SMU is an independent, autonomous monitoring arm of the Punjab Chief Minister's Office giving strategic direction and improving service delivery across Punjab.
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی وژن کے ت��ت مظفرگڑھ کی رانی با��ی فوڈ اسٹریٹ محنت کشوں کو باعزت روزگار اور خواتین کو معاشی خودمختاری کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ دکانوں کی باقاعدہ الاٹمنٹ اور صفائی کے بہترین انتظامات سے دکانداروں کے روزگار کو استحکام ملا ہے۔ فوڈ اسٹریٹ کے دکانداروں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP) فیز 2 کے تحت گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول، کوٹ شبیر احمد تارڑ، حافظ آباد (ای ایم آئی ایس کوڈ: 34510337) کے تعلیمی انفراسٹرکچر اور ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ پروگرام سے قبل سکول میں 35 طلباء اور 2 اساتذہ تھے، جبکہ اب طلباء کی تعداد بڑھ کر 126 اور اساتذہ کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ سکول کی عمارت اور داخلی راستے میں بہتری معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت وہاڑی کے مرکزی تجارتی علاقے کی جدید تزئین و آرائش نے شہر کی رونقوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ دیدہ زیب فواروں، خوبصورت آرکیٹیکچرل لائٹنگ اور یکساں کاروباری شناخت کے ساتھ تاریخی حسن اور جدید شہری سہولیات کا حسین امتزاج مقامی معیشت کے فروغ اور شہریوں کے لیے باعثِ فخر بن رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر خانیوال میں موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جہاں شہریوں کو ایف آئی آر کے اندراج، لرنر پرمٹ کے اجرا اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا و تجدید جیسی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی، جبکہ خواتین کے لیے خصوصی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق چنیوٹ کے باؤنڈری پوائنٹس کی تزئین و آرائش اور شاہراہوں کی بہتری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ جدید انفراسٹرکچر، سرسبز گرین بیلٹس�� ایل ای ڈی لائٹنگ سسٹم اور معیاری ٹریفک روڈ مارکنگ نے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے ساتھ سفر کو مزید محفوظ اور سہل بنا دیا ہے، جبکہ یہ شاہراہیں دن اور رات شہری حسن اور ترقی کا خوبصورت منظر پیش کرتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی منصوبے کے تحت رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے دور دراز علاقوں میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ مقامی رہائشی اور مال مویشی پالنے والے پہلوان کے مطابق فلٹریشن پلانٹ کی گاڑیاں باقاعدگی سے ان کی دہلیز پر مفت اور معیاری پینے کا پانی پہنچا رہی ہیں، جس سے علاقے کے مکینوں کو صاف پانی کی سہولت میسر آ رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے باہمت محنت کش خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کے تحت لاہور کی مون مارکیٹ میں ماڈل پنک کارٹس فراہم کر دی گئی ہیں، تاکہ مستقل دکانوں سے محروم خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔ اس سہولت سے مستفید ہونے والی خواتین نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پنک کارٹس نے روزگار کے حصول میں درپیش مشکلات کم کرنے کے ساتھ انہیں خودمختاری، معاشی استحکام اور باوقار زندگی کی جانب ایک نئی امید دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق سرگودھا کے خیام چوک کی تزئین و آرائش اور فلائی اوور کی بحالی کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ او ایس آر کے تحت ضلع سرگودھا کے پہلے منصوبے میں فلائی اوور کی مرمت کے ساتھ رات کے وقت بہتر روشنی کے لیے جدید لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں۔ ڈی ایچ کیو اسپتال، نواز شریف میڈیکل انس��ی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور کمپنی باغ کے سامنے واقع یہ اہم مقام بہتر شہری سہولیات اور خوبصورت منظر کے ساتھ نئی شناخت حاصل کر رہا ہے۔
ننھے دلوں کو نئی زندگی، ہزاروں خاندانوں کو امید! وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک 16,173 بچوں کے دل کے مفت آپریشن کیے جا چکے ہیں، تاکہ مالی مشکلات کے باعث کوئی بچہ علاج سے محروم نہ رہے اور ہر بچے کو صحت مند زندگی جینے کا موقع مل سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی، معیاری تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ جدید لیپ ٹاپس کی فراہمی سے طلبہ کے لیے تحقیق، جدت، آن لائن تعلیم اور فری لانسنگ کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جو انہیں ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان وہاڑی روڈ پر جدید وزن اسٹیشن کا قیام اوورلوڈنگ کی روک تھام اور شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ مؤثر نگرانی کے ذریعے سڑکوں کے تحفظ، انفراسٹرکچر کی پائیداری اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں خواتین کی تعلیم، معاشی خودمختاری، باوقار روزگار اور تحفظ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ تعلیمی وظائف، جدید ہنر کی تربیت، کاروبا��ی مواقع، محفوظ سفری سہولیات اور قانونی تحفظ کے ذریعے خواتین کے لیے ترقی اور خودمختاری کی نئی راہیں ہموار کی جا رہی ہیں۔ حکومتِ پنجاب کا عزم خواتین کو محض سہارا فراہم کرنا نہیں بلکہ انہیں بااختیار بنا کر معاشی و سماجی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے، کیونکہ بااختیار خواتین ہی خوشحال پنجاب کی بنیاد ہیں۔