اچھا یعنی عمران خان ڈیل مانگ رہا ہے لیکن عمران خان کو بہنیں مل بھی نہیں سکتیں کیا بہنوں کے سامنے عمران خان کو ڈیل مانگتے شرم آتی ہے؟ نہیں ! یہ ٹٹو ٹیرے ملاقاتی وہ سب باہر آکر بتا نہیں سکتیں جو بہنیں بتاتی تھیں کہ عاصم منیر ذہنی مریض ہے۔
اخے ڈیل مانگ رہا ہے
عمران خان کے خط میں لکھا ہے کہ جیل کے عملے کو انکے سوال کا جواب دینے کی اجازت نہیں ، تاکہ انکو مزید بیمارکیا اور دکھایا جا سکے عمران خان کے خط میں لکھا ہے کہ انہیں برین ہیمرج یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ بہت بڑھ چکا ہے۔ اس سب کا ذمہ دار عاصم منیر ہے۔ اسکی ذمہ دار فوج ہے۔
”عاصم منیر نے جتنے مظالم عمران خان کی فیملی اور تحریک انصاف پر کر دیئے ہیں اس کے بعد وہ عمران خان کو رہا کرنے کا رسک کبھی نہیں لے گا۔ البتہ فوج بطور ادارہ اگر فیصلہ کرے کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت سے محاذ آرائی بند کی جائے تو ایسا ممکن ہو سکتا ہے۔ عمران خان کو ساڑھے 3 سال سے ناحق قید میں رکھا گیا ہے، قید تنہائی، اہلیہ کی کردار کشی اور بہنوں تک کو پابند سلاسل کرنے کے بعد عاصم منیر اب عمران خان کا کیسے سامنا کرے گا ؟“ عمران ریاض خان
@ImranRiazKhan
فوج ��ے اٹھارویں گریڈ اور سویلین اٹھارویں گریڈ کی تنخواہ ، مراعات ، پنشن ، ریٹائرمنٹ پیکج میں زمین آسمان کا فرق کیوں ہے؟
حالانکہ ملک کسی سکول ٹیچر نے نہیں توڑا ، مارشل لاء واپڈا نے نہیں لگائے ، مینڈیٹ کسی ڈاکٹر نے نہیں چھینا ، ڈیڑھ لاکھ لوگ کسی بابو کے فیصلوں سے نہیں مرے۔
”عمران خان اور ان کی جماعت کا راستہ روکنے کیلئے ریاست کی طرف سے ہر کوشش کی جا رہی ہے۔ جہاں انتظامیہ کے ذریعے انتقامی کاروائیاں کروائی گئیں، وہاں عدالتوں کو بھی ایسا بنا دیا گیا کہ کیسز پر کبھی ریلیف نہ مل سکے بلکہ کیسز یونہی التواء کا شکار ہو کر پڑے رہیں۔ پارٹی نشان چھینا، مخصوص نشستیں لے لیں، پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن ہوا لیکن عمران خان مائنس نہیں ہو سکے۔ جتنی بھی کوششیں ہوئیں اس سے عمران خان پلس ہوئے مائنس نہ ہو سکے۔“
حبیب اکرم
#قوم_کی_بیٹیوں_کو_رہا_کرو
🚨🚨 بریکینگ نیوز : نورین نیازی کی جیل میں طبیعت کیسے خراب ہوئی, صحافی سید ذیشان عزیز کے انکشافات!!🛑🛑
بدھ والے دن نورین خان کی طبیعت خراب ہوتی ہے صبح کے وقت ۔ پہلے انکا بلڈ پریشر ہائی ہوتا ہے, انکے سر میں شدید درد ہوتا ہے ۔ ان کے درد میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے ۔ اور ان کے سینے میں اچانک سے درد ہوتا ��ے ۔ اس کے بعد پھر ان کی بہن عظمیٰ خان جو کہ ڈاکٹر ہے ۔ وہ وہاں پر شور مچاتی ہے ۔ علیمہ خان بھی وہاں پر شور مچاتی ہے کہ, نورین خان کی طبیعت بہت خراب ہوگئی ہے ۔ ان کا فوری علاج کروایا جائے ۔ لیکن کافی وقت گزرنے کے بعد ایک ڈاکٹر آتے ہیں, مردانہ سائیڈ سے وہ ڈاکٹر, نورین خان صاحبہ کا چیک اپ کرتے ہیں ۔ اور چیک کرنے کے بعد وہ میڈیکل ایمرجنسی ڈیکلیئر کرتے ہیں ۔ میرے ذرائع کیمطابق, وہ یہ کہتے ہیں, کہ یہ میڈیکل ایمرجنسی ہے, انکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے, زرا سی بھی دیر کئے بغیر ۔ اور وہ یہ الفاظ کہتے ہیں,کہ اگر میری والدہ یہاں ہوتی, تو اسوقت وہ ہسپتال کے اندر فوری زیرِ علاج ہوتی ۔ اب جناب 3:30 بجے سے لے کے 6:30 بجے تک کا و��ت ضائع کیا جاتا ہے ۔ اور ان باتوں کے اندر ضائع کیا جاتا ہے,کہ کوئی ڈی ایس پی ہیں انکو بتایا گیا ہے ۔ اور اوپر سے آرڈر آنے کا انتظار ہے ۔ مگر نورین خان کی طبیعت بگڑ جاتی ہے ۔ میرے ذرائع کیمطابق, پھر ہوتا یہ ہے, وہاں پر باقی دو بہنیں, اور پی ٹی آئی کی باقی خواتین وہاں پر ایک دم سب شور ڈالتی ہیں ۔ اور پھر 6:30 کے درمیان نورین خان کو کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال کیطرف روانہ کیا جاتا ہے ۔!!🚨🚨
ڈاکٹر معید پیرزادہ کا اپنے ویلاگ میں انتہائی دلچسپ تجزیہ؛🔥🔥
ایک معتبر ذریعے کریڈیبل سورس کے مطابق، جنرل عاصم منیر ایک ایسے وقت میں، جب انہوں نے تمام مزاحمت پر قابو پا لیا ہے، جب پاکستان میں نہ جانے سو سے زیادہ صوبے بنانے کی باتیں ہو رہی ہیں، تو پھر وہ گزشتہ چند دنوں سے کیوں پریشان ہیں؟
معتبر ذریعے کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر یہ محسوس کرتے ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا رویہ اب جنرل عاصم منیر کے حوالے سے ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔
جنرل عاصم منیر نے جو چھ یا سات لابیز رکھی ہوئی ہیں، ان کا مینڈیٹ یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی جائے کہ وہ ہر مہینے کم از کم ایک مرتبہ جنرل عاصم منیر کا نام لے کر یہ کہیں کہ فیلڈ مارشل بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اس قسم کا کوئی بیان یا تبصرہ سامنے آئے، لیکن ایسا نہیں ہو پا رہا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے یہ محسوس کرنا شروع کر دیا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے ان سے ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے حوالے سے جو وعدے کیے تھے اور جن سے بہت زیادہ توقعات وابستہ تھیں، وہ پوری نہیں ہو سکیں۔
حالانکہ جنرل عاصم منیر نے بہت کوششیں کی ہیں، بہت چھلانگیں لگائی ہیں۔ مکہ، ایکورڈ، ابراہام ایکورڈز اور اس طرح کے مختلف معاملات میں وہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم جنرل عاصم منیر سے کافی حد تک مایوس ہے۔ ان کا خیال ہے کہ جنرل عاصم منیر سے جو توقعات وابستہ تھیں، وہ پوری نہیں ہوئیں۔
اب آپ یاد کریں کہ چند دن پہلے، یعنی دو تین دن پہلے، جنرل عاصم منیر اچانک محسن نقوی کے ہمراہ ایران پہنچے، جہاں انہوں نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ ایران کے وزیر خارجہ جناب ڈاکٹر عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی۔
