پہلے تو غامدی صاحب سے میرا صرف فکری اختلاف تھا کل ان کے سوال و جواب سیشن کا ایک حصہ سنا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ
"حور ایک علامتی نام ھے جنت میں اپنی
بیوی ہی دوبارہ ملے گی" 💔 💔
یہ سننے کے بعد میرا انکےساتھ فکری اختلاف ختم اب بات ذاتی دشمنی اور عناد تک جا پہنچی ھے
منقول😂😂
پانامہ کیس میں چار سو سے زائد افراد تھے تاہم موقف یہ تھا کہ احتساب کا آغاز سب سے طاقتور (نواز شریف) سے ہونا چاہئیے اور بالکل درست تھا تاہم غداری کیس میں موقف ہے کہ سب سے پہلے جنرل پرویز مشرف کا ٹرائل نہیں ہونا چاہئیے سب کا ایک ساتھ ہونا چاہئیے
عمر چیمہ
چلو اک کام کرتے ہیں
پرانے باب بند کر کے
نظرانداز کرتے ہیں
نئے سپنے سبھی بُن کر
وفا کے راستے چن کر
بھلا کر رنجشیں ساری
مٹا کر نفرتیں دل سے
معافی دے دلا کر اب
دل اپنے صاف کرتے ہیں
جہاں پر ہوں سبھی مخلص
نہ ہو دل کا کوئ مفلس
اک ایسی بستی اپنوں کی
کہیں آباد کرتے ہیں
بسم اللہ الرحمان الرحیم
اور اللہ کے عہد کو (دنیا کے) تھوڑے نفع کے عوض میں نہ بیچ ڈالو ، بےشک اللہ کے پاس جو کچھ ہے وہ تمہارے حق میں کہیں بہتر ہے ۔ اگر تم علم (صحیح) رکھتے ہو۔ ( النحل :۹۵)