پاکستان کے مسائل کا واحد حل #عوام_راج ہے
مڈل کلاس طبقے کو برسر اقتدار لانے کی جدوجہد جاری ہے آج عوام راج تحریک #گوجرانوالہ کیبنٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ممبر سازی مہم کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئ
انشاءاللہ آنے والے دنوں میں بھرپور #ممبر_سازی مہم کا آغاز کیا جائے گا
اٹک, فتح جنگ میں ثمینہ کے ساتھ پیش آنے والا دلخراش واقعہ ہمارے معاشرتی نظام اور ریاستی رِٹ پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔ ایک بیٹی کو مبینہ گھریلو تشدد کے بعد زندہ جلانا اور پھر اسے "حادثاتی موت" کا رنگ دے کر سچ کو دبانے کی کوشش کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
#JusticeForSaminaNawaz
بلوچستان میں بولنے کی آزادی بھی چھین لی گئی ہے ، ایک معمر عورت پر دہشتگردی کا مقدمہ صرف اس لئے کیا گیا ہے کہ انھوں نے تاریخ کیوں دہرائی اور احتجاج کیوں کیا کوئٹہ پریس کلب میں جاکر ۔۔۔ عوام راج اس کی بھر پور مزمت کرتی ہے
#عوام_کی_آواز_عوام_راج
آپ سب سمجھدار ہیں، سب صاحبِ عقل ہیں۔ لیکن آپ میں سے کوئی بھی مجھے اس سوال کا جواب دے سکتا ہے کہ جن سیاسی جماعتوں کے اپنے اندر جمہوریت نہیں، وہ ملک میں جمہوریت کیسے لا سکتی ہیں؟ جن جماعتوں کے لیڈر اپنی پارٹی کے آئین پر عمل نہیں کرتے، وہ ملک میں آئین کی بالادستی کی بات کس منہ سے کرتے ہیں؟ جن کی اپنی پارٹیوں میں میرٹ نہیں، وہ پاکستان میں میرٹ کیسے لے کر آئیں گے؟
آپ 78 سال سے جن لوگوں کے ہاتھوں بیوقوف بن رہے ہیں، اگر آپ کے لیڈر جمہوریت پر یقین رکھتے ہوتے تو سب سے پہلے اپنی پارٹیوں میں جمہوریت لاتے—جو خود اپنی سیاسی جماعتوں میں ڈکٹیٹر بن کر بیٹھے ہیں، وہ کبھی ملک میں فوجی ڈکٹیٹرشپ کا خاتمہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی کرنا چاہتے ہیں۔ اپنی اپنی باریوں میں یہ سیاسی ڈکٹیٹر فوجی طاقت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں تاکہ مخالفین کو کرش کر سکیں۔جنہیں اپنی سیاسی جماعتوں میں کوئی مخالف رائے سننے کی عادت نہیں ہے، وہ بھلا حکومت میں آ کر مخالفت کرنے والوں کا وجود کیسے برداشت کر سکتے ہیں؟ ان میں سے کوئی بھی مڈل کلاس کے قابل لوگوں کو آگے نہیں لانا چاہتا۔ یہ صرف اپنے وفاداروں اور خوشامدیوں کو آگے لاتے ہیں۔ یہ سارے لیڈر قابل لوگوں سے خوف کھاتے ہیں، کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ اگر میرٹ اور انٹرنل الیکشن کا کوئی نظام آ گیا، اور اس کے ذریعے قابلیت کی بنیاد پر مڈل کلاس نوجوان یا عام لوگ آگے آنے لگے، تو ایک دن ان کی اپنی سیٹ، ان کا اپنا عہدہ خطرے میں پڑ جائے گا۔
اپنی تمام تر ناکامیوں، اپنی تمام تر غلطیوں کے باوجود یہ جب تک زندہ ہیں، کرسی سے چپکے رہنا چاہتے ہیں۔ ان امیر زادوں میں سے کوئی بھی آپ کو آگے نہیں لانا چاہتا۔ یہ سب چاہتے ہیں کہ آپ صرف ان کے جلسے بھریں، ان کے نعرے لگائیں، ان کی گاڑیوں کے پیچھے بھاگیں، ان کے لیے سوشل میڈیا پہ دوسروں کو گالیاں دیں، اور ان کی خوشامد کریں۔
