@Rafi_Shaair تاریخ میں تصور خدا کسی نہ کسی شکل میں رہا تو ہے کسی نے مجسم سمجھا تو کوئی لامحدود سمجھتا ہے۔ بہرحال صوم الصلو بھی کسی صورت رائج رہی یہودی بھی مسلمانوں سے ملتی جلتی نماز پڑھتے ہیں اور تاریخی اعتبار سےمسلمانوں سے پہلے کا مزہب ہے تو کیا یہودیت بھی زرتشت مزہب سے لی گئی ہے؟؟
"مناسب لفظوں کا اِنتِخاب"
’’کھا لو‘‘ کی جگہ ’’کھا لیجئے‘‘،
’’میرا فیصلہ یہ ہے‘‘ کی جگہ ’’میری رائے یہ ہے‘‘، ’’میں یہ کہہ رہا تھا‘‘ کی جگہ ’’میں یہ عرض کررہا تھا‘‘، ”مجھے تم سے کام ہے“ کی جگہ ”مجھے آپ سے کچھ کام ہے“ یا” آپ کو تھوڑی زَحمت دینی ہے“، ’’اندھے‘‘ کی جگہ” نابینا“، ’’بوڑھے‘‘ کی جگہ ’’بزُرگ‘‘ ، ’’فلاں مرگیا‘‘ کی جگہ ’’فلاں کا اِنتِقال ہو گیا‘‘، ’’کیوں آئے ہو؟‘‘ کی جگہ’’ کیسے تشریف لائے؟‘‘ ، ’’مصیبت میں پڑ گیا“ کی جگہ ’’آزمائش میں آگیا‘‘، ’’آپ غلط کہہ رہے ہیں ‘‘ کی جگہ ’’میری ناقص رائے یہ ہے کہ یہ بات اس طرح ہے ‘‘، ’’آپ میری بات نہیں سمجھے ‘‘ کی جگہ ’’شاید میں اپنی بات سمجھا نہیں پایا‘‘ وغیرہ استعمال کیجئے اور اس کے فوائد اپنی آنکھوں سے دیکھئے۔ ♥️