اے اللہ ہمارے رب! ہم پر بھرا ہوا خوان آسمان سے اتار جو ہمارے پہلوں اور پچھلوں کے لیے عید ہو اور تیری طرف سے ایک نشانی ہو، اور ہمیں رزق دے اور تو ہی سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔ المائدہ ۱۱۴
🤲🤍💫🕋
#دعاء
السلام علیکم
ایمان بخیر
بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
اَللَّهُمَّ إِنِّي أَتَقَرَّبُ إِلَيْكَ بِذِكْرِكَ
اے اللہ! میں تیرے ذکر کے ذریعے تیرا قرب چاہتا ہوں۔
O Allah, verily I seek nearness to You through remembrance of You.
#خاتم_الرسلﷺ
اے اللہ مجھے تیری رحمت کی اُمید ہے ۔ پلک جھپکنے ( یعنی ایک لمحے ) کے لئے بھی مجھے اپنے حال پر مت چھوڑنا ۔ میرے لئے میرے تمام مامعلات کو درُست فرما ۔ تیرے سِوا کوئ عبادت کے لائق نہیں ۔ 🤲🤍💫🕋
آمین یا رب العالمین
#دعاء
اے اللہ، پریشانیوں کو دور کرنے والے، مصیبت زدہ کی پکار کا جواب دینے والے، دنیا اور آخرت میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے، تو ہی مجھ پر رحم کرنے والا ہے، تو مجھ پر ایسی رحمت فرما جو مجھے تیرے سوا ہر کسی سے بے نیاز کر دے۔ 🤲💫🤍🕋
#dua
اے اللہ! بے شک میں تجھ سے سوال کرتا ہوں، اے اللہ! اس واسطے کہ تو ہی تنہا (اکیلا) ہے، بے نیاز ہے، جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ وہ کسی سے جنا گیا، اور کوئی بھی اس کا ہمسر نہیں۔ کہ تو میرے گناہ معاف فرما دے، بے شک تو ہی بہت بخشنے والا (اور) نہایت رحم کرنے والا ہے۔"
🤲🤍💫🕋
#دعاء