@zfmalik This is why people say there is no justice in this country. If it were an ordinary man, nobody would care. The law must be equal for everyone not just the special. thousands of case in same manner are being on daily basis.
آئینی عدالت کے سپریم کورٹ کو آئینی لیکچرز:
ایک طرف 27 ویں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ 'سب سے بڑی عدالت' کا اپنا سٹیٹس کھونے پر خاموش ھے تو دوسری طرف وفاقی آئینی عدالت ہر ہفتے اپنی بالادستی کے حوالے سے آرڈرز جاری کر رہی ہے ۔
آئینی عدالت نے بار بار واضح کیا ھے ھے کہ سپریم کورٹ کے ماضی و حال کے فیصلے ان پر binding نہیں ہیں تاہم آرٹیکل 189 کے تحت آئینی عدالت کا ہر فیصلہ سپریم کورٹ پر binding حیثیت رکھتا ھے ۔
کل کے آرڈر میں آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ اس کے کسی فیصلے یا حکم میں دی گئی کوئی بھی آبزرویشن، جو کسی قانونی سوال کا فیصلہ کرتی ہو یا کسی قانونی اصول کو وضع کرتی ہو، سپریم کورٹ پر پابند اثر رکھے گی۔
یاد رہے کہ آئینی عدالت نے اس سے قبل تین قیدیوں کے کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کو طبی علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق کیس کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔
بعد ازاں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے FCC کے اس فیصلے پر سوالات اٹھائے اور کارروائی تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔ اس کے بعد سے دونوں عدالتوں نے اس معاملے کی سماعت دوبارہ شروع نہیں کی۔
ایک سینئر قانونی افسر کے مطابق سپریم کورٹ نے تاحال اپنے عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے متعلقہ کیس کا ریکارڈ FCC کو منتقل نہیں کیا۔
ہور کوئی ساڈے لائق:
جیسے توقع کی جا رہی تھی، ویسے ہی ہوا۔ 27ویں آئینی ترمیم کے ثمرات کا سلسلہ مسلسل جاری ۔
وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کی طرف پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ریلیف دینے کے حوالے سے عبوری آرڈر کو معطل کردیا ۔ اب اس کاروائی کے بعد پشاور ہائی کورٹ پر کسی بھی معاملے میں پی ٹی آئی کی طرف سےتنقید فضول ہوگی ۔
پشاور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کارکنوں کو ریلیف، وفاقی آئینی عدالت ایک بار پھر متحرک!
ماضی میں عدالتیں شخصی آزادی سے متعلق مقدمات میں خاصی تیزی دکھاتی تھیں اور ایسے کیسز جلد سماعت کے لیے مقرر کر دیے جاتے تھے۔ اور اگر نچلی عدالت سے کسی کو ریلیف مل جاتا تو اس فیصلے کے خلاف اپیل اعلیٰ عدالت میں مہینوں بعد فکس ہوتی تھی ۔
تاہم اب صورتحال تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت سیاسی کارکنوں کی نظر بندی ختم کی تو وفاقی آئینی عدالت نے اس فیصلے کے خلاف اپیل فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
نوٹ: نظر بند افراد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، جبکہ سماعت کرنے والے بینچ کے دونوں ججز کا تعلق پنجاب سے ہے۔ ماضی میں پیپلز پارٹی کی طرف سے فخریہ دعویٰ کیا جاتا تھا کہ آئینی عدالت میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہوگی۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے:
“يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث ”
اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔
(جامع ترمذی ،۳۵۲۴)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کیسے آرام کروں جب کہ صور والے اسرافیل علیہ السلام «صور» کو منہ میں لیے ہوئے اس حکم پر کان لگائے ہوئے ہیں کہ کب پھونکنے کا حکم صادر ہو اور اس میں پھونک ماری جائے، گویا یہ امر صحابہ کرام رضی الله عنہم پر سخت گزرا، تو آپ نے فرمایا: ”کہو:
*حسبنا الله ونعم الوكيل على الله توكلنا*
یعنی ”اللہ ہمارے لیے کافی ہے کیا ہی اچھا کار ساز ہے وہ اللہ ہی پر ہم نے توکل کیا“
جامع ترمزی جلد ٢ ٣٢٢ حسن
ایک بہت اچھی خبر
وزارتِ خارجہ (MOFA) کی جانب سے دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈیجیٹل اٹیسٹیشن سسٹم کا آغاز!
