جھنگ میں 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیا۔۔دتی
لڑکی فرسٹ ائیر کی طالبہ تھی
جو گھر سے اپنی رولنمبر سلپ لینے نکلی
اور اسے اغ۔و۔اء کرلیا گیا
چار ملزمان نے 3 دن تک مسلسل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا
حالت غیر ہونے پر نجی ہسپتال میں داخل کروایا جسے بعد میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ میں ریفر کردیا گیا
وہاں بچی جانبر نہ ہوسکی
اور گزشتہ رات ہسپتال میں انتقال کرگئی ہے
میں پولیس ڈیپارٹمنٹ، قانونی اداروں اور حکام بالا سمیت
مریم نواز، شہباز شریف اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان
سے اپیل کرتا ہوں
کہ ان ملزمان کو جھنگ چوک میں سر عام لٹکایا جائے
یہ کیسا معاشرہ ہے جہاں بنت حوا ہم مردوں سے کہیں بھی محفوظ نہیں
بس اتنا کہوں گا کہ اپنی 3 سالہ بچی سے 50 سالہ ماں تک
کسی کو بھی اکیلا نہ چھوڑیں....
اپنی بیٹیوں کو مارشل آرٹ، سیلف ڈیفنس ضرور سکھائیں اور
بچیاں جو میری تحریر پڑھ رہی ہیں اپنے پاس ایک چاقو ضرور رکھا کریں
گھر سے نکلتے ہی وہ چاقو آپ کے ہاتھ میں اٹیک پوزیشن میں ہونا چاہیے
کوئی لڑکا راستے میں چھیڑے یا ہاتھ لگائے تو وہ اپنے ہاتھ سے محروم ہوجائے..ایسے معاشرے میں اپنا دفاع خود کریں
والدین سے گزارش ہے کہ بیٹیوں کو کبھی بھی اکیلا نہ نکلنے دیں گھر سے خدارا...
اللہ پاک اس طالبہ کی مغفرت فرمائے
اور درند۔و۔ں کو دنیا و آخرت میں نشان عبرت بنائے
پوسٹ تمام بچیوں تک پہنچائیں شکریہ
ایک وقت تھا کہ سوشل میڈیا کشمیر کے ہر دن کیلئے لاکھوں کے ٹرینڈ کرتا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ایک زیادتی پر اس کے " اندے پاڑے پا" دیتا تھا۔
وہی سوشل میڈیا پہلے اپنے ملک میں اسی جبر کا شکار ہوا۔ اور پھر اس نے دیکھا کہ اپنا کشمیر جن کے ہاتھوں لہو لہو ہوا ۔ وہ بھارتی فوج نہیں تھی۔
آپ نے تو کمنٹس بند کر لئے۔ مگر یہ سوشل میڈیا کدھر جائے جس کا ضمیر اسے کہیں چین نہیں لینے دے رہا؟
🚨 یہ ہر اخبار کے صفحہ اول پر کیوں نہیں ہے؟
(Should be Headline)
اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو کنکریٹ کے نیچے دفن کر دیا انہوں نے اس ظُلم کے ساتھ انسانیت کے وجود کو ہی مٹانے کی کوشش کی ہے۔
ایک ٹیچر ہفتے میں چھ دن سکول جاتا ہے
روز کے سات لیکچر دے
تو جمعہ نکال کر ہفتے کے 39 لیکچرز بنتے ہیں
یعنی مہینے کے 156 لیکچرز, اور ایک سو چھپن لیکچرز کی تنخواہ صرف پندرہ ہزار روپے ملتی ہے یعنی تقریباً 97 روپے پر لیکچر، مطلب 679 روپے دیہاڑی ، جبکہ آج کل ایک عام مزدور کی دیہاڑی 1500 روپے روزانہ ہے
کسی ترقی یافتہ ملک میں کوئی وزیر ایسا گھٹیا بیان دیتا تو عمر بھر کیلئے نااہل ہو جاتا مگر اس جعلی حکومت میں جو جتنا بڑا احمق ہے
اتنے ہی بڑے عہدے پر ہے
اے میرے مالک 15, 20 گاڑیوں کے پروٹوکول کیساتھ اور 10کروڑ کی لینڈ کروزر میں بیٹھ کر گورنر پنجاب کی طرح پیاز (وسل ) کے ساتھ روٹی کھانے کی سادگی ہر پاکستانی کو نصیب فرما۔
انتہائی اہم 🚨اللہ رحم کرے یہ غزہ کی ایک زندہ بچی ہے جو بھوک کی وجہ سے ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چُکی ہے۔نقل مکانی،وسائل کی کمی اور بنیادی ضروریات کے حصول میں دشواری کی وجہ سے ان کی مشکلات ناقابل تصور ہیں ہم پاکستانی مکمل خاموش ہیں ایک لفظ انکے حق کی آواز اُٹھانے پر لکھنے کے روادار نہیں
بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے ایک بجلی کمپنی سے فی یونٹ کے ریٹ تہہ کرنے میں 3 پیسے کم کروائے تو کمپنی کہتی ہے کہ ان 3 پیسوں کا کیا فایدہ جب معاہدہ ہوا تو ان 3 پیسوں کا 350 کروڑ بن گیا اور انہی پیسوں سے بجلی کی تاریں انڈر گراؤنڈ کروانے کا کام شروع کروا دیا ۔
🫡
انتہائی اہم 🚨 غزہ کے قحط زدہ بچے !