وہاں ان کی ایک ملاقات ایران کی نیشنل سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جناب جنرل محسن رضائی سے بھی ہوئی۔
اس ملاقات میں بہت سے لوگوں نے یہ محسوس کیا کہ جنرل عاصم منیر کی باڈی لینگویج زیادہ پُراعتماد نہیں تھی۔ وہ دباؤ میں نظر آ رہے تھے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وہ جنرل محسن رضائی اور ایرانی حکام کو خوش کرنے کی بہت زیادہ کوشش کر رہے ہیں۔
میں ابھی آپ کو جو بتا رہا ہوں کہ جنرل عاصم منیر پریشان نظر آتے ہیں، اس کا تعلق بھی اسی معاملے سے ہے کہ ایران کے حوالے سے ان سے جو توقعات وابستہ کی گئی تھیں، وہ انہیں پورا نہیں کر پا رہے۔
جنرل عاصم منیر نے یہ بھی سوچا تھا کہ شاید وہ امریکیوں اور ایرانیوں کے درمیان ایک ملاقات کروا سکیں گے۔ ان کی کوشش تھی کہ یہ ملاقات پاکستان میں ہو جائے، لیکن ایسا نہ��ں ہو پا رہا۔
کردار اتنا شفاف کہ آپ کو جیل میں رکھنے کے لیے آئین ہی بدلنا پڑے، تمام جج نئے لانے پڑیں، پھر بھی کوئی ایسا کیس نہ ہو جو کھلی عدالت میں چل سکے۔ عمران خان وہ کردار ہیں جو صرف کتابوں میں ملتے ہیں، اور جرنیل تو ریٹائر ہوتے ہی تاریخ کے گٹر میں گمنام ہو جاتے ہیں۔ وقار ملک
#pakistan@RealWaqarMaliks
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
ان تمام لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے جو صرف اس لیے ظلم کر رہے ہیں کہ انہیں اوپر سے یہ ’’حکم‘‘ ملا ہے کہ ایسا کرنا ہے، کہ بالآخر انہیں اللہ تعالیٰ کے حضور جوابدہ ہونا ہے، کسی سیکٹر کمانڈر کے سامنے نہیں۔
”کسی بھی ادارے میں کوئی غیرت والا نہیں بچا جو کہیں ہم غیر قانونی حکم نہیں مانتے یہ جو فوجی اور پولیس والے کہتے ہیں کہ ہمیں اوپر سے حکم آیا ہے یہ excuse آخرت میں نہیں چلے گی میں نے زندگی کے 20 سال Air Force میں گزارے ہیں مجھے پہلے دن ٹریننگ میں لوئر ٹوپہ کے مقام پر 1975 میں جو Air Force لاء پڑھایا گیا تھا تو پہلا لفظ یہ پڑھایا گیا تھا کہ آپ نے کوئی غیر قانونی حکم نہیں ماننا ۔ “-
ڈاکٹر عظمیٰ خان کے شوہر احد خان صاحب کی پریس کانفرنس
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پوسٹس پر 😂 والے ایموجیز کے بعد پاک فوج پیسے دے کر 😥 خرید رہی ہے۔ مختلف تھائی ، بنگالی ، روسی اور میکسکن اکاونٹس پاک فوج کے لیے شدید دکھی ہیں۔
اخے ہمیں سوشل میڈیا سے فرق نہیں پڑتا
مخے سوشل میڈیا سنگھی تک جاتا ہے
یہ عمران خان کو قتل کرنے جا رہے ہیں ہم اس وقت عمران خان کو ان کی جانب سے قتل کرنے کی کوششوں کو کم سے کم کرنے کی ��وشش کر رہے ہیں، جب اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا امکان تھا تب ہمارے تک اطلاعات تھیں کہ یہ اس احتجاج کو عمران خان کو قتل کرنے کے لیے استعمال کریں گے، بلکل واضح ہے کہ عاصم منیر اب عمران خان کو مردہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ قاسم خان
