بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
اِيَّاكَ نَعۡبُدُ وَاِيَّاكَ نَسۡتَعِيۡنُؕ
ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِـيْـمَ
ہمیں سیدھا راستہ دکھا
آسلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
Good morning
صبح بخیر ❣️
مقامِ اصحابِ صفہ ،
مسجد نبوی ﷺ کا نورانی گوشہ
مسجد نبوی ﷺ میں باب جبرائیل کے قریب یہ اونچا تھڑا کوئی عام جگہ نہیں، یہ اسلام کی پہلی اقامت گاہ اور پہلی درسگاہ ہے۔
اصحابِ صفہ کون تھے؟
یہ وہ خوش نصیب مہاجر صحابہ تھے جن کا مدینہ میں نہ کوئی گھر تھا، نہ ذریعہ معاش۔ انہوں نے دنیا کو چھوڑ کر اپنا سب کچھ دین کے لیے وقف کر دیا تھا۔ وہ دن رات اسی صفہ پر رہتے، قرآن سیکھتے، عبادت کرتے اور ہر وقت حضور ﷺ کی صحبت سے فیضیاب ہوتے تھے۔
ان کی تعداد کبھی 70 اور کبھی 400 تک پہنچ جاتی تھی۔
اس مقام کی عظمت:
1. یہ وہی مقام ہے جہاں سرکارِ دو عالم ﷺ تہجد ادا فرمایا کرتے تھے۔
2. یہیں سے اسلام کے عظیم محدثین اور حفاظ پیدا ہوئے، جن میں حضرت ابو ہریرہؓ، حضرت بلال حبشیؓ، حضرت ابو ذر غفاریؓ سرِ فہرست ہیں۔
3. یہ جگہ بابِ جبرائیل کے قریب ہے، جہاں حضرت جبرائیل امین وحی لے کر نازل ہوتے تھے۔
آج بھی اس تاریخی مقام کو اونچا کر کے محفوظ رکھا گیا ہے تاکہ ہر زائر کو معلوم ہو کہ یہی وہ بابرکت چبوترہ ہے جہاں فقر میں بھی بادشاہی تھی۔
الحمدللہ! ❤️
مجھے اتنی عزت سے نوازنے والے رب کا بے شمار شکر!
میرے انمول فالوورز کا تہہ دل سے شکریہ، جن کی محبت اور پذیرائی نے میرے ٹوٹے پھوٹے الفاظ کو آج 20K کے سنگِ میل تک پہنچا دیا۔ @New116jb
سچ کہوں تو اس میں میرا کوئی کمال نہیں، بس ایک اصول ہے:
مستقل مزاجی، برداشت اور اپنی سوچ کے ساتھ لکھنے، بولنے اور دلیل سے جواب دینے کی صلاحیت۔
یقین کیجیے، اگر آپ میں یہ خوبیاں ہیں تو آپ کو اپنی پہچان بنانے کے لیے کسی گروپ کی کسی کی منت سماجت یا خوشامد کی ضرورت نہیں۔ آپ کا کام خود آپ کی پہچان بن جاتا ہے۔
یہ پانچ سال کا سفر ہے، اور آج میرے 20 ہزار فالوورز ہیں۔ آپ میں سے بہت سے لوگ بن بلائے آئے، مگر میرے لیے ہر ایک قابلِ عزت مہمان ہے۔ ❤️
یہ صرف 20K نہیں، پانچ سال کی محنت، صبر اور آپ کی محبت کا ثمر ہے۔
اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔ آمین! 🤲