Absolutely Not
@ImranKhanPTI
اڈیالہ کی خاموش دیواروں میں سے عمران خان کی آواز گونجی۔
میں بتاتا ہوں کہ یہ واقع کب پیش آیا۔
عمران خان نے دنیا کے سٹیج پر ایبسولیوٹلی ناٹ کہہ کر ٹرمپ اور بین الاقوامی گلوبل آرڈر کو چیلنج کر دیا تھا۔ مگر مجھ سے بھی ایک بڑے انکار کے لیے خان صاحب نے انہی الفاظ کا انتخاب کیا۔
گرفتاری کے چند ماہ بعد کی بات ہے۔ قیدی نمبر ۸۰۴ کو جھوٹے مقدمات میں سزائیں ہو چکی ت��یں۔ اُس وقت یہ امکان پیدا ہوا کہ خان صاحب کو جو سزائیں دھاندلی سے دی جا چکی ہیں، انہیں عوام اور عمران خان کے دیے ہوئے صدارتی آئینی اختیارات استعمال کر کے ایمنیسٹی یا معافی کا اعلان کر کے معطل کردوں۔
اُن حالات میں اسٹیبلشمنٹ کی رکاوٹوں کے باوجود میرا خان صاحب سے مسلسل رابطہ رہتا تھا۔ میری کئی بار استعفیٰ کی درخواست کو عمران خان یکسر مسترد کر چکے تھے۔ ہر معاملے میں مشاورت ہوتی تھی جس میں کچھ دوست بشمول محترم رؤف حسن اور سینیٹر علی ظفر معاونت کرتے رہتے تھے۔
میں نے اپنے لیڈر کو پیغام بھیجا کہ جن مقدمات میں انہیں سزا ہو چکی ہے، ان میں پارڈن یا معافی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ پیغام کے ساتھ اپنی رائے بھی ظاہر ��ی کہ
۱) میں چار مقدمات میں تو پارڈن کر سکتا ہوں، باقی ۱۹۶ جو چل رہے ہیں انکا کیا ہوگا؟
۲) خان صاحب نے جب کوئی جرم ہی نہیں کیا، تو کس بات کی معافی؟
۳) عدلیہ کو انصاف کرنا چاہیئے اور حکومت جھوٹے ایف آئی آر واپس لے۔
دوستوں سے گزارش کی کہ عمران خان کو میری رائے مت بتائیں جب تک وہ خود فیصلہ نہ کر لیں۔چنانچہ یہی ہوا۔ فیصلہ کرنے سے پہلے خان صاحب نے اپنے مخصوص محبت بھرے انداز میں پوچھا کہ علوی کیا کہتا ہے۔ رفقاء نے جواب دیا کہ پہلے آپ فیصلہ کریں۔ عمران خان نے کہا کہ
Absolutely Not
اور وہی منطق دی جو خاکسار نے پیش کی تھی کہ جب میں نے کوئی جرم کیا ہی نہیں ہے تو کس بات کی پارڈن۔
جو لوگ دنیا میں “لا إله إلا الله” سے بات شروع کریں اور فرعونوں کے آگے انکار اور نفی کی بساط بچھائیں، اُن سے اقتدار چھین لیا جاتا ہے۔ مگر یہی للکار ہے میرے نبیﷺ کی سنت پھر سونے پر سہاگہ کہ اکیسویں صدی میں عمران خان کا اسرار ہے کہ إياك نعبد وإياك نستعين۔
یہ اعلان جنگ ہے جھوٹے خداوں کے خلاف جو دنیا کے قوانین ��یں استثنٰی تلاش کر رہے ہیں۔ معصوم انبیاء کے علاوہ کسی کو بھی کوئی استثنٰی نہیں۔ صحابہؓ اور خلفاءِ راشدینؓ نے بھی دنیا میں استثنٰی نہیں لی۔
قیامت تو قیامت ہوگی۔ اس دن صرف اللہ کا رحم کام آئے گا، نبی ﷺ کی شفاعت ہوگی، ورنہ ہم اور آپ تو بے یار و مددگار ہوں گے۔ دنیا میں بھی اللہ کا قانون چلتا ہے اور قیامت میں تو کاینات اُس کا جلال دیکھے گی۔
ایک مرتبہ اور اڈیالہ سے آواز گونجے گی جب قیدی نمبر ۸۰۴ کو پتہ لے گا کہ آئین کی فاتحہ پڑھی جا چکی ہے۔
Absolutely Not
#ایسے_دستور_کو_میں_نہیں_مانتا
پاکستان میں فی الوقت اگر کوئ�� وفاقی لیڈر ہے تو وہ عمران خان ہے ۔ ریاست کو اس چیز کو اپنی کمزوری نہیں مضبوطی سمجھنا چاہیے کہ کوئی تو ہو جس کی چاروں صوبوں میں جڑیں ہیں اور عوام اسکی ایک آواز پر لبیک کہتے ہیں ۔ انا ، غصہ اور انتقام کو ملک پر قربان کریں اور آگے بڑھیں
چند دن پہلے خواجہ سعد رفیق کہہ رہے تھے " کوئی کسی کو مائنس نہیں کرسکتا" یہ حقیقت ہے ڈنڈے سے نہ کوئی ماضی میں ختم ہوا نہ ہی آج ہوگا ۔
ریاست کو دل بڑا کرنا چاہیے یقینا عمران خان بھی لچک کا مظاہرہ کرکے آگے بڑھیں گے اور بطور قوم ہم اس گر��اب سے نکل سکیں
ریاست کی طاقت کو بھی کوئی جُھٹلا نہیں سکتا اور عمران خان کو اعوامی طاقت حاصل ہے جس سے انکار ممکن نہیں۔ اس لیے دونوں پاکستان کی خاطر ایک ایک قدم پیچھے ہٹیں تاکہ پاکستان آگے بڑھے
@pasha_samina@adeelraja درویش عمران خان کو جیل میں بند کر کے عزت کمانے چلے تھے جو عزت تھی وہ بھی نہ رہی
وہ (اللہ) جسے چاہتا عزت دیتا اور جسے نہیں اسے ذلت
@KismatZimri حبیب اکرم صاحب بلکل درست فرمایا رہے ہیں
ہم نے ایک طویل ��رصہ سے یورپین جمہوری کلچر کو بہت قریب سے دیکھا ہے اور یہاں بلکل وہی کلچر ہے جسے عمران خان نے پاکستان میں متعارف کروایا ہے اور یہی اصل جمہوریت کا حسن بھی ہے
@SHABAZGIL ٹی وی چینل پر بیٹھ کر بھاشن دینے والے اینکر حضرات کی معلومات کا اتنا فقدان ہے کہ وہ نوے کی دہائی سے پہلے کے واقعات سے لاعلم ہیں یا پھر جان بوجھ کر ذکر نہیں کرتے