ان نام نہاد لیڈروں میں سے کوئی بھی آپ کو طاقتور نہیں دیکھنا چاہتا، کیونکہ آپ طاقتور ہوئے تو یہ کمزور ہو جائیں گے۔ ان نام نہاد قائدین میں سے کوئی بھی آپ کو کامیاب نہیں دیکھنا چاہتا، کیونکہ آپ کامیاب ہوئے تو یہ ناکام ہوں گے۔ ان سو کالڈ رہنماؤں میں سے کوئی بھی آپ کو برسرِ اقتدار نہیں دیکھنا چاہتا، کیونکہ آپ مسندِ اقتدار پر آئے تو ان کی اپنی کرسی جائے گی۔ یاد رکھیں، ملک میں جمہوریت لانی ہے تو پہلے ایک ایسی جماعت بنائیں جس کے اپنے اندر جمہوریت ہو۔ مڈل کلاس کے مسائل کو حل کرنا ہے تو ایسی جماعت بنائیں جس کی مالک خود مڈل کلاس ہو۔ عوام کی تکلیفیں دور کرنی ہیں تو عوام کا راج لگانے کی کوشش کریں۔ میں آپ سب کو 'عوام راج تحریک' میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں جہاں میرے پاس کوئی عہدہ، کوئی منصب، کوئی اختیار نہیں ہوگا اور انشاءاللہ اس ملک کے مزدوروں، کسانوں، ریڑھی بانوں، کاریگروں اور استادوں کی اولادیں آگے آئیں گی۔ اس ملک کے عام لوگ برسرِ اقتدار ہوں گے اور اس ملک میں انشاءاللہ عوام راج ہوگا۔
سید اقرار الحسن
#اب_عوام_راج_ہوگا
انصاف صرف ایک لفظ نہیں، ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ ⚖️🇵🇰
ظلم کے خلاف آواز اٹھانا، متاثرین کا ساتھ دینا اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ایک منصفانہ اور باعزت معاشرہ ہم سب کی مشترکہ کوشش سے ہی ممکن ہے۔
@iqrarulhassan
ثمینہ کی مبینہ تشدد کے بعد موت نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ خاندان کو انصاف چاہیے اور عوام راج ان کے ساتھ ہے۔ ہمارا مطالبہ انتقام نہیں، شفاف تحقیقات اور قانون کے مطابق انصاف ہے۔ ہر بیٹی محفوظ ہو۔
#ثمینہ_کو_انصاف
اس ویڈیو میں دیکھیے ایک بالکل مختلف نقطہ نظر کہ کس طرح سیاسی نظام کی اصلاح باہر سے پہلے خود اپنے اندر سے شروع ہوتی ہے۔ آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں! 👇
🇵🇰 پاکستان کو بہتر نظام چاہیے!
عوام کی آواز بلند ہو، سوال اٹھیں اور ہر سطح پر شفافیت و جوابدہی یقینی بنے۔
آئیے قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے ایک بہتر پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
عوام راج تحریک — عوام کی آواز، عوام کا اختیار۔
#عوام_راج_تحریک#پاکستان
"نئے صوبے/انتظامی یونٹس/حقیقی بلدیاتی نظام"
👇👇
اندرونِ سندھ کے دور دراز علاقوں کے عوام بنیادی سہولیات کے حصول کے لیے کراچی کا مہنگا سفر کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ وسائل کی نچلی سطح پر منتقلی ہی ترقی کی ضمانت ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے جاگیردارانہ نظام کو بچانے کے لیے نئے صوبوں کی مخالفت کر رہی ہے اور لسانی نعروں کی آڑ میں مبینہ کرپشن چھپا رہی ہے
مزید معلومات کے لیے کالم کا مطالعہ کریں
👇👇
"مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں" کا نعرہ
سندھ دھرتی سے محبت یا اقتدار بچانے کی منافقت؟
کالم نگار ✒️
شیخ اعجاز انور
عوام راج تحریک بلوچستان کی اہم آن لائن میٹنگ
الحمدللہ، عوام راج تحریک بلوچستان کی اہم آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تنظیمی امور، آئندہ کے لائحہ عمل اور تحریک کے پیغام کو مزید مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے پر اہم مشاورت ہوئی۔
عوام راج — عوام کا اختیار، عوام کی قیادت!