صرف اتنا بتا دیں کہ مسلمان ممالک کے حُکمران بخشیں جائیں گے جنکے پاس طاقت اور وسائل دونوں ہیں چلو کم از کم خوراک تو ہے۔
تھانہ ٹھکریوالا کی حدود میں پینسرہ چوکی کے انچارج کاشف محمود اور ان کے ساتھیوں کا گھر پر دھاوا اور خواتین سمیت سب کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
کیسی کیسی لاقانونیت ہے
عوام کن کے ہاتھوں چڑھی ہوئی ہے چادر چار دیواری کی ہر حد ختم کی جاچکی ہے
گلگت بلتستان کے الیکشن میں معرکہ ردوبدل سے پہلے ایک بار وہاں کی تاریخ یاد کر لیں کہ
72,971 مربع کلومیٹر پر مشتمل گلگت بلتستان پاکستان میں کیسے شامل ہوا
اس کے پیچھے ایک باقاعدہ ڈرامائی اور تاریخی فوجی انقلاب تھا، جسے "انقلابِ گلگت" کہا جاتا ہے۔ برطانوی حکومت نے روس کی پیشقدمی روکنے کے لئے گلگت کی سرزمیں مہاراجہ کشمیر سے 60 سالہ لیز پر لی تھی اور وہاں اپنی ایک لوکل فورس "گلگت سکاؤٹس" بنائی
جب جولائی 1947 میں انگریزوں نے یہ لیز جلدی ختم کر دی تو خطے کا کنٹرول واپس مہاراجہ ہری سنگھ کے حوالے کر دیا۔ مہاراجہ نے وہاں اپنا ایک گورنر برگیڈیئر گھنسارا سنگھ تعینات کیا۔
گلگت سکاؤٹس کے مقامی افسران میجر ولیم براؤن، کیپٹن بابر خان، اور صوبیدار میجر محمد بابر خان وغیرہ نے گورنر کے خلاف ایک خفیہ منصوبہ بنایا
جب 26 اکتوبر 1947 کو مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا تو گلگت سکاؤٹس نے بغاوت کر دی۔ 31 اکتوبر کی رات گلگت سکاؤٹس نے گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کر لیا اور اگلے روز یکم نومبر 1947 کی صبح برگیڈیئر گھنسارا سنگھ نے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دی
گلگت میں پاکستان کا پرچم لہرایا گیا اور ایک عارضی مقامی حکومت قائم کی گئی، جس کے صدر شاہ رئیس خان بنے
گلگت کو آزاد کرانے کے بعد، ان مقامی مجاہدین اور گلگت سکاؤٹس نے انتہائی سخت موسم اور برفباری کے باوجود بلتستان کا رخ کیا اور کئی مہینوں کی شدید لڑائی کے بعد سکردو اور اس کے گردونواح سے ڈوگرہ اور بھارتی فوج کا خاتمہ کر کے پورے بلتستان کو آزاد کرا لیا۔
آزادی کے فوراً بعد مقامی قیادت نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کو پیغام بھیجا۔ جس پر حکومتِ پاکستان نے 16 نومبر 1947 کو اپنے ایک پولیٹیکل ایجنٹ، سردار محمد عالم خان کو گلگت بھیجا، جنہوں نے وہاں کا انتظام سنبھالا۔
اگر آپ ایسے لوگوں کی آواز اور حق چھیننے کا پلان بنا رہے ہیں تو وہاں کی تاریخ ضرور یاد رکھیں ۔
ہائ الرٹ - آبی جنگ شروع ہو چکی اور ہم سو رہے ہیں، پانچ ارب ڈالر کا سالانہ نقصان ہوگا
پچھلے سال میں نے بھارت کے انڈس واٹر ٹریٹی ختم کرنے کے بعد کہا تھا کہ بھارت آئندہ چند سال میں ایسے آبی منصوبے بناۓ گا جس سے پاکستان کے دریاؤں کو خشک کرنے کی کوشش ہوگی
