Ahmed, you are an Australian hero.
You put yourself at risk to save others, running towards danger on Bondi Beach and disarming a terrorist.
In the worst of times, we see the best of Australians. And that's exactly what we saw on Sunday night.
On behalf of every Australian, I say thank you.
@attaJUIofficial آئین میں اور بھی بہت اچھی باتیں ہیں ان پر کو نسا عمل ہوا ہے کہ اس ترمیم پر عمل ہو جائے گا ۔۔۔میری بھی خواہش ہے کہ ایسا ہو جائے لیکن صورت حال بلکل بدل ہے۔ جس ملک کا بجٹ آئی ایم ایف بنائے ان سے سود کا خاتمہ کرنا بے وقوفوں کے محل میں رہنے کے مترادف ہے۔
کینیڈین حکومت نے یہ ایک منٹ کی ویڈیو اپنے شہریوں کے لیے آگاہی کے طور پر جاری کی۔ اگر آپ ورزش کریں گے اور اگر آپ ورزش نہیں کریں گے تو آپ کی زندگی کے آخری 10 سال کیسے گزریں گے؟ کینیڈین حکومت کا شاندار تصور۔ زندگی کی حقیقت ‘ تو پر امید رہیں
آپ بھی اس ویڈیو سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں
گلگت بلتستان کے آخری گاؤں سیاچن سے تعلق رکھنے والا ایک نونہال،کمسن سوشل میڈیا سٹار شیراز حسین کے ولاک نے سوشل میڈیا کے ہر پلٹ فورم پہ دھوم مچایا ہوا ہے،آپ سب سے اپیل ہے اس ٹیلنٹ کو سپورٹ کریں۔
شکریہ 🙏
#viralvideo
@GBinPictures_
عربی میں دوستی کے 13 درجے ہیں۔ لوگوں زیادہ تر 'دوست' لیول 5 یا اس سے نیچے کے ہوتے ہیں، اور ہم میں سے بہت سے لوگوں کا ایک بھی لیول 12 کا دوست نہیں ہے۔
دوستی کے درجات یہ ہیں:
1. زمیل
کوئی ایسا شخص جس سے آپ صرف ملاقات کی حد تک واقف ہوں۔
2. جلیس
کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ آپ کچھ وقت بغیر کسی پریشانی کے گزار سکیں۔
3. سمیر
ایسا شخص جس کے ساتھ بات چیت کرنے میں آپ کو کوئی دقت نہ ہو۔
(یہ وہ مقام ہے جہاں سے معاملات سنجیدہ ہونا شروع ہوتے ہیں)
4. ندیم
پینے پلانے والا ایک ساتھی (صرف چائے) جسے آپ فرصت کے لمحوں میں یاد کر سکیں۔
5. صاحب
کوئی ایسا شخص جو آپ کی خیریت کے لیے فکرمند ہو۔ (اب ہم دوستی کے حقیقی مقام کی طرف بڑھ رہے ہیں)
6. رفیق
کوئی ایسا شخص جس پر آپ انحصار کر سکیں۔ آپ شاید ان کے ساتھ اپنی چھٹیاں بھی گزارنا چاہیں
7. صدیق
ایک سچا دوست، کوئی ایسا شخص جو آپ سے کسی مطلب برآری کے لیے دوستی نہیں کرتا۔ بلکہ اس سے آپ کے تعلقات کی بنیاد بےلوث اور اخلاص پر مبنی ہو
8. خلیل
ایک قریبی دوست، کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی آپ کو خوش کر دے۔
9. انیس-
کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی میں آپ راحت محسوس کریں
10 نجی -
قابل بھروسہ/اعتماد
کوئی ایسا شخص جس پر آپ کو گہرا اعتماد ہو۔
11. صفی-
آپ کا بہترین دوست، کوئی ایسا شخص جسے آپ دوسرے دوستوں پر فوقیت دیتے ہیں۔
12. قرین
کوئی ایسا شخص جو آپ سے الگ نہ ہو اور نہ صرف آپ جانتے ہوں کہ وہ کیسا سوچتا ہے بلکہ وہ بھی آپ کے خیالات سے واقف ہو آپ دونوں ایک دوسرے کے مزاج آشنا ہوں ۔
13۔ حبیب
یہ دوستی کی اعلیٰ ترین شکل ہے جس میں دوستی کے باقی سب اوصاف کے ساتھ دوست محبوب کے مرتبه پر فائز ہوتا ہے۔ يعنی . . . وہ انسان جس سے بے لوث محبت ہو۔
منقول
میرے دوست اور کولیگ نعمان مسعود کی زبانی!!!
