ضیاء اللہ محسن صاحب کی دیوار سے:
چندریان 3 کی کامیابی پ�� کل سے کچھ احباب نے بھارت کے لیے تعریفوں کے پُل باندھ رکھے ہیں۔ جب کہ انھیں اپنے ملک کے اداروں کے میگا و گیگا پراجیکٹس اور ترقیاتی منصوبوں کا کچھ علم ہی نہیں ہے۔ انڈیا کا ایسرو (ISRO) اگر چاند پر پہنچا تو کون سی بڑی بات ہے۔
ہمارے خلائی ادارے سپارکو (SUPARCO) کے موجودہ چئیرمین عزت مآب جناب میجر جنرل (ر) عامر ندیم کی شبانہ روز محنت کے بعد آپ کو بلاناغہ موسم کا حال معلوم ہوتا ہے۔ اس ادارے نے اپنے دیگر سابق سربراہان میجر جنرل (ر) رضا حسین، میجر جنرل(ر) احمد بلال اور میجر جنرل (ر) قیصر انیس کی انتھک محنتوں کے سبب آپ کے لیے سبزیوں کے ہائبرڈ بیج اور پھلوں کی افزائش کا طریقہ کار بھی وضع کیا ہے۔
ہمارے اندھیروں اور اجالوں کے مالک چئیرمین واپڈا جناب لیفٹننٹ جنرل (ر) سجاد غنی اور ان سے قبل لیفٹننٹ جنرل (ر) مزمل نواز بھی واپڈا کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرچکے ہیں اور ابھی تک کررہے ہیں۔
حالیہ چئیرمین نیب (NAB) محترم جناب لیفٹننٹ جنرل نذیر(ر) احم�� جٹ اور چئیرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) جناب میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن اپنے عہدوں کو کانٹوں کی سیج سمجھ کر خون پسینہ ایک کیے ہوئے ہیں۔اور ان سے قبل PTA کی سیٹ پر میجرجنرل(ر) عامر عظیم باجوہ کا حال بھی کچھ ان سے مختلف نہ تھا۔
آپ کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی یعنی(NDMA) کے حالیہ چئیرمین جناب لیفٹنٹ جنرل(ر)انعام حیدر ملک کے کام میں اگر کیڑے نظر آتے ہیں تو آپ واقعی لاعلاج ہیں۔ انھوں نے جب سے اپنے پیش رو جناب لیفٹننٹ جنرل(ر) اختر نواز سے عہدہ سنبھالا، تب سے محنت کی جیتی جاگتی تصویر بنے ہوئے ہیں۔
چئیرمین PIA جناب ائیرمارشل (ر) ارشد محمود ملک ہوں یا ایڈیشنل سیکرٹری دفاع محترم جنابِ میجر جنرل (ر) محمد اشرف چودھری، ان باصف کرداروں کی جگہ کوئی سویلین ان اداروں کا سربراہ ہوتا تو کب کے یہ ادارے ڈوب چکے ہوتے۔
سوئی سدرن گیس ��ے چئیرمین جناب لیفٹننٹ جنرل (ر) جاوید ضیاء کی ہمت ہے گھر بیٹھے آپ کو اپنی گیس کا حصول آسان اور ممکن بناریے ہیں۔
چئیرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) جناب کیپٹن (ر) شاہد اشرف تارڑ نے اپنے پیش رو کیپٹن(ر) زاہد سعید سے یہ عہدہ سنبھالتے ہی دن را�� ایک کررکھا ہے۔ جب کہ کیپٹن(ر) زاہد سعید اس کے بعد سیکٹری ہیلتھ کے فرائض منصبی ادا کرکے ایک اور ادارے کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
چئیرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC)جناب لفٹننٹ جنرل(ر) ملک ظفراقبال کی صلاحتیوں کا کون مداح نہیں۔ بعینہ صدر ہاکی فیڈریشن برگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر، صدر سکواش فیڈریشن جناب ائیر مارشل(ر) مجاہد انور خان، ممبر آف بورڈ پاکستان ٹیلی ویژن میجر جنرل احمد شریف اپنے اپنے شعبوں میں اپنے اداروں کی عزت و توقیر بڑھائے ہوئے ہیں۔
ایسے مزید گوہر نایاب بھی ہم آپ کے سامنے رکھ سکتے ہیں مگر یہ سوچ کر جانے دیا کہ آپ لوگ ان ہستیوں سے جلن، کڑھن، حسد میں کہیں اپنے دماغ کا ہاضمہ خراب نہ کر بیٹھیں۔ چناں چہ آپ پر رحم کھاتے ہوئے آخری پیغام ہم یہی دیں گے کہ قدر کرلو اپنے اداروں کی۔۔۔اپنے سربراہانِ مملکتِ خداداد کی۔۔۔
اگر ایسے نایاب و نادر ہیرے ہماری زنبیل میں نہ ہوتے تو آج ہمارے پاس جگتیں ہوتیں نہ ط��نہ و تشنیع۔۔۔بلکہ ہمارا حال و حشر بھی چین، امریکہ، روس، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور بھارت جیسا ہوتا۔ اللہ کی پناہ۔۔
منقول
شہریار آفریدی، جنہیں محض اس لئے خوفناک حالات میں رکھا گیا ہے کہ انہیں تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے پر آمادہ و مجبور کیا جاسکے، آج انسدادِ دہشتگردی عدالت میں (ابتر جسمانی و ذہنی حالات کے باعث) گِر گئے۔
کچھ روز قبل ��حریک انصاف کے وہ کارکنان جنہیں پولیس کی گاڑی میں بھر کر لایا گیا تھا، اس شدید گرمی میں (دم گھٹنے سے) بےہوش ہوگئے۔
ان لوگوں، جو تحریک انصاف پر ستّم ڈھانے اور اسے کچلنے کیلئے (قانون و انسانیت کی) ہر حد پامال کررہے ہیں، کو میرا پیغام ہے کہ؛
آپ کچھ بھی کرلیں، ہم (آپ کی) اس یزیدیت اور اپنی حقیقی آزادی کیلئے آخری دَم تک جدوجہد جاری رکھیں گے!
آپ ہمارے اچھے اور برے وقتوں کے ساتھی ہیں ۔ یہ خوش گوار لمحے انشااللہ پھر دوبارہ لوٹ کر ضرور آئیں گے اور ہم پھر سے آپ کی حق اور سچ کا علم بلند کرتی ہوئی آواز سنے گے.
پوری قوم آپ کی حق اور سچ کی آواز سننے کی منتظر ہے۔ ظلم کے خلاف جس طرح ڈٹ کر آپ کھڑے ہیں پوری قوم آپ کی بہادری شجاعت اور دلیری کے حوصلے کو دیکھ رہی ہے۔
بزدل ظالم بے رحم جابر امپورٹڑ قبضہ مافیا حکمرانوں کا غرور اللہ کے حکم سے انشاللہ ضرور ٹوٹے گا
اس وقت نہ صرف آپ کے والدین ، اہلیہ اور بچے بلکہ ہمارا پورا پاکستان آپ کی سلامتی اور بازیابی کی دعائیں کر رہا ہے اور آپ کے لیے بےتاب ہے ۔
#عمران_ریاض_کو_بازیاب__کرو
#ہمیں_عمران_ریاض_چاہیے
While Pakistan is struggling to secure $1.1 Billion from the IMF, in last one year just the loss in exports earnings and workers remittances has been $7.15 Billion.
Also this means, while dollar earnings are going down, our debt is accumulating rapidly.
Those who were involved in the regime change conspiracy have a lot to answer for the damage done to Pakistan.