میں نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارت تب پانی چھوڑے گا جب ہمارے ملک میں سیلاب ہونگے اور تب پانی بند کرے گا جب ہمیں ضرورت ہوگی اور ہم نے دونوں صورتحال پچھلے ایک سال میں دیکھ لی
میرا تجزیہ اور پشین گوئ حرف با حرف ثابت ہو گئی
اس اہم موضوع پر ہماری حکومت، میڈیا، تھینک ٹینک، سول سوسائٹی سب خاموش رہے اور اب بھارت کا ایک اور آبی حملہ:
دریائے چناب کا رخ تبدیل کرنے کا منصوبہ - 260 ملین جانوں کو خطرہ
انجینئر۔ ارشد ایچ عباسی
20 مئی 2026 کو، ہندوستان نے باضابطہ طور پر 23.52 بلین ڈالرکے بنیادی ڈھانچے کے ٹینڈرز چناب-بیس لنک ٹنل پروجیکٹ کے لیے لاہول-اسپتی خطے میں پیش کیے۔ یہ صرف ایک تعمیراتی اپ ڈیٹ نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کے خلاف اسٹریٹجک ہائیڈرولک جارحیت کا ایک عمل ہے
ایک 8.7 کلومیٹر سرنگ (4.3 میٹر قطر) یکطرفہ طور پر دریائے چندر (چناب کی اہم معاون) سے سالانہ 2 ملین ایکڑ فٹ (MAF) پانی کو مشرق کی طرف بیاس بیسن میں موڑ دے گی۔ صنعتی نرخوں پر اس پانی کی مالیت 5 بلین ڈالر سالانہ ہے، اور اس کی تمام لاگت نیچے کی طرف سے پاکستانی زراعت برداشت کرے گی، جو 260 ملین سے زیادہ لوگوں کو خوراک فراہم کرتی ہے، یہ منصوبہ یو این واٹر کورسز کنونشن (1997)، ویانا کنونشن (1969)کے آرٹیکل 60، اور سندھ واٹر ٹریٹی (IWT) کے تنازعات کے حل کے فریم ورک کی خلاف ورزی کرتا ہے
سب سے پہلے، ڈیم مخالف این جی او کے نیٹ ورکس نے 3,600 میگاواٹ کے کالاباغ منصوبے کو مفلوج کر دیا، جس سے پاکستان کو درآمد شدہ ایل این جی اور آئی پی پیز پر انحصار کرنا پڑا
پاکستان کو سرنگ کی تعمیر کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرنے کے لیے عارضی اقدامات کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں درخواست دائر کر کے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی، سیکورٹی سروسز کو ہماری قومی پانی، توانائی، اور زراعت کی پالیسیوں کو نشانہ بنانے والے غیر ملکی مالیاتی بہاؤ کو ٹریس کرنے اور روکنے کے لیے اقتصادی انسداد انٹیلی جنس میں پیشہ ورانہ صلاحیت پیدا کرنی چاہیے
ہماری لیڈرشپ کے پاس لندن یا دبئی بھاگنے کی حکمت عملی اور محفوظ پناہ گاہیں ہو سکتی ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ (سورۃ الزلزلہ) کے مطابق اس وقت فرار کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑتا جب 260 ملین شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ جائیں۔ پانی کی جنگ شروع ہو چکی ہے۔ اس سے پہلے کہ دریا خشک ہو جائے جاگو
Everyone can see horizon, few can see beyond
Stay Tuned on Water Policy
Beyond The Horizon with Ahmad Jawad
