پیرا گلائیڈنگ والے ایونٹ سے جب ہم نکل رہے تھے تو ہمیں کہا گیا کھانا کھا لیں۔مریم نواز صاحبہ نے خود پلیٹیں اٹھا کر ہمیں دیں۔ وہ ایک بہترین ہوسٹ ہیں۔ جیسے انہوں نے ہماری عزت افزائی کی سارا دن ہمارا خیال رکھا نا صرف اپنی گاڑی میں ساتھ لے کر گئیں بلکہ ہر ہر موقع پر یہ احساس دلایا کہ وہ ہماری ہوسٹ ہیں۔یہ اُن کی فیملی ویلیوز تھیں جو سامنے آئیں۔اللہ اُن کو عزت دے جنہوں نے ہمیں عزت دی ہے۔
کل محسن نقوی کے ایک ٹاوٹ نے قومی حکومت بنانے کی شُرلی چھوڑی تھی
آج حسن ایوب نے کہا قومی حکومت کا جو منجن ��یچتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کی براہ راست اقتدار میں آنے کی قابلیت نہیں ہے وہ یہ چور دروازے سے آنے کی کوشش کرتے ہیں یہ لوگ فصلی بٹیرے ہیں جو سازشیں کر کے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں یہ لوگ طاقتور حلقوں کو باور کراتے ہیں جو ٹھیک ہو رہا ہے وہ آپ کر رہے جو خراب ہو رہا وہ سیاستدان کر رہے ہیں
بحرحال مقابلہ سخت ہے 😂
یہ تصویر چیخ چیخ کر اُن سب لوگوں کو منہ چڑارہی ہے جو بہت اچھل اچھل کر دعوے کررہے تھے کہ دو بڑی جماعتوں کو توڑ کر ق لیگ کو دوبارہ کنگز پارٹی بنایا جارہا ہے۔ زرا سوچیں اگر سہیل وڑائچ کی یہ کہانی سچ ہوتی تو کیا آج پی پی کی اعلی قیادت ق لیگ کی قیادت کے ساتھ اس طرح بیٹھتی۔۔۔ اب لگتا ہے وڑائچ صاحب لکھیں گے کہ زرداری صاحب ق لیگ جوائن کررہے ہیں اور پھر منصور خان اُسے انڈورس کریں گے 😂
دو چار سال بعد puppet صحافت پھر معافیاں مانگتی پھرے گی کہ ہم تو مجبور تھے ہمیں تو “ محسن نقوی اینڈ میاں عامر “ کے مشترکہ واٹس ایپ سے ہدایات آتی تھی کہ “پے جاؤ “
بیٹھ جائیں آرام سے آپ کتنے اصولی و وصولی ہے دنیا جانتی ہے
جب سہیل آفریدی لاہور آیا تو عمرانڈو صحافی کہتے تھے کیا مریم نواز اس طرح عوام میں باہر نکل سکتی ہے؟
سنا ہے آج کل ان صحافیوں نے اپنے بیوی بچوں کے موبائل دیکھنے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے😁
جس طرح آج اہلیانِ چکوال اور تلہ گنگ نے میرا استقبال کیا، اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے آج پورا علاقہ ہی اپنی بیٹی کو خوش آمدید کہنے کے لیے باہر نکل آیا ہو۔ خاص طور پر تلہ گنگ جیسے دور افتادہ علاقے میں عوام کا یہ والہانہ جوش و خروش اور محبت دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ روایتی پگڑیوں میں ملبوس گھڑ سواروں�� تاجر برادری اور شاہراہوں پر امڈ آنے والے عوام کے اس خلوص کا تہہ دل سے شکریہ۔ آج چکوال کے سو سال قدیم صدر بازار اور تلہ گنگ بازار کی تزئین و آرائش مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں جہاں نئے دیدہ زیب داخلی ��روازوں، محرابی طرزِ تعمیر اور زیرِ زمین وائرنگ اور پھر گرین بس نے ان تاریخی تجارتی مراکز کو ایک جدید، باوقار اور صاف ستھرا روپ دے دیا ہے ❤️
میں میڈیا یا صحافت کی آزادی کو جمہوریت یا کسی بھی صحتمند معاشرے کی روح سمجھتا ھوں۔ لیکن جب اینکر ریٹنگ کی دوڑ میں قابل اعتراض لہجہ یا زبان استعمال کرتے ھیں تو پھر صحا��ت کی آزادی کا غلط استعمال ھوتا ھے۔ یہ پھر اپنے نہایت مقدس اور معتبر پیشے کو خیر آباد کہہ کر کسی اور پیشے کی کیٹیگری میں شامل ھو جاتے ھیں۔ تمام سیاسی کارکن اپنے نظریات سے وابستگی کی قیمت ادا کرتے ھیں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرتے ھیں۔ چاہے وہ باہمی اختلاف کا نتیجہ ہی کیوں نہ ھو۔ آمریت سے جہاں تعاون ھوتا ھے تو بہت سے اختلاف بھی کرتے ھیں اور قیمت چکاتے ھیں پھانسی چڑھتے ھیں سالوں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے ھیں ۔
جہاں سیاست کی روایت کمزور ھوئی ھیں ۔ وہیں صحافت بھی جہاد نہیں رہی ۔ بہت سے لوگ آپکو ملیں جو "مینوں نوٹ دکھاؤ میرا موڈ بناؤ" کی تعبیر بن گئے ھیں۔ میڈیا ھاؤس کاروبار ھے صحافت نہیں اسی طرح بعض اینکر کچھ اور ھو سکتے ھیں صحافی نہیں ۔۔
جب آپ سیاستدانوں کو ڈِس کریڈٹ کرکے نوکری کریں گے تو پھر طارق فضل چوہدری کی طرح آپ کو کوئی نہ کوئی شٹ اپ کال ضرور دے گا،طارق صاحب بہت دھیمے مزاج کے سیاستدان ہیں انہیں بھی کامران شاہد کو اوقات پر لانا پڑا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا چکوال میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ
مریضوں کی داد رُسی کی،یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی ہے کہ ہر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دل کی انجیوگرافی ہورہی ہے،کیتھ لیب بنائی گئی ہیں،ہپستال میں کوئی ریڑھی بان ہے،کوئی مزدور ہے،لیکن علاج سب کا برابر ہورہا ہے۔مریم نواز کی جانب سے مستحق مریضوں کی مالی مدد بھی کی گئی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کا دورہ۔ انہوں نے انجیوگرافی کے عمل سے گزرنے والے مریض کو بہترین طبی سہولیات اور علاج کی یقین دہانی کروائی اور جلد صحتیابی کے لیئے دعا بھی کی !