یہ ناول صرف ایک عورت کی کہانی نہیں، یہ اس پورے معاشرے پر فردِ جرم ہے جو عورت کو یا تو فرشتہ دیکھنا چاہتا ہے، یا فاحشہ، درمیان کی کوئی صورت اس کے دائرۂ فہم میں آتی ہی نہیں۔ یہ ناول اُن سب کے لیے ایک آئینہ ہے جو عورت کی عقل، محبت اور مزاحمت سے خائف ہیں۔
جو رشتے میں محبت سے زیادہ اختیار چاہتا ہے، اور جب عورت اپنی رائے رکھتی ہے، تو اسے بغاوت سمجھتا ہے۔
دوسری طرف فلپ ویکم، جو جسمانی طور پر کمزور مگر جذباتی طور پر بالغ کردار ہے، میگی کے لیے ایک نرم گوشہ رکھتا ہے، لیکن معاشرہ اس تعلق کو بھی گناہ کی نظر سے دیکھتا ہے۔ اور اسٹیفن گیسٹ،
صرف اس لیے کہ وہ عورت ہے۔ اُس کی محبت بےلوث ہے، اُس کا ظرف وسیع ہے، اور اُس کی خودی قابلِ احترام ہے، مگر یہی خوبیاں اُس کے خلاف چارج شیٹ بن جاتی ہیں۔ اُس کا بھائی ٹام، جسے وہ ٹوٹ کر چاہتی ہے، اُسی محبت کو اُس کی کمزوری سمجھ کر کچل دیتا ہے۔ ٹام کا کردار ایک ایسے مرد کا استعارہ ہے