عمران خان اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی جنگ، عاصم منیر نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح پاکستان تحریکِ انصاف کو کنٹرول کر لیا جائے عمران خان جیل برداشت نہیں کر پائیں گے اور عمران خان ٹوٹ جائیں گے عمران خان کو مسلسل 1173 دنوں سے اسی لیے جیل میں بیگناہ بند کیا ہوا ہے، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کئی مرتبہ پاکستان تحریکِ انصاف کے لوگوں کو جیل میں عمران خان کے پاس بھیج چکی ہے اپنے ٹاؤٹس کو بھیج چکی ہے خود اڈیالہ جیل جا چکے ہیں کہ کسی طرح عمران خان کو منا لیں، عمران خان کو کس چیز پر منانا چاہتے ہیں اور عمران خان کس چیز پر نہیں مان رہے ہیں؟ عمران خان پاکستانی عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں آزاد عدالتوں کی بات کرتے ہیں جمہوریت اور پارلیمنٹ کی آزادی کی بات کرتے ہیں کسی کی dictation نہ لینے کی بات کرتے ہیں ہمسائیوں سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی بات کرتے ہیں امن کی بات کرتے ہیں پاکستان میں تعلیم، صحت اور تجارت کے حوالےسے بات کرتے ہیں، جبکہ آرمی اسٹیبلشمنٹ ��مران خان سے کیا منوانا چاہتی ہے؟ یہ چاہتی ہے کہ عمران خان سرینڈر کر جائیں پاکستانی عوام کی فکر چھ��ڑ دیں پاکستان ہمارا (فوج کا) ہے اس کی رکھوالی فوج نے کرنی ہے عمران خان نے نہیں کرنی ہے، آپ کو فکر کی ضرورت نہیں ہے عمران خان کہتے ہیں کہ، عمران خان کہتے ہیں کہ میں ہوں وہ آدمی جس کو پاکستان کی عوام چاہتی ہے میں اسی عوام کے ووٹوں سے وزیرِ اعظم رہ چکا ہوں اور 2024 کے الیکشنز میں بھی 90 فیصد عوام نے میری جماعت کو میرے کہنے پر ووٹ ڈالے ہیں اور تمہیں کوئی اختیار نہیں ہے تم تنخواہ دار ملازم ہو تمہیں ہم اپنے ٹیکس کے پیسوں سے جو تنخواہیں دیتے ہیں وہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے دیتے ہیں نظریات کی حفاظت کرنا میرا کام ہے اور میں عوام کو سکھاؤں گا تم dictation نہیں دے سکتے اور تم کون ہوتے ہو لوگ��ں کو غداری کا سرٹیفکیٹ دینے والے؟ تمہارے سرٹیفکیٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے، عمران خان کہتا ہے کہ نہ میں ملک سے باہر جاؤں گا یا بنی گالا اور زمان پارک میں خاموش بیٹھ جاؤں اور اس حکومت کو مان لوں میں اس حکومت کو نہیں مانوں گا کیونکہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے جعلی ووٹوں کی حکومت ہے اس کو فوج نے جیتایا ہے سارا الیکشن فوج نے چرایا ہے، عمران خان کا جواب ہر ڈیل کے لیے آنے والے شخص کو یہی ہے کہ میں عوام کے مقدمے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
#FascismUnderAsimLaw
#PakistanUnderMartialLaw
قاسم خان کا BBC پر انکشاف 🚨
ہمیں دو بار خبر ملی تھی کہ آپ کے والد جیل میں وفات پا چکے ہیں، اس وقت میرے والد کی زندگی کو خطرہ ہے اور ہم اس سے بہت پریشان ہیں
#FreeImranKhanAndFamily