نہیں اس کھلی فضا میں کوئی گوش�� فراغت
یہ جہاں عجب جہاں ہے نہ قفس نہ آشیانہ
#اقبال
تیرے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا نہ وہ دنیا
یہاں مرنے کی پابندی ہوں جینے کی پابندی
کون و مکاں سے ہے دل وحشی کنارہ گیر
اس خانماں خراب نے ڈھونڈا ہے گھر کہاں
بیٹھے تھے جب تو سارے پرندے تھے ساتھ س��تھ
اڑتے ہی شاخ سے کئی سمتوں میں بٹ گئے
اب ہم کو شفقتوں کی گھنی چھاؤں کیا ملے
جتنے تھے سایہ دار شجر سارے کٹ گئے
#ساغر_اعظمی
2/2
میں بندہ ناداں ہوں، مگر شکر ہے تیرا
رکھتا ہوں نہاں خانہ لاہوت سے پیوند
اک ولولہ تازہ دیا میں نے دلوں کو
لاہور سے تا خاک بخارا و سمرقند
لیکن مجھے پیدا کیا اس دیس میں تو نے
جس دیس کے بندے ہیں غلامی پہ رض�� مند!
#ضرب_کلیم
#یوم_اقبال
فراز عرش سے ٹوٹا ہوا کوئی تارہ
کہیں سے ڈھونڈ کے لاؤ بڑا اندھیرا ہے
بصیرتوں پہ اجالوں کا خوف طاری ��ے
مجھے یقین دلاؤ بڑا اندھیرا ہے
جسے زبان خرد میں شراب کہتے ہیں
وہ روشنی سی پلاؤ بڑا اندھیرا ہے
بنام زہرہ جبینان خطۂ فردوس
کسی کرن کو ج��اؤ بڑا اندھیرا ہے
-ساغر صدیقی
2/2
چراغ طور جلاؤ بڑا اندھیرا ہے
ذرا نقاب اٹھاؤ بڑا اندھیرا ہے
ابھی تو صبح کے ماتھے کا رنگ کالا ہے
ابھی فریب نہ کھاؤ بڑا اندھیرا ہے
وہ جن کے ہوتے ہیں خورشید آست��نوں میں
انہیں کہیں سے بلاؤ بڑا اندھیرا ہے
مجھے تمہاری نگاہوں پہ اعتماد نہیں
مرے قریب نہ آؤ بڑا اندھیرا ہے
1/2
حقیقتوں کے سمندروں کا ہر ایک قطرہ ہزار امکاں لیے ہوئے ہے
ہر ایک امکاں اضافیت ہے
شعور انساں اضافیت ہے
وجود وجداں اضافیت ہے
خدا حوالہ ہے یا حقیقت
اگر حقیقت ہے حوالہ خلائیں کیسے
اگرحوالہ ہےتوحقیقت سوال کیوں ہے
یہ کائناتوں کو نوری سالوں سےناپ لینے کی اک سعی ہے
یہ سب سرا سر اضافیت ہے
ہو نہ یہ پھول تو بلبل کا ترنم بھی نہ ہو
چمن دہر میں کلیوں کا تبسم بھی نہ ہو
یہ نہ ساقی ہو تو پھرمے بھی نہ ہو، خم بھی نہ ہو
بزم توحید بھی دنیا میں نہ ہو، ت�� بھی نہ ہو
خیمہ افلاک کا استادہ اسی نام سے ہے
نبض ہستی تپش آمادہ اسی نام سے ہے
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْہ وآلہ وَسَلَّم
نہ تیرنے کے ہنر سے واقف نہ ہم ہیں پختہ سفینے والے
تری شفاعت کے آسرے پر رواں دواں ہیں مدینے والے
ستم تو یہ ہے مرے پیمب�� فقط یہ حلیے کی ورزشیں ہیں
وگرنہ ایسے دکھائ دیتے تری اطاعت میں
جینے والے
-اظہر فراغ
اور نام نہاد میڈیا جو 24 گھنٹے لبمے لمبے ٹاک شوز صرف ملک کی سیاسی صورت حال پہ کرتا ہے ،کیا اُن سے سوال نہیں ��و گا کہ بولنے کی طاقت دی تھی تو سیاسی آقاؤوں کہ بول بولے یا مظلوم کی آواز کو بھی بلند کیا ۔یقیناً احتساب ہو گا ۔
2/2
300 سے زائد بستیاں سیلاب کی نذرہو گئیں گھر اُجڑ گئے بچے مال اسباب سب پانی بہا لے گیالیکن کوئی پرسان حال نہیں۔
عدلیہ کی اِس پر تو نظر ہےکہ اُنکی شانِ بلند میں کوئی گستاخی نہ کرےلیکن اپنے ڈوبتے اور مرتے لوگ نظروں سے اوجھل ہیں کہاں ہے NDMA کیا اداروں سے کوئ پوچھنے والانہیں ؟۔
1/2
کہنے کوتو یہ ایک خبرہےکہ فلاں فلاں گاؤں زیر آب آگئے مگر کبھی سوچا کہ ایک سیلابی ریلا کتنے خواب ساتھ بہا لے جاتا ہے۔
پائی پائی جوڑ کر بنایا گیا گھر، تھوڑے سے جانور اور بی��ی کےجہیز کا سامان جو پتا نہیں کتنے جتن کر کے بنایا ہو- ایک لمحے کے لیئے سوچیں کہ اُن لوگوں پر گیا گزرتی ہوگی !
The verdict of history is that buffer states have never been able to form themselves into great political units. So was the case with Syria,a buffer state between the Empire of Rome and that of the Persians. It seems difficult to forecast the future of Afghanistan.
- Allama Iqbal