وزارتِ خارجہ، اسلام آباد اور اس کے تمام لائیزن دفاتر (لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور گجرات) نے 12 اکتوبر 2026 سے کنسولر دستاویزات کی تصدیق کے لیے Digital Attestation System کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
نئے سسٹم کی اہم خصوصیات:
ای-سرٹیفکیٹ (e-Certificate): جنرل اور اپوسٹل (Apostille) اٹیسٹیشن کے لیے مطلوبہ پروسیس اور فیس کی ادائیگی کے بعد درخواست دہندگان کو بذریعہ ای میل ای-سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا (HEC کے سسٹم کی طرز پر)۔
گھر بیٹھے تصدیق: اب شہری اپنے گھر بیٹھے آن لائن دستاویزات کی تصدیق کروا سکتے ہیں۔ وزارت یا لائیزن دفاتر کا چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی (سوائے ان چند مخصوص کیسز کے جہاں ذاتی موجودگی لازمی ہو)۔
شفافیت اور آسان سروس: اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور عمل میں شفافیت لانا ہے۔
آن لائن درخواست کا پورٹل:
آن لائن اپلائی کرنے کے لیے درج ذیل آفیشل لنک استعمال کریں:
👉 https://t.co/pVPAJw4Wne
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف بیریئر ہٹانے کا کیس اتنا عجیب و غریب طریقے سے چل رہا ہے آپ حیران ہو جائیں گے
ایک تو یہ کیس روزانہ کی بنیاد پر چل رہا ہے ۔۔ جہاں اسی انسداد دہشت گردی عدالت میں باقی کیسز روزانہ کی بنیاد پر نہیں چل رہے روٹین میں چل رہے ہیں
چلیں روزانہ ہی عدالت کیس چلائے ۔۔۔ لیکن وکلا کی جیل میں قید ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ سے ملاقات مشاورت تو ضروری ہے نا ۔۔۔ فئیر اور شفاف ٹرائل کا تقاضا بھی ضروری ہے
لیکن یہاں وکلا کی ملاقات و مشاورت نہیں ہو رہی نا ہی عدالت کروا پا رہی ۔۔۔ وکیل عدالتی حکم پر ملنے جیل گئے وہاں ان کو جیل کے قریب بھی نہیں جانے دیا گیا
دوسری جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت نے وکلا اور ملزمان کی غیر موجودگی میں تین گواہوں کے بیانات تین دن پہلے ریکارڈ کئے آج مزید تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر دئیے
ایمان و ہادی کے وکلا نے نکتہ یہ اٹھایا ہے کہ ایک تو بغیر وجہ عدالت ذاتی حیثیت میں ایمان ہادی کو پیش نہیں کیا جا رہا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا رہا ہے ۔۔ جہاں کنکشن کے مسائل بھی ہوتے ہیں وکلا کے ساتھ اس طرح مشاورت بھی نہیں ہو سکتی نا ہی وکلا کو کلائنت سے جیل میں ملنے دیا جا رہا ہے ۔۔۔ اس وجہ سے وکلا اور ملزمان نے کاروائی کا بائیکاٹ کر دیا کہ جب ہمیں ہدایات نہیں مل رہی تو کیس کی پیروی کیسے کریں
اب جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کر لیا ہے
ایسے لگتا ہے یہ ٹرائل ملزمان و وکلا کے بائیکاٹ کی صورت میں ہی چلے گا ۔۔ اور دوسرے کیس میں ضمانت کے معاملے سے پہلے اس کا فیصلہ بھی ہو سکتا ہے
🚨🚨
پاکستان میں عدالتیں اب صرف ریاست کے جبر کو قانونی لبادہ پہنانے کے لیے رہ گئی ہیں، شہریوں کے بُنیادی حقوق کا تحفظ کرنے والی عدلیہ اب ماضی کا قصہ ہے۔۔ دُنیا کے کسی بھی مُلک میں @ImaanZHazir اور @AdvHadiali وکیل ہوتے تو حُکمران سے لے کر عام آدمی اور سب سے بڑھ کر اُنکا ادارہ عدلیہ اُن پر فخر کرتا، یہاں ریاست اور عدلیہ نے تمام وسائل اپنی “ساکھ” سمیت ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کر جیل میں رکھنے کے لیے جھونک دیئے ہیں۔ ایک جھوٹے مُقدمہ میں 17 سال قید کی سزا معطل ہوئی تو ایک اور جھوٹے مُقدمے میں گرفتاری ڈال کر جیل سے باہر نہیں آنے دیا، پھر کبھی ضمانت کے لیے وکالت نامے پر دستخط نہیں ہونے دے رہے تھے پھر وہ ہو گئے تو کبھی تفتیشی اور کبھی جج خود چُھٹی پر غائب ہوجاتا ہے اور ایک تیسرے مُقدمے میں انصاف کے لیے طے کردہ تمام ضوابط اور نظیریں بالائے طاق رکھ کر روزانہ کی بُنیادوں پر ٹرائل کرکے سزا سُنانے “واردات” ڈالنے کا کام بےشرمی سے جاری ہے۔ جہاں ایک مُقدمے میں ضمانت کی سماعت کی جلدی نہیں وہیں ساتھ والی عدالت میں دوسرے مُقدمے میں روزانہ سماعت کرکے سزا سُنانے کی جلدی ہے کیونکہ دو انسانی حقوق کے وُکلا کی آزادی سے زیادہ اُنکا جیل میں رکھنا کُچھ طاقتوروں کی انا کے مساج کے لیے بہت ضروری ہے۔ اتنی محنت سے پاکستان کو تباہ کرنے والے اور نوجوانوں میں مایوسی پھیلانے والے لیکن دعویٰ کرتے ہیں وہ مُحبِ وطن ہیں!