واپڈا کے جو ٹراسفارمر چوری ھوے ھیں۔ وہ بھی واپڈا کو پتہ ھوتا ھے۔ خراب ھونے والے تو عوام اب خود ٹھیک کرواتی کروا واپڈا ھی دیتا ھے۔ مکینک ان کے پینل پر ھوتا ھے۔ ۴۰ ہزار سے ایک لاکھ ریٹ ھے۔ کوی سوال کرے تو کہتے ھیں آپ نے زرعی موٹر لگائ ھوی ھے۔ حالانکہ اس کی منتھلی علیحدہ ھے۔
لاہور کا موازنہ کرنا ہے تو امرتسر، لدھیانے، چندی گڑھ سے کریں، ایک ہی وقت میں تقسیم ہوئی۔ بارڈر کے ایک طرف ساہیوال کوئلہ پلانٹ، نندی پور پلانٹ، حویلی بہادر شاہ لگے اور آج بجلی نے ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ بارڈر کے دوسری طرف گھریلو 600 یونٹ فری، زرعی ٹیوب ویل مکمل فری ہیں
“ہم یہ ویڈیو اس لیے بنا رہے ہیں کیونکہ ہم کسی بھی لمحے مر سکتے ہیں۔ ہمارے 70–80٪ مریض بچے اور حاملہ خواتین ہیں۔ میں نے ایک ایسی خاتون کا بچہ ڈیلیور کیا جو 9 ماہ کی حاملہ تھی اور جس کا سر کٹ چکا تھا۔ براہِ کرم اس دہشت اور ہولناکی کو روکیں “
آسٹریلوی خواتین ڈاکٹرز کا غزہ سے بیان
پاکستان کے جنگلات کو باقاعدہ ایک سازش کے ذریعے نہایت تیزی سے ختم کیا جا رہا ہے
اور اس کے اثرات پاکستان پر ایٹمی حملے سے کہیں زیادہ خطرناک ہوں گے
گرمی ناقابل برداشت ہو جائے گی
ماحولیاتی تبدیلیاں گلیشئرز کو پگھلا دیں گے
سیلاب سب کچھ بہا لے جائیں گے
زلزلے ، آتشزدگیاں اور موسموں کی سختی اموات میں بے تحاشہ اضافہ کر دے گی
پانی کی شدید کمی بڑے سانحات کو جنم دے گی
عرض کیا تھا
یہ رجیم پاکستان کو معاشی ، اقتصادی ، دفاعی اور ماحولیاتی طور پر یعنی ہر طرح سے برباد کرنے کیلئے لائی گئی ہے
#پاکستان
عمران خان کی جیل میں کسی سے ملاقات کی تصدیق یا تردید عمران خان کریں گے انکی بہنیں کریں گی۔ قیاس یہی ہے کہ صحافیوں کو یہ خبر فیڈ کی گئی ہے اور ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ عمران خان نے آخری ملاقات بیرسٹر سلمان صفدر سے کی۔ آنکھ کا مسئلہ سنگین تھا اور قید تنہائی شدید تر تھی۔ عمران خان سے ملاقاتیں تب ہوں گی جب باہر عوام اور تحریک انصاف فوج کے لیے پریشانی کا سبب بنیں گے۔
"پانی پینا تو جرم نہیں ہے ناں"
یہ وہ بےبسی تھی جو پاکستان آرمی نے قوم کے اس عظیم ہیرو سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو دی جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تھا
سبی کاظمی نے خود کو 50 ڈگری ٹمپریچر گرمی میں ایک کمرے میں بند کر کے پاکستانیوں کو بتایا کہ ایسے عمران خان اڈیالہ جیل میں آپ کی آزادی کیلئے بیٹھا ہوا ۔۔۔۔۔۔
رپورٹس کے مطابق مقبوضہ فلس / طی / نی علاقوں میں ایک فلس / طی / نی خاتون چرواہے کی 45 بھیڑیں مبینہ طور پر یہودی آباد کاروں کی جانب سے چوری کر لی گئیں، جس کے بعد اس کی عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔ 🐑🇵🇸🥀