عقلمند کبھی بھی دوسروں پر حاوی ہوکر انھیں کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کرتا. بلکہ وہ تو لوگوں کی ایک ہی سچائی کی جانب رہنمائی کرتا ہے."
مصری فلاسفہ ریاضی دان ماہر فلکیات
ہائے پیشیا
"آپ ایک ظالم لیڈر(ڈکٹیٹر) کے بارے میں اس چیز سے ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ کیسے برتاؤ کرتا ہے جو اس کی اطاعت نہیں کرتے."
امریکی معلم
مائل کے ڈیوس
" جو شخص بھوک کے لیے بغاوت کرتا ہے، وہ یقیناً خاموش ہو جائے گا اگر اسے روٹی کا ٹکڑا دے دیا جائے، لیکن جو شخص اپنی عزت کے لیے بغاوت کرتا ہے، وہ تب تک خاموش نہیں ہوگا جب تک کہ اس کا عزت نہ بحال ہو جائے ۔"
چی گویرا
جب آپ جان لینن کو پڑھتے ہیں، تو آپ دنیا کو جان لینن کی آنکھوں سے دیکھتے ہیں، اور جب آپ شیکسپیئر کو پڑھتے ہیں، تو دنیا شیکسپیئر کی آنکھوں سے نظر آتی ہے، مطالعہ دراصل ہزار آنکھوں کا مالک بن جانا ہے۔
اپنا خیال رکھنا سیکھو، اور کسی کے آگے جھکنے سے بچو، پُرسکون اور صلح پسند زندگی گزارو، لیکن ضدی بنو اور بے خوفی کے ساتھ اپنے راستے پر چلتے رہو، سب کی سنو، لیکن وہی کرو جو تمہیں خود بہترین لگے ۔"
علم طے کرتا ہے کہ کیا کہنا ہے
تربیت طے کرتی ہے کہ کیسے کہنا ہے
طرز عمل طے کرتا ہے کس قدر کہنا ہے
اور دانشمندی طے کرتی ہے کہ کہنا بھی ہے کہ نہیں کہنا
مولانا جلال الدین رومی
کچھ بھی اتفاقاً نہیں ہوتا، ہر وہ انسان جس سے آپ ملتے ہیں وہ آپکی تقدیر میں پہلے سے لکھا ہوتا ہے کچھ سبق بن کر، کچھ محبت بن کر، کچھ شفا بن کر اور کچھ انعام بن کر
زیادہ پرواہ نہ کرو، کسی پر الزام نہ لگاؤ، کسی کو اپنی موجودگی یاد دلانے کے لیے پیچھے نہ بھاگو، اور ا��ھی طرح جان لو کہ محبت کرنے والے نہ بھولتے ہیں نہ بدلتے ہیں۔"؛
ہم ایسے سادہ دِلوں کی ، نیاز مَندی سے
بُتوں نے کی ہیں ، جہاں میں خُدائیاں کیا کیا۔
سِتم پہ خُوش ، کبھی لُطف و کرم سے رَنجیدہ
سِکھائیں تُم نے ہمیں ، کَج اَدائیاں کیا کیا
❞فیض اَحمّد فیضؔ❝
#فیض#قومی_زبان#اردو_زبان