@hakunamtata____ ❤
محبت ہار جاتی ہے!
ہمیشہ ہار جاتی ہے!
کبھی تو آزمائش میں
کبھی غیروں کی سازش میں
کبھی خوابوں کی خواہش میں
محبت ہار جاتی ہے!
کبھی خود سے بغاوت میں
کبھی اپنوں کی چاہت میں
شریفوں کی شرافت میں
محبت ہار جاتی ہے!
کبھی آغاز کے ڈر سے
کبھی انجام کے غم سے
محبت ہار جاتی ہے
🥀