کبھی تو پوچھو کہاں گئی ہے
میری وہ رنگوں بھری جوانی
تو یاد رکھنا تمہاری خاطر
تمہارے بچپن پہ وار دی
تمہیں میں پہلے جوان کرلوں
یہ کرتے کرتے گزار دی
گزر گئی ہے تو سوچتا ہوں
گزر رہی ہے جو شام کیا ہے
میرا بتاؤ مقام کیا ہے
#خلیل_الرحمان_قمر
To my father
10th May
میں باپ ہوں میں نے خواب بیچے
تو خواب سب کے خرید لایا
میں وہ ہوں جس نے عذاب جھیلے
تو آپ لوگوں نے چین پایا
مجھے جو بدلے میں مل رہا ہے
صلہ یہ کیا ہے انعام کیا ہے
میرا بتاؤ مقام کیا ہے
کبھی سنو مجھ سے لاڈلو تم
میرا فسانہ میری کہانی
زبانِ سحر پہ جاری ہو سورۂ یوسف
وہ خوش جمال اگر سامنے رہے میرے
میں چھوٹے شہر میں اونچا دماغ رکھتی ہوں
ترے شعور سے آگے ہیں فلسفے میرے
اسراء سحر
#اردوقومی_زبان#اردوـشاعری
سوتے سوتے آنکھ اچانک کھل جاتی ہے
ایک ہی خدشہ نیند اڑا کر لے جاتا ہے
خواب میں اڑتا آتا ہے اک مبہم سایہ
مجھ سے تیرا ہاتھ چھڑا کر لے جاتا ہے
فریحہ نقوی
#اردوقومی_زبان
ہم سے بڑھ کر کوئی پیارا بھی نہیں تھا اسکو
اور احساس ہمارا بھی نہیں تھا اسکو
عمر بھر طعنہ دیا دھوکہ دہی کا اس نے
میں نے یہ تیر تو مارا بھی نہیں تھا اسکو
پیش کردہ میرے آنسوں بھی وہ رکھ لیتا تھا
ورنہ درکار ستارہ بھی نہیں تھا اسکو
اسامہ زوریز
اور دل نے بھلا ہمراہی کو کیا کرنا ہے
دل کی ہمراہی میں
اک مجمع اجنبیاں تو پہلے بھی ہیں
دل کے ہمراہ نہ بنو
تم نے بننا ہے تو،رہ دار بنو
دل کے دلدار بنو ،دوست بنو ،یار بنو
ارسلان عباس
#اردوقومی_زبان#اردوـزبان#شاعری
صرف محرم نہ بنو
دل کے دلدار بنو،دوست بنو ،یار بنو
غم کی ساعت میں
نصیحت کے لئے ایک زمانہ ہے یہاں
تم زمانہ نہ بنو
تم نے بننا ہے تو غمخوار بنو!
یوں ہی کرنے کومحبت کے میری جان
کئی دعوے ہیں
یوں ہی دعویٰ نہ بنو۔۔۔
تم نے بننا ہے تو پھر وعدہ بنو
وعدہ وفادار بنو
نہ وہ سِن ہے فرصتِ عشق کا،
نہ وہ دِن ہیں کشفِ جمال کے
مگر اب بھی دِل کو جواں رکھیں،
وہی شعبدے خدوخال کے
یہ جو گَرد بادِ حیات ہے،
کوئی اِس کی زَد سے بچا نہیں
مگر آج تک تیری یاد کو
میں رکھوں سنبھال سنبھال کے
میں امین و قدر شناس تھا،
مجھے سانس سانس کا پاس تھا
یہ جبیں پہ ہیں جو لکھے ہوئے،
یہ حساب ہیں مہ و سال کے
وہ کبھی شفق کا فَسوں کہیں،
کبھی گُل کہیں کبھی خوں کہیں
کہ ہیں میری صبحِ عروج میں
ابھی رنگ شمعِ زوال کے
شبِ تار سے نہ ڈرا مجھے،
اے خُدا جمال دِکھا مجھے
کہ تیرے ثبوت ہیں بیشتر،
تیری شانِ جاہ و جلال کے
کس کے کہنے پہ پھیر لی آنکھیں ؟
کس لیئے تو نے بے وفائی کی؟
میرے خالق تیرا تو بنتا تھا۔۔
ہم پہ بندوں نے کیوں خدائی کی ؟
سید اویس حسین
#اردوقومی_زبان#اردوشاعری
آپ کو میں نے کبھی غور سے دیکھا بھی نہیں
ٓآپ بھی اپنا طلب گار سمجھتے ہیں مُجھے
میرے کردار کی جو قسمیں اٹھاتے تھے کبھی
اب وہی لوگ گناہگار سمجھتے ہیں مجھے
احسنؔ راحیل
#ارروـشاعری#اردوقومی_زبان
بہتی ہوئی آنکھوں کی روانی میں مرے ہیں
کچھ خواب مرے عین جوانی میں مرے ہیں
قبروں میں نہیں ہم کو کتابوں میں اتارو
ہم لوگ محبت کی کہانی میں مرے ہیں
اعجاز توکل
#اردوقومی_زبان#اردوشاعری