ہم پاکستان کی تاریخ کی وہ پہلی سیاسی جماعت بنانے جا رہے ہیں جہاں اقتدار چند خاندانوں، اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقے کی میراث نہیں ہوگا، بلکہ عام آدمی اور مڈل کلاس عوام کی طاقت بنے گا۔
#اب_سرعام_عوام_راج_ہوگا
پاکستان کا سیاسی نظام ہمیشہ سے فیل تھا، لیکن الزام ہمیشہ ریاستی نظام پر لگتا آیا ہے۔
بات سیدھی ہے، عوام ووٹ دیتی ہے، MPA اور MNA منتخب کرتی ہے، پھر یہی نمائندے آگے ووٹ دے کر وزیراعلیٰ اور وزیراعظم منتخب کرتے ہیں۔
لیکن جس عوام کے ووٹ سے یہ سب بنتے ہیں، کیا کبھی کسی منتخب نمائندے نے کسی قومی یا صوبائی مسئلے پر اپنی عوام سے مشورہ کیا؟
کیا کبھی ایوان میں یہ آواز آئی کہ:
“میں اپنی عوام سے مشورہ کرکے آیا ہوں، اور ان کی رائے یہ ہے۔”
کیا آپ نے کبھی یہ الفاظ سنے ہیں؟
کیا اپ کے MPA یا MNA نے کبھی اپ سےمشورہ کیا؟
یہ سیاسی ڈکٹیٹر آئین کی پاسداری خود نہیں کرتے، اور جمہوریت و اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی کا رونا دھونا ان کی زبانی ہم کئی دہائیوں سے سنتے آ رہے ہیں۔۔۔
@GovtofPakistan
#عوام_کی_آواز_عوام_راج
#نئے_صوبے_عوامی_ضرورت_ہیں ؟
ہماری کسان برادری رات دن محنت کرتی ہے، لیکن جب فصل تیار ہوتی ہے تو انہیں ان کی محنت کا صحیح معاوضہ تک نہیں ملتا۔ اگر کسان بھوکا رہے گا تو پورا ملک بھوکا مرے گا۔
#اب_عوام_راج_ہوگا
@iqrarulhassan اصل مسئلہ یہی ہے! شخصیات نہیں، ادارے مضبوط ہونے چاہئیں؛ فیصلے کسی ایک فرد کے ذریعے نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے ہونے چاہئیں۔ یہی تو حقیقی عوام راج ہے۔ ❤️✊
#اب_سرعام_عوام_راج_ہوگا"
@BilalAmin_Bajwa "جس انتظامی تقسیم سے اختیار عوام کے قریب، وسائل کی منصفانہ تقسیم، بہتر گورننس اور عوامی مسائل کا فوری حل ممکن ہو، عوام راج اس کی حمایت کرے گا۔"
#اب_سرعام_عوام_راج_ہوگا
جمہوریت صرف ووٹ ڈالنے کا نام نہیں؛ ووٹ کے بعد سوال کرنا، احتساب کرنا اور اپنی رائے کا اظہار کرنا بھی عوام کا حق ہے۔ عوام راج تحریک اسی حق کو سیاسی زندگی کا مستقل حصہ بنانے کی جدوجہد ہے
#اب_عوام_راج_ہوگا
لوگوں نے دو مہینے پہلے مجھے بڑا کہا کہ جی مڈل کلاس کی بات کر رہے ہیں، خان لے آیا مڈل کلاس کا آدمی، میں نے کہا دو مہینے بعد دیکھیے گا۔ جو آدمی وفاداری، چاپلوسی اور خوشامد کی بنیاد پر آگے آئے گا، وہ کبھی ڈیلیور نہیں کر سکے گا اور نہیں کر سکا۔ آج وہی پی ٹی آئی گالیاں دے رہی ہے سہیل آفریدی صاحب کو۔ تو صرف مڈل کلاس کا آگے آنا کافی نہیں ہے، میرٹ کی بنیاد پر مڈل کلاس کا آگے آنا، قابلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر مڈل کلاس کا آگے آنا۔ اور وہ نظام ہم انشاءاللہ پاکستان عوام راج تحریک میں بنا رہے ہیں۔
سید اقرار الحسن ۔
#اب_عوام_راج_ہوگا
کبھی آپ نے سُنا کہ امریکہ یا برطانیہ میں وہاں کے وزیراعظم یا صدر نے کسی سڑک یا پُل کا افتتاح کیا ہو؟ ہم پاکستان میں حکمرانوں یا لیڈرز کی شکل میں شہنشاہ ڈھونڈتے ہیں۔۔ کبھی بھٹو کی شکل میں، کبھی نواز شریف اور کبھی عمران خان کی شکل میں۔۔۔
جب تک یہ قوم شخصیت پرستی سے نہیں نکلے گی اور ایک ایسی جماعت نہیں بنائے گی جس کا مالک کوئی امیرزادہ نہیں، عام لوگ اور عام ورکر ہوں، جو ملک میں میرٹ اور جمہوریت لانے کے دعوے سے پہلے اپنے اندر جمہوریت اور میرٹ لائے۔۔۔ وہ جماعت اس ملک کی حالت بدلے گی۔
#اب_عوام_راج_ہوگا
عوام راج تحریک صرف ایک سیاسی نام نہیں، سیاست کو دوبارہ عوام کی ضرورت بنانے کی کوشش ہے۔ یہاں سیاست ذاتی مفاد، عہدے یا خاندان کی جاگیر نہیں؛ ایک ایسی ذمہ داری ہے جس کا اصل مالک عوام ہے۔
@iqrarulhassan@NomanAhmadVp