إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ 😭
پنجابی کے عظیم شاعر " تجمل کلیم " دنیا ��انی سے کوچ کر گئے۔
اللہ تعالیٰ جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔آمین
بابا جی نے آخیر کردیا 🛑
اتنی بڑی ��ات, جو بندہ آئین, قانون کو روندتے ہوئے, الیکشن چوری کرے, وہ زانی نشئی سے بڑا گناہگار ہے, بلکہ وہ طاغوتی ہے🫡
قرآنی آیات پڑھنے والے اسکو سنیں۔
ریاست مدینہ یا ریاست طیبہ ؟ (اصطلاحات کو بدلنے کے اس رجحان کے نام جو بہت مایوس کن اور منفی ذہن کا عکاس ہے )
قران کی آیت ہے کہ
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ جَآءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوْۤا اَنْ تُصِیْبُوْا قَوْمًۢا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوْا عَلٰى مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِیْنَ (٦
ترجمہ: ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرلو کہ کہیں کسی قوم کوانجانے میں تکلیف نہ دے بیٹھو پھر اپنے کئے پر شرمندہ ہونا پڑے۔
کیا پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی الله علیھ وسلم نے یثرب میں قائم ہونے والی ریاست کا نام "ریاست مدینہ" نہیں " ریاست طیبہ " رکھا تھا ؟
میرا یہ کالم اس موضوع پر ایک تحقیق پر مبنی ہے -
کبھی کبھی آنا اور ذاتی بغض اس قدر غالب آجاتا ہے کہ انسان حقائق اور تاریخ کو بھی اگنور کرکے ان کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہے - پاکستان میں "ریاست مدینہ " کا لفظ سب سے زیادہ جس شخص نے استعمال کیا وہ عمران خان تھا جس نے ہمیشہ ہجرت کے بعد قائم ہونے والی اس ریاست کے دستور کو رہنما اصول کہا - وہ اس پر کتنا عمل کرسکا یا نہی یہ اک الگ موضوع ہے ' لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اس قوم کو اس ریاست مدینہ کے دستور کے چیدہ چیدہ نکات کا علم اس ٹرم کے استعمال کے بعد ہوا -
ٹرمز کو بدلنے یا نئی نئی ٹرمز متعارف کروانے کا سلسلہ نیا نہی ہے - ہمارے ہاں محض اپنے بیانیے کو درست ثابت کرنے اور دوسرے کے بیانیے کو ��یر کرنے کیلئے آج کل نئی نئی اصطلاحات اور ٹرمز کا تعارف کروایا جارہا ہے - پہلے "ڈیجیٹل دہشت گردی " کی اصطلاح کا تعارف کروایا گیا جس میں حکومت اور اداروں کی پالیسیوں پر تنقید اور اظہار رایے کی آزادی کو ڈیجیٹل دہشت گردی سے تعبیر کیا گیا جبکہ یہ ٹرم رابرٹ ٹیلر کی کتاب "ڈیجیٹل کرائم اینڈ ٹیررزم " (Digital Crime and Digital Terrorism) سے ماخوز ہے جہاں اس کا مطلب دراصل "انٹرنیٹ کو سست کرکے اور سوشل میڈیا کو بلاک کرکے پبلک کی عام معلومات تک رسائی کو روکنا" ہے -
اس کے بعد ٹرم " برین گین " (brain gain) متعارف ہوئی جس میں ملک سے باہر جانے والے دماغوں کو اپنے ملک کیلئے "برین ڈرین" کی بجاے "برین گی�� " کہا گیا جبکہ لٹریچر میں یہ ٹرم "برین گین " اس ملک کیلئے استعمال ہوتی ہے جس میں دوسرے ملکوں کے لوگ ہجرت کرکے آتے ہیں جبکہ جس ملک سے پروفیشنلز اور تعلیم یافتہ لوگ باہر جارہے ہوتے ہیں ان کیلئے "برین ڈرین " کی ٹرم استعمال ہوتی ہے جو 1949 کے مشرقی جرمنی سے لوگوں کے ڈرین سے ماخوز ہے -
لیکن اصطلاحات کی ایجاد کا یہ سلسلہ یہاں تک ہی نہیں رکا - محض عمران خان کی ضد میں یہ کہا گیا کہ نبی کریم صلی الله علیھ وسلم نے یثرب کا نام "ریاست طیبہ " رکھا تھا - کیا ہم نے اس بارے میں تحقیق کی ؟ کیا ہم نے وہ اگریمنٹ پڑھا جس کو "صحیفہ المدینہ " کہا جاتا ہے جس کی بنیاد پر اس ریاست کو "ریاست مدینہ " کا نام دیا گیا تھا - کیا ہم نے قران میں اس شہر کیلئے استعمال ہونے والے نام کو پڑھا ؟
