🤣بھٹی کی چھترول😂
نواز شریف کی میڈیا کوریج پر بھٹی صاحب کو پتا نئیں کیا پریشانی ھے؟
ارے بھائی اگر پاکستانی میڈیا ارشاد بھٹی کو برداشت کر رھا ھے۔۔۔
نوازشریف تو پھر بھی 3 دفعہ کا وزیراعظم ہے،
@realrazidada
لوگ وزٹ ویزہ پر جا کر گلف ممالک میں کیوں ناکام ہوتے ہیں ؟
ہمارے ہاں اب معلومات کابڑا زریعہ یو ٹیوب اور گوگل ہیں۔یو ٹیوب پر اس وقت اکثریت ان یو ٹیوبر کی ہے جو آپ کو پانچ منٹ میں امریکہ کا ویزہ بغیر بینک سٹیٹمنٹ لے کر دیں گے۔دو منٹ میں کینیڈا پہنچا دیں گے ۔اور ڈیڑھ منٹ میں دوبئی میں تین لاکھ روپے کی نوکری لگوا دیں گے
لیکن
حقیقت اکثر اس کے برعکس ہے ۔چند ایک جابز کو چھوڑ کر مجموعی طور پر ایسا نہیں ہوتا ۔اگر ایسا ممکن ہو اور اتنی آسانی سے ممکن ہو تو کم ازکم دس کروڑ پاکستانی امریکہ اور کینیڈا بیٹھے ہوتے ۔اور باقی گلف ممالک میں ۔اس لیے ہوش کے ناخن لیں ۔فیس بک پوسٹ کے کومنٹ پڑھ کر ،آدھوری معلومات لے کر تین ،چار لاکھ روپے ضائع نہ کریں۔
پوری تیاری کرکے جائیں ۔چھ ماہ دیر سے چلے جائیں لیکن کوئ مہارت سیکھے بغیر گھر سے نہ نکلیں ۔انشا اللہ کم مسائل پیش آئیں گے۔
تین ہزار ضائع کر لیں ،تین لاکھ ستانوے ہزار بچا لیں ۔ہمارے ہاں سب سے زیادہ ٹرینڈ دوبی جانے کا ہے ۔دوبئ میں سو ممالک سے لوگ ملازمت کے حصول کے لیے آتے ہیں۔ اتنے مشکل مقابلے میں ملازمت حاصل کرنا خاصہ مشکل ہے ۔اور پھر سب کے سب شارجہ اور دوبئ سے آگے پیچھے نہیں ہوتے ۔اللہ کے بندو ۔۔۔۔۔راس الخیمہ فجیرہ ،العین بھی یو اے ای۔ کا حصہ ہیں ۔یہاں بھی انسان بستے ہیں ،پرو جیکٹس چلتے ہیں ان کا بھی رخ کریں۔ابو ظہبی کو بھی نظر انداز نہ کریں ۔صرف برج الخلیفہ کو ہاتھ لگا کر پاکستان واپس نہ آ جائیں بلکہ پوری جان ماریں۔۔
اگر آپ کو دیسی ریسٹورنٹ ،سیلون ،اے سی وغیرہ کے متعلقہ کام آتا ہے تو آپ کے کامیابی کے چانسز زیادہ ہیں ۔اس کے کنسٹرکشن کے متعلقہ جابز زیادہ ہوتی ہیں ۔ڈرائیونگ میں اگر ایک ٹی وی یا ایچ ٹی وی لائسنس ہو تو کامیابی قدرے آسان ہو جاتی ہے۔میڈیکل کے متعلقہ جابز سعودیہ میں زیادہ ہیں ۔رئیل اسٹیٹ جابز دوبئی میں سب سے زیادہ ہیں ۔
اکاؤنٹس ،سیلز اور ٹیکنکل شعبوں میں جابز میں سعودی عرب کا پہلا نمبر ہے۔
ٹیچنگ میں پورا گلف آپ کو مواقع دے گا
دوبئ کی بجائے بحرین یا عمان کا رخ کریں۔مقابلہ کم ہے ۔عمان میں بے شمار پراجیکٹس شروع ہو رہے ہیں
بحرین میں بہت جلد میٹرو پروجیکٹ شروع ہو رہا ہے ۔یقینا ان پروجیکٹس میں جن کام نہیں کریں گے ۔اس لیے دوبئی کی جان چھوڑیں ،دیگر آپشنز پر غور کریں ۔
ریحانیات #