———————————————
یہ واقعہ کل پیش آیا میں “نعمان مسعود کا کھابہ” کے نام سے ایک ریسٹورنٹ کا مالک ہوں۔ اور میری بحریہ ٹاؤن برانچ کو ایک ہولناک واقعہ کا سامنا کرنا پڑا۔
ہم نے وہیل چیئر والے معذور افراد کے لیے جگہ مختص کر رکھی ہے اور آج ایک گاڑی جس پر ڈرائیور کے ساتھ گارڈز بھی تھے، اپنی گاڑی یہاں کھڑی کرنا چاہتے تھے اور میرے لڑکے نے اسے بتایا کہ معذرت جناب یہ معذور افراد کے لیے ہے لیکن وہ بدمعاشی اور لڑائی پر اتر آئے اور میرے ریسٹورینٹ کے لڑکوں پر حملہ آور ہو گئے جس میں میرے CFO بھی شامل تھے۔ انہوں نے اسے اس بری طرح سے مارا کہ ہم سب ابھی تک صدمے میں ہیں کہ ہم سب پتھر کے زمانے کی طرف واپس کہاں جارہے ہیں۔
براہ کرم میں کچھ ایکشن لینے کی درخواست کروں گا کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ وہ لوگ دوسروں کے ساتھ بھی ایسا سلوک کریں جیسے میرے CFO کے ساتھ کیا ہے۔ اس کے سر کے 3 انچ حصے کے ٹانکے لگے ہیں اور اس کی حالت خراب ہے، اور اس سے اس کی جان بھی جا سکتی تھی۔
باقی آپ لوگ میری فراہم کردہ فوٹیج سے اندازہ لگا سکتے ہیں۔
✍️ آٹھ مسائل
ایک روز شیخ شفیق بلخیؒ نے اپنے شاگرد حاتمؒ سے پوچھا
"حاتم! تم کتنے دنوں سے میرے ساتھ ہو.؟"
حاتم نے کہا.. "بتیس برس سے.."
شیخ نے پوچھا "بتاؤ اتنے طویل عرصے میں تم نے مجھ سے کیا سیکھا؟"
حاتم نے کہا "صرف آٹھ مسئلے"
شیخ نے کہا "انا للہ وانا الیہ راجعون ... میرے اوقات تیرے اوپر ضائع چلے گئے.. تُو نے صرف آٹھ مسئلےسیکھے؟"
حاتم نے کہا "استادِ محترم! زیادہ نہیں سیکھ سکا اور جھوٹ بھی نہیں بول سکتا"
شیخ نے کہا "اچھا بتاؤ کیا سیکھا ہے؟"
حاتمؒ نے کہا،
1: میں نے مخلوق کو دیکھا تو معلوم ہوا ہر ایک کا محبوب ہوتا ہے قبر میں جانے تک، جب بندہ قبر میں پہنچ جاتا ہے تو اپنے محبوب سے جدا ہو جاتا ہے، اس لیے میں نے اپنا محبوب "نیکیوں" کو بنا لیا ہے کہ جب میں قبر میں جاؤں گا تو یہ میرا محبوب میرے ساتھ قبر میں رہے گا
2: لوگوں کو دیکھا کہ کسی کے پاس قیمتی چیز ہے تو اسے سنبھال کر رکھتا ہے اور اس کی حفاظت کرتا ہے، پھر فرمانِ الہی پڑھا، "جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ خرچ ہو جانے والا ہے، جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہی باقی رہنے والا ہے" (سورۃ النحل آیت 96)، تو جو چیز مجھے قیمتی ہاتھ آئی اسے اللہ کی طرف پھیر دیا تا کہ اس کے پاس محفوظ ہو جائے جو کبھی ضائع نہ ہو
3: میں نے خدا کے فرمان پر غور کیا، "اور جس نے اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے کا خوف کیا اور نفس کو بُری خواہشات سے باز رکھا، جنت اسی کا ٹھکانہ ہو گا" (سورۃ النازعات آیت 40)، تو اپنے نفس کو بُرائیوں سے لگام دی، خواہشاتِ نفسانی سے بچنے کی محنت کی، یہاں تک کہ میرا نفس اطاعتِ الٰہی پر جم گیا
4: لوگوں کو دیکھا ہر ایک کا رجحان دنیاوی مال، حسب نسب، دنیاوی جاہ و منصب میں پایا.. ان امور میں غور کرنے سے یہ چیزیں ہیچ دکھائی دیں، اُدھر فرمان الٰہی دیکھا، "درحقیقت اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تمہارے اندر سب سے زیادہ پرہیزگار ہے" (سورۃ الحجرات آیت 13)، تو میں نے تقوٰی اختیار کیا تاکہ اللہ کے ہاں عزت پاؤں
5: لوگوں میں یہ بھی دیکھا کہ آپس میں گمانِ بد رکھتے ہیں، ایک دوسرے کو بُرا کہتے ہیں، دوسری طرف اللہ کا فرمان دیکھا، "دنیا کی زندگی میں ان کی بسر اوقات کی ذرائع تو ہم نے ان کے درمیان تقسیم کیے ہیں" (سورۃ الزخرف آیت 32)، اس لیے میں حسد کو چھوڑ کر خلق سے کنارہ کر لیا اور یقین ہوا کہ قسمت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے، خلق کی عداوت سے باز آگیا
6: لوگوں کو دیکھا کہ ایک دوسرے سے سرکشی اور کشت و خون کرتے ہیں، اللہ کی طرف رجوع کیا تو فرمایا، "درحقیقت شیطان تمہارا دشمن ہے اس لیے تم بھی اسے اپنا دشمن سمجھو"، (سورۃ فاطر آیت 6)، اس بنا پر میں نے صرف اس اکیلے شیطان کو اپنا دشمن ٹھہرا لیا اور اس بات کی کوشش کی کہ اس سے بچتا رہوں
7: لوگوں کو دیکھا، پارہ نان (روٹی کے ٹکرے) پر اپنے نفس کو ذلیل کر رہے ہیں، ناجائز امور میں قدم رکھتے ہیں، میں نے ارشادِ باری تعالٰی دیکھا، "زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں ہے جس کا رزق اللہ کے ذمے نہ ہو" (سورۃ ہود آیت6)، پھر میں ان باتوں میں مشغول ہوا جو اللہ کے حقوق میرے ذمے ہیں، اس رزق کی طلب ترک کی جو اللہ کے ذمے ہے.
