اس تلخیوں بھرے جیون میں فقط اتنا ہی کافی ہےکہ تمہیں ایک انسان کی رفاقت نصیب ہو جس کے ساتھ دل مطمئن رہے🥹
جس کےساتھ تمہیں خود کو سنبھالنے کی فکر نہ ہو،نہ اس کی نیتوں پرشک گزرے اور جب تم اس کی موجودگی میں سکون پاؤ تو وہ تمہاری بےچینی کی بھی حفاظت کرے😌
ایسا اطمینان بے مول ہوتا ہے🤍
منتظر ہوں کہ کوئی اور بھی چاہے تجھ کو
آئے اور آ کے میرا بارِ طلب آدھا کرے
اتنی آوازیں ہیں اور ایک بھی ایسی نہیں ہے
جانے والوں کو جو لوٹ آنے پر آمادہ کرے