السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اللّٰہ سے حسن ظن رکھو!*
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے میرا بندہ میرے بارے میں جو گمان کرتا ہے میں (اس کو پورا کرنے کے لیے) اس کے پاس ہوتا ہوں اور جب وہ مجھے پکارتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں
ہمت مت ہارو، دعامانگتے رہو، جب تک کہ جواب نہ مل جائے۔ جب اللہ تمہیں صبر کی انتہا تک لے آتا ہے، تو یقین رکھو کہ آزمائش اب ختم ہونے والی ہے، اور پھر تمہیں وہ سب کچھ ملے گا جس کے لیے تم راتوں کو اٹھ کر اپنی جھولی پھیلایا کرتے تھے۔
"پوچھا گیا،
"صبر کیسے کرتے ہیں؟"
جواب ملا،
"جب تمہاری آنکھیں آنسووں سے بھری پڑی ہوں، مگر تمہاری زبان پہ شکوہ نہ ہو اور دل اس بات کی گواہی دے رہا ہو،
کہ اللہ جو کرتا ہے اسی میں ہماری بہتری ہے۔"
انسان کے اندر تین آوازیں چلتی ہیں؛
ایک آواز کہتی ہے،
"بدلہ لے لو۔"
دوسری کہتی ہے،
"چھوڑ دو، سکون ملے گا۔"
تیسری کہتی ہے،
"یار۔۔ لوگ کیا کہیں گے؟"
انسان وہی کرتا ہے جس آواز کو وہ بار بار سنتا ہے۔
اسلئے قرآن ہمیں دعوت دیتا ہے کہ دل کو حق کی طرف مائل کریں، نہ کہ صرف خواہش یا خوف کی طرف۔
آج خود سے پوچھیں...
میری زندگی کے فیصلے کون کر رہا ہے؟ میرا ایمان... میرا خوف... یا لوگوں کی رائے؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اے اللّٰه جو ہاتھ تیرے آگے پھیلتے ہیں انہیں بندوں کے آگے پھیلنے سے بچا-عزت والا کشادہ رزق، دنیا وآخرت کی تمام نعمتیں اور کامیابیاں عطاء فرما-صحت وعافیت والی لمبی زندگی عطا فرما اپنے شکرگزار بندوں میں شامل فرما
آمین یا رب العالمین
#قومی_زبان
Join this Space and be part of a genuine, supportive community! 💙 You'll meet active, engaging, and friendly people who truly believe in helping each other grow. Let's connect, support one another, and build a stronger community together. 🤝✨
https://t.co/cATu4jVVeK