8: میں نے خلق کو دیکھا، ہر ایک کسی عارضی چیز پر بھروسہ کرتا ہے، کوئی زمین پر بھروسہ کرتا ہے، کوئی اپنی تجارت پر، کوئی اپنے پیشے پر، کوئی بدن پر، کوئی ذہنی اور علمی صلاحیتوں پر بھروسہ کیے ہوئے ہے، میں نے خدا کی طرف رجوع کیا، یہ ارشاد دیکھا.. "جو اللہ پر بھروسہ کرے اس کے لیے وہ کافی ہے" (سورۃ طلاق آیت3)، تو میں نے اپنےخدا پر توکل کیا، وہی مجھے کافی ہے"
شیخ بلخیؒ نے فرمایا، "اے میرے پیارے شاگرد حاتم! خدا تمہیں ان کی توفیق نصیب کرے، میں نے قرآن کے علوم پر مطالعہ کیا تو ان سب کی اصل جڑ انہی آٹھ مسائل کو پایا، ان پر عمل کرنے والا گویا چاروں آسمانی کتابوں کا عامل ہوا"
📚احیاء العلوم.. امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ
@SamarHBilour The manifesto shall be a complete package ...means it shall include the sum to be paid to each applicants and the terms & conditions and from where the finances shall be arranged as the province can not afford to borrow more loans on higher interest rate ...please specify.
یہ رزق کی توہین ہے۔۔۔ کیا لوگ شادی کے موقع پہ تہذیب اور احساس کا مظاہرہ نہیں کر سکتے؟ اتنا ہی لے پلیٹ میں جتنا آپ کھا سکو، جب کم پڑ جاۓ تو تشریف کا ٹوکرا توڑی دیر کیلئے اٹھاکر اور لے 10 بار 20 بار کھائیں بجاۓ پیٹ کی جگہ آنکھوں کو بھوک لگا کر ایک ہی بار پورا دیگ پلیٹ میں ڈال کر۔ مفت خوروں مفت کا یہ مطلب نہیں کہ جس طرح مرضی رزق کی توہین کرو ۔۔۔
یہ گائے کے گوبر سے بنی تھاپیاں ہیں جنہیں امریکا میں بھارت کی جانب سے بیچا جارہا ہے۔
میرے ملک کے کسانوں حکومت کے رحم و کرم پر رہنے کی بجائے خود سے اپنی مصنوعات کا کاروبار کرو اور بھارت سے سیکھو
سکندر اعظم فتح کے بعد یونان گیا، وہاں ایک آدمی بے خبر سورہاتھا، سکندرنے اسے لات
مار کے جگایا اور کہا تو بے خبر سو رہا ہے
میں نے اس شہر کو فتح کر لیا ہے ، تو اس
نے سکندراعظم کی طرف دیکھا اور کہا کہ
شہر فتح کرنا بادشاہ کا کام ہے
اور لات مارنا گدھے کا کام ہے،
کیا کوئی انسان دنیا میں نہیں رہا جو بادشاہت
ایک گدھے کو مل گئی ہے؟
ووٹ دینے سے پہلے ایک بار سوچو ضرور
ورنہ بادشاہت کسی گدھے کو مل گئی تو پانچ سال لاتیں کھاؤ گے😌
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چکوال دفتر کا ہمارا ساتھی جو وہاں صفائی کرتا ہے ۔ صاف ستھرا چمکتا ہوا دفتر اس کی محنت کا ثبوت تھا ۔ یہی لوگ جو دل لگا کے کام کرتے ہیں اصل پاکستان ہیں ۔