ان میں سے کسی بھی لنک پر کلک کریں تو آپ کے ای میل ایپ میں آپ کی طرف سے چیئرمین پیمرا کو ایک تیار شدہ ای میل نظر آئے گی۔ آپ نے بس send کا بٹن دبانا ہے اور آپ کی طرف سے شکایت پہنچ جائے گی
https://t.co/Nf2zwqjAK7
https://t.co/yAIzPYkQth
https://t.co/j50T6JBQwN
https://t.co/c52CDyM1v6
https://t.co/7UVmrVJNsE
https://t.co/gkgVgEjy6a
ایک شیعہ عالم کا مولانا معاویہ اعظم کے پوڈ کاسٹ پر تبصرہ
سید جواد نقوی کے حالیہ انٹرویو (پوڈ کاسٹ) کے بعد سوشل میڈیا پر یہ تاثر عام تھا کہ معاویہ اعظم طارق (جن کا تعلق ایک سخت گیر مذہبی گروہ سے ہے) کی پوڈ کاسٹ ممکنہ طور پر ایک سخت جوابی ردِعمل ہوگی۔ تاہم، مذکورہ ویڈیو دیکھنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اس میں کوئی اشتعال انگیزی یا جوابی جارحیت نہیں تھی، بلکہ گفتگو کا عمومی اسلوب مثبت، مناسب اور اخلاقی حدود کے دائرے میں تھا۔
ایک بہترین بات جو ویڈیو میں کی گئی اور جو ہمیں پسند آئی، وہ کچھ اس طرح تھی:
دنیا میں "ماننا" بھی مذہب ہے، جیسے ہم نے حضرت عیسیٰ (ع) کو بھی مانا اور حضرت موسیٰ (ع) کو بھی مانا۔
دنیا میں "نہ ماننا" بھی مذہب ہے، جیسے عیسائی رسول اللہ ﷺ کو نہیں مانتے اور یہودی حضرت عیسیٰ (ع) و محمد ﷺ کو نہیں مانتے۔ (پھر بھی یہ سب دنیا میں رہ رہے ہیں)
لیکن دنیا میں نہ ماننے والے کو گالی دینا کبھی بھی مذہب نہیں ہوتا۔
کوئی اگر حضرت ابوبکر، عمر و عثمان رضی اللہ عنہم کو نہیں مانتا تو نہ مانے، لیکن انہیں گالیاں دینا اور پھر گالی دینے والے کو یہ کہنا کہ یہ بہت اجر و ثواب کا ایک پسندیدہ کام ہے، اس نظریے کے ساتھ دنیا میں کہیں بھی امن و امان قائم نہیں ہو سکتا۔
میری وال پر لکھی گئی ایک ذو معنی عبارت کا غلط مفہوم اخذ کیا گیا، عبارت پوری نہ لکھے جانے کے نتیجے میں بعض حضرات کو غلط فہمی ہوئی اور انہیں تکلیف یا اذیت پہنچی۔ میں اس تکلیف پہنچنے پر نادم بھی ہوں اور شرمندہ بھی ۔ ان تمام افراد کی خدمت میں بلا چون و چرا معذرت پیش کرتا ہوں، اور اس وضاحت کے طور پر یہ ویڈیو حاضر ہے۔
مزید یہ کہ، امام موسیٰ کاظم رحمۃ اللہ علیہ کے دربار سے منسوب کسی وفادار جانور کی توہین کرنا ہم نہ صرف حرام سمجھتے ہیں بلکہ اپنے لیے اسے کفر کے مترادف سمجھتے ہیں۔
اہلِ بیتِ اطہار کی نسبت رکھنے والی ہر چیز ہمارے لیے باعثِ ادب، احترام اور عقید�� و عقیدہ سمجھتے ہیں ہیں
ان تمام علمائے کرام اور دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں اظہار ہمدردی میں سوشل میڈیا پر کچھ کہنے کے بجائے پرسنل میں رابط کر کے متوجہ کیا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں
✍️ مفتی ابو محمد عفی عنہ
خانقاہ سراجیہ نقشبندیہ مجددیہ کندیاں شریف میانوالی کے سجادہ نشین
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر
حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد صاحب مدظلہ کا جیو نیوز کے حالیہ خاکوں کی اشاعت پر مذمتی بیان
جیو نیوز پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے نشر کرنا ناجائز اور حرام ہیں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق دستوری طور پر اور پیمرا قوانین کے مطابق بھی یہ درست نہیں
برادرِ مکرم مناظر اسلام حضرت مولانا عبدالجبار صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے گھر پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں
اللہ تعالیٰ حضرت کے بھائی، بھتیجوں اور دیگر تمام زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحتِ کاملہ عاجلہ مستمرہ مستقلہ شافعہ نافعہ دائمہ عطا فرمائے، حضرت مولانا کی جان و مال کی حفاظت فرمائے اور ہر شر سے محفوظ رکھے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پُرامید ہیں کہ وہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لا کر بلاامتیاز انصاف فراہم کریں گے۔
✍️ مفتی ابو محمد عفی عنہ
محرم ہمیں یاد دلاتا ہے عدل انصاف اور مضبوط سیاسی قیادت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی صورت میں اور حق پر استقامت حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی صورت میں ___ !
دونوں سیاسی سیادت کی اعلی مثالیں ہیں سو کبھی بھی سیاسی جدوجہد ترک مت کرنا ___ ہمیشہ سے میدان میں رہنا ہی دین ہے دینداری ہے ___
معرکہ حق
آج کےدن ہم یاد کرتے ہیں وہ لمحےجب معرکہ بنیاں مرصوص میں پاک فوج نےایمان، اتحاد اورجہدِ مسلسل کی روشن مثال قائم کی۔
یہ معرکہ اس بات کا اعلان تھاکہ جب قوم اپنےملک کےساتھ کھڑی ہو تو اس کادفاع ناقابلِ شکست ہوجاتا ہے۔
پاکستان کا حصار مضبوط ہے اور ان شاء اللہ ہمیشہ رہے گا۔
137 روپے کا ڈاکہ،80 روپے کی واپسی۔اور نام دیاگیا،ریلیف،یہ ریلیف نہیں،ریلیف کے نام پر واردات ہے۔ حکومت پہلے جیب کاٹتی ہے،پھر چند سکے واپس دے کر کہتی ہے۔دیکھو ہم مھربان ہیں۔قوم اس معاشی جادوگری کو سمجھتی ہے۔