نوجوان مصنوعی ذہانت اور سوشل میڈیا کے اس دور میں غوروفکر کے بعد رائے دینے کی عادت بنائیں، جلد بازی میں دیا جانے والا ردعمل بسا اوقات آپ کی شخصیت کو مسخ کرنے کا سبب بنتا ہے، اور اگر معاملہ ایمان و یقین اور دین کا ہو تو بے ادبی انسان کو کفریہ حدود میں داخل کر دیتی ہے، لہذا کوئی بھی رائے دینے سے پہلے ٹھہرو، غور کرو، تصدیق کرو، پھر رائے دو: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا مصطفوی سسٹرز کے زیرِ اہتمام دوسرے سالانہ ایکوز آف ڈیووشن سیمینار میں خطاب
#DrHassanQadri #MinhajulQuran #mustafvisisters #seerah
Russia: Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri Arrives in Moscow to Attend World Spiritual Assembly of Muslims
President Minhaj-ul-Quran International and Deputy Chairman, Board of Governors, Minhaj University Lahore, Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri, has arrived in Moscow, Russian Federation, to attend the World Spiritual Assembly of Muslims. He was accompanied by Mr. Sohail Ahmed Raza, Director, Interfaith and Diplomatic Relations, Minhaj-ul-Quran International.
Upon arrival at Moscow Airport, Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri was warmly received by the conference delegation organizers. He was subsequently escorted to the President Hotel, the venue of the conference scheduled for September 28.
The conference will bring together delegates from approximately 56 countries, including representatives of Muslim organizations, as well as religious leaders and representatives of different faiths in Russia. Minhaj-ul-Quran International is representing Pakistan at this international gathering.
#DrHussainQadri #PresidentMQI #MinhajUlQuran #Moscow #Russia #WorldSpiritualAssembly #Islam #Peace #InterfaithDialogue
سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی تعلیمات تزکیہ نفس پر زور دیتی ہیں: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جامع شیخ الاسلام میں اجتماعِ جمعہ سے خطاب
لاہور: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی تعلیمات تزکیہ نفس اور اصلاح احوال پر زور دیتی ہیں، سوسائٹی کی اصلاح سے پہلے باطن کی اصلاح ضروری ہے۔
حلال رزق ضرورت زندگی بھی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ تطہیر قلب کے لئے بھی طیب اور حلال رزق بنیادی شرط ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیدنا غوث الاعظم رضی اللہ عنہ اپنے وقت کے متبحر فقیہ، محدث، مفسر،شارح سیرت طیبہﷺ اور اللہ کے ولی تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے عمر بھر خدمت خلق، رزق حلال کو عبادت سمجھا اور یہی تعلیم عام کی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ آپ رضی اللہ عنہ کی تعلیمات ہیں کہ بندہ اپنے جملہ معاملات کو شریعت کے مطابق انجام دے۔ اگر انسان نماز پڑھتا ہے، خیرات کرتاہے مگر اس کا رزق حلال نہیں اور وہ دوسروں کی حلق تلفی کرتا ہے، حقوق العباد کے معاملے میں کوتاہیوں کا مرتکب ہوتا ہے تو یہ اعمال اس کے لئے نفع بخش نہیں رہیں گے، ایسے احباب کو اپنے معاملات کا محاسبہ کرتے رہنا چاہیے کہ کہیں ان کے کسی عمل سے کوئی دل تو نہیں دکھ رہے؟۔
انہوں نے کہا کہ کامل بندگی یہ ہے کہ انسان اپنے دل کے آئینے کو ہر قسم کے تعصبات، تعیشات اور فواحشات سے پاک رکھے۔ ظاہری عبادات کے ساتھ باطن کی پاکیزگی، نیت کا اخلاص اور کردار کی اصلاح بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندگی اور حقیقی کامیابی یہ ہے کہ انسان کا ظاہر وباطن تضادات سے پاک ہو۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ اگر ہم معاشرے کی اصلاح چاہتے ہیں تو اس کا آغاز اپنے باطن کی اصلاح سے کریں۔ پہلے تبدیلی اندر لائیں جب انسان کا اندر بدل جائے گا تو باہر کے ماحول کو بدلنا آسان ہو جائے گا۔ جب ایک فرد اپنے نفس کی اصلاح کرتا ہے تو اس کوشش کے اثرات و ثمرات خاندان اور معاشرہ کے دیگر افراد تک بھی پہنچتے ہیں۔
نماز جمعۃ المبارک ادا کرنے کے بعد چیئرمین سپریم کونسل سے مختلف علاقوں اور شہروں سے آئے ہوئے وفود نے ملاقات کی۔
کراچی میں بڑھتی لاقانونیت اور طویل لوڈشیڈنگ پر پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر راؤ کامران محمود کا اظہارِ تشویش۔ انہوں نے کہا، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے روشنیوں کے شہر کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، شہریوں کو فوری ریلیف دیا جائے۔
#KESC#Karachi#loadshedding#Pakistan
انسان کی اصل پہچان اس کے اخلاق، کردار اور اعمال سے ہوتی ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
