امام ابن الجوزی ؒ فرماتے ہیں کہ جو مسلمان نبی کریم ﷺ پر کثرت سے درود پڑھتا ہے؛ تو الله عزوجل اس کے دل کو منور کر دیتا ہے، اُس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے، اس کا سینہ کھول دیتا ہے، اور اس کے معاملات آسان کر دیتا ہے۔
(بستان الواعظين : 297)
(https://t.co/nm0yU6o7Xp)
امام سخاوی ؒ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ پر درود شریف بھیجنا بابرکت ترین، بہت فضیلت والے اور دین و دنیا کیلئے بہت نفع بخش کاموں میں سے ہے۔!
(القول البديع : 109)
امام ابن حجرؒ نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ پر کثرت سے درود بھیجنا، وباؤں اور دیگر بڑی مصیبتوں کے خاتمے کا بہت بڑا سبب ہے۔
[بذل الماعون : ٣٣٣]
حافظ ابن قیمؒ فرماتے ہیں کہ اگر انسان اپنی سانسوں کے برابر رسول ﷲ ﷺ پر درود بھیجے تو بھی آپ ﷺ کے احسانات کا حق ادا نہیں کر سکتا!
نبی پاک ﷺ نے فرمایا: ذکر اور درود (شریف) کی کثرت فقر غربت دور کرتی ہے۔
(جلاء الافہام:۲۳۵)
روزانہ صبح و شام کم از کم 100 مرتبہ درود شریف پڑھنے کو معمول بنائیں۔
جزاک الله خیرا
❤💚 اللھم صل علی سیدنا محمد وعلی آل سیدنا محمد وبارک وسلم 💚❤
امام ابن قیمؒ فرماتے ہیں:
نبی کریم ﷺ پر درود دعا کی قبولیت کا سبب اور گناہوں کی بخشش کا باعث ہے۔ اس کے ذریعے اللّٰہ تعالیٰ بندے کو اس کے مقاصد کے حصول کے لیے کافی ہو جاتا ہے اور درود ہی کی برکت سے انسان کو روزِ قیامت نبی رحمت ﷺ کا قرب نصیب ہوگا۔
(جلاء الأفهام : ٤٤٥/١)
امام ابن قیم ؒ فرماتے ہیں:
نفس درجۂ کمال کو نہیں پہنچ سکتا تاوقتے کہ نبی کریم ﷺ پر درود نہ بھیجا جائے جو آپ ﷺ کی محبت اور اتباع کا ایک لازمی تقاضا ہے!
(جلاء الأفهام، ص٤٢٠)
امام اسحاق تجیبی ؒ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے بعد صحابہ کرام ؓ جب بھی آپ ﷺ کا ذکر کرتے تو ان پر لرزہ طاری ہو جاتا، ان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے اور وہ رونے لگتے!
(الشفاء : 26/2)
وہ قید میں ہے لیکن باہر سکہ اسکی ہی چل رہا🚨
ارشاد بھٹی !! صرف عمران خان میرا باقی سیاستدان سارے اپکے
تابش !! باقی کا میں کیا کروں جو تھا وہ آپ نے لے لیا