شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی کے گاؤں زیرکی میں اس وقت چھوٹے بڑے ہتھیاروں کی اندھا دہند گولہ باری جاری ہے!
گھروں پر مارٹر شیل گرنے سے ہر طرف خوف و ہراس، معصوم بچوں اور خواتین کی چیخ و پکار اور دلخراش مناظر
#NorthWaziristan#MirAli#Zirki#HumanRights#PeaceForWaziristan
میرانشاہ میں کھیلے گئے آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز فائنل میں سپر وزیرستان درپہ خیل کلب نے نامور انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل چیتا کلب کو شکست دے کر شاندار انداز میں ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
شمالی وزیرستان: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نئے سم کارڈز کے اجرا میں مبینہ بے ضابطگیاں اور مستحق خواتین سے غیر قانونی وصولیوں کا انکشاف، شہریوں کا شدید ردعمل اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس، شفاف انکوائری اور ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا دوٹوک مطالبہ، تفصیل پختون ڈیجیٹل کی رپورٹ میں
شمالی وزیرستان: بی آئی ایس پی مستحقین کو سرگردان چوک پر مفت سم کارڈز کی فراہمی کا عمل کل تیسرے روز بھی جاری رکھنے کا فیصلہ، انتظامی تعاون پر اظہارِ تشکر، شہریوں سے رشوت نہ دینے کی اپیل، غیر قانونی پیسے بٹورنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ، تفصیل پختون ڈیجیٹل کی رپورٹ میں
جنوبی وزیرستان اپر کے مکین بازار میں 09 نمبر مارکیٹ (امن کمیٹی دفتر کے قریب) موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی
زخمیوں (عنایت اللہ، صادق، بخت اللہ اور شرافت خان) کو کیٹیگری ڈی ہسپتال رزمک سے بنوں ریفر کر دیا گیا ہے
#SouthWaziristan#Makin#BreakingNews
سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی بنیادی تنخواہ دگنی کرنے اور الاؤنسز میں اضافے کا گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی اور من گھڑت ہے۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے ایسے کسی بھی نوٹیفکیشن کی تردید کی ہے۔
#Peshawar#FakeNews#KPPolice#KPFinance#FactCheck#KPK
شمالی وزیرستان: ملک سیف اللہ پریمیئر لیگ (چھٹا ایڈیشن) کا فائنل کامیابی سے اختتام پذیر، اعصاب شکن معرکے کے بعد ٹورنامنٹ کا باضابطہ اختتام، ہزاروں شائقین کرکٹ کی بھرپور شرکت، عمائدین اور شہریوں کی جانب سے ملک سیف اللہ خان مرحوم کی عظیم قربانیوں اور خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت، تفصیل پختون ڈیجیٹل کی رپورٹ میں
شمالی وزیرستان (میرانشاہ کینٹ) پر نامعلوم سمت سے 3 میزائل داغے گئے۔
ایک میزائل یونس خان سپورٹس کمپلیکس میں جشنِ آزادی کی تقریب کے دوران گرا جبکہ 2 کینٹ کے اندر گرے۔
خوش قسمتی سے تینوں میزائل نہ پھٹ سکے او تمام لوگ محفوظ رہے
#NorthWaziristan#Miranshah#BreakingNews#Pakistan
شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی گاؤں خدی کے مقام پر بنوں میرانشاہ مین شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے صبح سے بند ہے جبکہ سویرے سویرے قریبی دیہات کے لاؤڈ سپیکروں سے غیر اعلانیہ کرفیو کے اعلانات بھی ہوئے ہیں