ہجرت سے پہلے مدینہ کا نام یثرب تھا - یثرب عربوں میں ایک منفی نام تصور کیا جاتا تھا جس کا مطلب " کرس CURSE" یعنی "منفیت ' نحوست یا بیماری سے ماخوز تھا - مدینہ میں اس وقت ملیریا جیسی وبا عام تھی اور لوگ اسی منابست سے اس کو "یثرب" کہتے تھے - خود نبی کریم (صلی الله علیھ وسلم ) کی والدہ کا انتقال یثرب سے واپسی پر بیماری سے ہوا تھا - ہجرت سے پہلے نبی کریم (صلی الله علیھ وسلم ) نے خواب میں ایک سرزمین دیکھی جہاں بہت کھجور کے باغات تھے - وہ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ لگا کہ یہ شہر یمامہ یا شہر "ہجر" ہے - لیکن پھر مجھے وحی کے ذریے بتایا گیا کہ یہ بستی یثرب کی ہے جس کی طرف ہجرت کرنا ہے -
622 عیسویں میں جب نبی کریم (صلی الله علیھ وسلم ) ہجرت کرکے یہاں آیے تو انہوں نے اس کا نام یثرب سے "المدینہ ' رکھا اور ساتھ میں "طیبہ اور طابہ " کا بھی لفظ استعمال کیا -
یہ حدیث کے الفاظ ہیں :
" بلاشبہ وہ اس کو پہلے یثرب کہتے تھے - لیکن یہ اب "المدینہ ہے - جو بھی اب اس کو "یثرب " بلایےاس کو الله سے معافی مانگنی چاہیے - یہ طیبہ ہے - یہ طابہ ہے (یعنی پاک ہے ) "
(صحیح مسلم جلد ٩ حدیث ١٣٨٥ )
یہاں سے یہ بات تو ثابت ہوتی ہے کہ نبی کریم (صلی الله علیھ وسلم ) نے اس شہر کو "مدینہ" بھی کہا اور "طیبہ" بھی - - نبی کریم (صلی الله علیھ وسلم ) کا معمول تھا کہ وہ منفی مطلب والے نام تبدیل کردیا کرتے تھے اور یثرب سے مدینہ کی تبدیلی کی بھی یہی وجہ تھی تاکہ لوگ اس شہر کا سفر کرتے ہویے بیماری سے نہ ڈریں-
لیکن پھر بات یہاں نہی رکتی- پھر باری آتی ہے "ریاست مدینہ کی " - ہجرت کے بعد نبی کریم نے ایک آفیشل اگریمنٹ ' دستور اور دستاویز ترتیب دی - اس دستور کو "صحیفہ المدینہ " (Constitution of Medina) کہا جاتا ہے - یہ "صحیفہ المدینہ" ہی ریاست مدینہ کی بنیاد بنا جس میں اس شہر کیلئے "المدینہ " کا نام استعمال کیا گیا - اس دستور میں نبی کریم نے مدینہ کے مخت��ف قبائل کے درمیان مواخات کا رشتہ قائم کیا' عدل و انصاف ' دفاع اور مذہبی آزادی کے اصول واضح کیے - تاریخ کے تمام اولین محدثین نے اسی صحیفہ کی بنیاد پر اس شہر کیلئے "المدینہ " کا نام استعمال کیا جن میں سب بڑے بڑے نام جیسے ابن الہاشم ' الطبری ؛ ابن خطیر وغیرہ شامل ہیں -
یہ تو ہوگئی حدیث اور محدثین کی بات - اب قران پاک کا مطا لعہ کرتے ہیں - قران کریم میں اس شہر کیلئے کسی موقع پر "طیبہ " کا لفظ نہی استعمال ہوا - اس کے برعکس سورہ توبہ میں اس کیلئے "المدینہ " کا لفظ استعمال ہوا -
وَمِمَّنْ حَوْلَكُم مِّنَ ٱلْأَعْرَابِ مُنَـٰفِقُونَ ۖ وَمِنْ أَهْلِ ٱلْمَدِينَةِ ۖ مَرَدُوا�� عَلَى ٱلنِّفَاقِ لَا تَعْلَمُهُمْ ۖ نَحْنُ نَعْلَمُهُمْ ۚ سَنُعَذِّبُهُم مَّرَّتَيْنِ ثُمَّ يُرَدُّونَ إِلَىٰ عَذَابٍ عَظِيمٍۢ (١٠١)
اور جو تمہارے گرد و پیش کے بدوکے لوگ ہیں, ان میں منافقین بھی ہیں, اور مدینہ کے لوگوں میں سے بھی جو نفاق پر قائم رہے, تم انہیں نہیں پہچانتے, ہم انہیں پہچانتے ہیں, ہم انہیں دو بار عذاب دیں گے, پھر انہیں ایک بڑے عذاب کی طرف لوٹا دیا جائے گا."
تو سمری کیا ہے :
1. یثرب کا نام نبی کریم (صلی الله علیھ وسلم ) نے "المدینہ " رکھا - اس کو "طیبہ " اور طابہ " بھی فرمایا -
2. وہ اگریمنٹ جس کی بنیاد پر ریاست مدینہ بنی اس کا نام "صحیفہ المدینہ " تھا "صحیفہ طیبہ" نہیں - اس اگریمنٹ میں اس شہر کو مدینہ لکھا اور بولا گیا -
3. قران کریم میں اس شہر کیلئے "المدینہ " کا نام استعمال ہوا "طیبہ " کا نہیں -
4. قرون اولیٰ کے تمام محدثین نے "المدینہ " کا لفظ استعمال کیا جبکہ "المنورہ ' طیبہ اور طابہ" کو تعظیمی نام قرار دیا -
یہ تھی وہ تحقیق جو ہم سب کو کرنی چاہیے - ریاست مدینہ ہو یا ریاست طیبہ ' یہ نام ہی ہمارے لیے انتہائی مقدس / مبارک اور قابل احترام ہے لیکن جس طرح سے ایک شخص کے ذاتی عناد اور اس کو نیچا دیکھانے کیلئے پورے تاریخی پس منظر کو بدلہ جارہا ہے ' یہ بہت چھوٹی ذہنیت کی عکاس ہے - ہمارا قد اتنا بڑا ضرور ہونا چاہیے کہ ہم تاریخ میں ٹھیک طرح سے جھانک سکیں اور اس کو ذاتی عناد میں یوں مسخ کرنے کی کوشش نہ کریں -
----------------------------------------------------------------
@MoeedNj @ImranRiazKhan @ImranARaja1 @RealWaqarMaliks @MirMAKOfficial @javerias