کبھی بھی مکالمے اور مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔
اس جبر کے دورانیے میں بھی ہماری تنظیم لاپتہ افراد کی سالانہ رپورٹ محکمہ داخلہ بلوچستان میں جمع کرائی، جو ہمارے زمہدار تنظیم ہونے کا واضح ثبوت ہے۔
مگر ہم نے مذاکرات کے نام پر کسی بھی سیاسی انجینئرنگ کو نہ پہلے قبول کیا ہے اور نہ آئندہ کریں گے۔ بی وائی سی بلوچ عوام کی نمائندہ جماعت اور ان کی امانت ہے۔ ہماری جدوجہد کسی فرد یا عہدے کے لیے نہیں بلکہ اپنے عوام کے بنیادی حقوق اور انصاف کے لیے ہے۔
ہمارے انکار کے بعد چار رکنی عسکری مذاکراتی ٹیم نے ہمیں کہا کہ فیصلہ یہ ہے کہ جب تک آپ ہماری باتیں نہیں مانیں گے، آپ جیل میں رہیں گے۔ ہمیں یہ بھی کہا گیا کہ جج کو بھی یہی حکم دیا گیا ہے۔ ہمیں یہ پیشکش بھی کی گئی کہ اگر ہم ان کی بات مان لیتے ہیں تو ہم میں سے ایک شخص کو رہا کر دیا جائے گا؛ وہ باہر جا کر ان کی باتوں پر عمل کرے گا تو باقی لوگوں کو بھی رہا کر دیا جائے گا۔ہمیں دو، تین سال کے لیے یورپ میں آباد ہو جانے کی پیشکش بھی کی گئی۔ ہم نے ان سمیت تمام ایسی پیشکشوں کو مسترد کیا، کیونکہ ہماری جدوجہد کسی وقتی رعایت، مراعات یا ذاتی مفاد کے لیے نہیں ہے۔
ہم نے واضح کیا کہ ہم کسی سلیکٹڈ پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بنیں گے، جو عوام کے بجائے عسکری قوتوں کے ترجمانی کریں نہ کبھی بلوچستان کو چھوڑ کر کسی دوسرے ملک میں پناہ لیں گے۔ ہمارا انتخاب بلوچستان کی عوام ہیں، اور ہمارا راستہ اپنے عوام کے بنیادی جمہوری حقوق کی جدوجہد ہے۔ اگر اس جدوجہد کی قیمت قید ہے تو ہم یہ قیمت ادا کریں گے، اور جیل سے بھی اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ہم ان تمام اداروں کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ طاقت کے بل پر آپ بلوچستان کے سیاسی مسئلے کو حل نہیں کرسکتے۔ آپ نے بی وائی سی کے رہنماؤں کو قید کرنے اور کارکنوں کو لاپتہ کرنے کے باوجود بلوچستان میں امن قائم نہیں کیا-
من از ایرانی میآییم که رهبر ما را ترور کردند.
از ایرانی میآیم که مدرسهای را بمباران کردند که بچههای میناب را با اسلحههای آمریکایی و صهیونیستی بمباران کردند.
#UNGA81
President @drpezeshkian spoke not just for a government, but for a 3,000-year-old civilization. He was the powerful voice of courage, resilience, and strength for the Islamic Republic of Iran. Long live the proud, resistant nation of Iran.
جو پلان تحریکِ انصاف نے بنا رکھا ہے، حکومت نے اس پر پہلے سے ہی عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔ جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، راستے بند کیے جا رہے ہیں۔ یہی تو اس مارچ کا مقصد بھی ہے۔
مارچ سے پہلے ہی تحریکِ انصاف کے لیے یہ ایک بڑی سیاسی کامیابی بنتی دکھائی دے رہی ہے۔ اگر یہ رکاوٹیں بدستور جاری رہیں تو کھانے پینے کی اشیا، ادویات اور دیگر روزمرہ ضروریات کی قلت کئی علاقوں میں پیدا ہو سکتی ہے، اور پھر عوام کا صبر بھی جواب دے سکتا ہے۔
اس بار تحریکِ انصاف کا کھیلنے کا طریقہ کافی مختلف ہے۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ اگر تھوڑی بہت کامیابی اپوزیشن کو ملتی ہے پریشیر بلٹ کرنے میں تو پھر اپوزیشن کی ڈیمانڈز مزید بڑھ سکتی ہیں۔ دوسری جانب اطلاعات ہے کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی گرین سگنل دے چکی ہے ۔۔
ٹرمپ نے امریکا پہنچنے پر شی جن پنگ کا خود استقبال کیا، جبکہ چین میں چینی صدر ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ نہیں آئے تھے۔
طاقتور کے لیے خوشامد، کمزور کے لیے رعب—ٹرمپ کی سفارت کاری کا نچوڑ!
آپ کے بیان میں خاص اور یاد رہ جانے والا جملہ یہ تھا:
"پاکستان کے بعد ترکیہ جائیں، وہاں بھی لوگ عمران خان کا نام لے کر کہتے ہیں: خان کو جیل سے نکالو!" ❤️🔥🇵🇰🇹🇷
پارلیمنٹ میں اسپیکر کی کرسی پر بیٹھے ہوئے میر صادق کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئیے، پہلے پارلیمنٹ کے اندر سے عوام کے منتخب نمائندوں کو غیر آئینی ترامیم کے لیے عاصم منیر کی فوجی ایجینسیوں نے اغواء کیا تھا اور اب پارلیمنٹ لاجز سے اغواء کیا گیا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے منتخب اراکین کی غیر قانونی اور اغوا نما گرفتاریاں انتہائی شرمناک ہیں۔ میاں غوث، احسن جمال، مستی خیل، داور کنڈی، فضل خان، عادل خان بازئی، فتح الملک ناصر، حاجی امتیاز اور فضل شکور خان منتخب عوامی نمائندگان ہیں اور یہ عوام کے مینڈیٹ پر حملہ ہے۔
#ستمبر27_مارچ_ہو_کر_رہے_گا