یہ دل بھی تو ڈوبے گا کسی کے سمندر میں...
ہم بھی تو لکھے ہونگے مقدر میں کسی کے...
اس دل کے بہت پاس نہ ، اس دل کے بہت قریب...
بیٹھے ہوئے ہم ہونگے برابر میں کسی کے...
#اردوقومی_زبان
حال ہمارا پوچھنے کی توفیق نہیں...
اپ کا یہ برتاؤ بالکل ٹھیک نہیں...
کیسا پیار ہے مانگو تو ہی ملتا ہے...
پیار ہے تو پھر پیار لگے بھیک نہیں...
اور لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں محبت کا...
اچھی چیز ہے لیکن کرنا ٹھیک نہیں...
#اردوقومی_زبان#قومی_زبان
یَک طرفہ مُحبت تو مُحبت کا وہ سُر ہے...!!
جِس سُر کو کِسی تَال پہ گایا نہیں جاتا...!!
ہوتی جو کوئی فلم تو ایڈِٹ بھی ہو جاتی...!!
قُدرت کا لِکھا مُجھ سے مِٹایا نہیں جاتا...
#اردوقومی_زبان#قومی_زبان
عُمر رائیگاں کر دی تب یہ بات مانی ہے۔۔
موت اور محّبت کی ایک ہی کہانی ہے۔۔۔
کھیل جو بھی تھا جاناں اب حساب کیا کرنا۔۔
جیت جس کسی کی ہو ہم نے ہار مانی ہے۔۔۔
#اردوقومی_زبان#قومی_زبان
پتھر کی ہے یہ دنیا...
جذبات نہیں سمجھتی...
دل میں کسی کے کیا ہے...
کوئی بات نہیں سمجھتی...
تنہا تو چاند بھی ہے ستاروں کے بیچ میں...
لیکن چاند کا درد یہ رات نہیں سمجھتی...
#قومی_زبان
حسینؑ حق کی صدا ہیں، حسینؑ دین کی شان،
کربلا میں دے گئے صبر و وفا کی پہچان۔
نہ جھکے ظلم کے آگے، نہ کبھی سر کو جھکایا،
اپنے خون سے دینِ محمدﷺ کو بچایا۔
ہر دل میں آج بھی زندہ ہے نامِ حسینؑ،
ہر غمزدہ دل کا آرام ہے حسینؑ..
🏴🖤🥀
#محرم_١٤٤٨هـ#اردوقومی_زبان