لاہور: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ عہدہ، ظاہری رعب و دبدبہ، خوبصورتی اور مال و دولت انسان کی قدر و منزلت کا معیار نہیں، بلکہ اس کی اصل پہچان اس کی نیت، اخلاق، کردار اور اعمال سے ہوتی ہے۔ نوجوان دنیا کے ظاہری معیارِ کامیابی کے بجائے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے عطا کردہ اصولوں کو اپنی زندگی کا رہنما بنائیں۔ وہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، ٹاؤن شپ لاہور کے زیر اہتمام ’’علم کا راستہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ خصوصی فکری نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے علم کے مقصد، کردار سازی، اچھی صحبت اور متوازن شخصیت کی اہمیت پر گفتگو کی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے نزدیک انسان کی قدر کا تعلق اس کی ظاہری خوبصورتی یا جسمانی وجاہت سے نہیں بلکہ اس کے باطن اور عمل سے ہے۔ اچھی نیت، پاکیزہ دل اور صالح اعمال انسان کی شخصیت کا حقیقی حسن ہیں۔ دنیا میں رائج کامیابی اور اچھائی کے پیمانے ہمیشہ وہ نہیں ہوتے جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نزدیک معیارِ فضیلت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسان کی صورت اس کی ظاہری شناخت ضرور ہے، مگر اس کی قدر و منزلت اس کے سیرت و کردار سے متعین ہوتی ہے۔ والدین اور بزرگوں کی تربیت اور نیک صحبت انسان کی شخصیت سنوارنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، اس لیے نوجوانوں کو اپنے دوستوں اور صحبت کے انتخاب میں خصوصی احتیاط کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تمام انسان بحیثیت مخلوق برابر ہیں، تاہم عظمت اور فضیلت کا تعلق کردار و اخلاق سے ہے۔ جو شخص حسنِ اخلاق، اچھے کردار اور صالح عمل میں آگے ہوگا، وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ قابلِ قدر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انسان کے کردار کی سچائی کا اندازہ اس کے قریب رہنے والوں کے ساتھ ساتھ اس کے مخالفین کے رویے سے بھی ہوتا ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ اچھی صحبت انسان کی تربیت کے ساتھ اسے اللہ تعالیٰ کی معرفت کی طرف بھی لے جاتی ہے۔ طلبہ تعلیمی اداروں میں محض ڈگری حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ علم کے ذریعے ایک بہتر انسان بننے کے لیے آتے ہیں۔ اگر تعلیم انسان کے کردار، اخلاق اور عمل میں بہتری پیدا نہ کرے تو اس کی افادیت محدود رہ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہترین ساخت اور اعتدال کے ساتھ پیدا فرمایا ہے، اس لیے اس کی زندگی کے ہر پہلو میں توازن ضروری ہے۔ اعمال و افعال، جذبات و کیفیات اور قلب و روح کی پاکیزگی و بالیدگی میں اعتدال ہی انسان کو اس کی تخلیق کے حقیقی مقصد کی طرف لے جاتا ہے۔
بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں آرچری کلب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلب کا افتتاح کیا۔ انہوں نے طلبہ کے لیے صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کو سراہتے ہوئے کہا کہ علمی تعلیم کے ساتھ جسمانی و ذہنی تربیت بھی طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی کے لیے ضروری ہے۔
تقریب میں حاجی عبدالغفور قادری، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، سکواڈرن لیڈر (ر) عبدالغفار، نور اللہ صدیقی، ڈاکٹر طاہر محمود چودھری، کرنل (ر) خالد جاوید، قاضی فیض الاسلام، شبیر احمد ملک سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
خطبہ جمعۃ المبارک
خصوصی خطاب: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل
عنوان: تعمیرِ شخصیت، تعلیماتِ حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی روشنی میں
25ستمبر2026ء بروز جمعہ دن 1:00بجے
جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور
#Friday#DrHassanQadri #MinhajulQuran
Could Artificial Intelligence Take Over?
Artificial Superintelligence: Neural Interfaces, Consciousness, Space Exploration, Governance, Warfare, & Beyond 2100 answers that question and a whole lot more when it comes to the future of Artificial Superintelligence.
Shaykh Hammad Mustafa al-Madani al-Qadri assesses these questions through the lens of Islamic law, exploring the complex ethical, legal, and philosophical questions surrounding the future of intelligent machines.
Buy your copy today from Amazon: https://t.co/MYJ7Lh7cYr
#ArtificialSuperintelligence #ArtificialIntelligence #HMQ #MachineConsciousness #IslamicThought
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ڈاکٹر وینکانگ لیو کی ملاقات
اسلامی لٹریچر کی ترویج اور ابلاغ کے لیے جدید اے آئی ٹولز کے مؤثر استعمال پر تبادلۂ خیال
لاہور: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے سوچہو یونیورسٹی چائنہ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل پارٹنرشپس ڈاکٹر وینکانگ لیو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلامی لٹریچر اور تعلیمات کو جدید مصنوعی ذہانت (AI) ٹولز کی مدد سے نوجوان نسل اور عامۃ الناس تک مؤثر انداز میں پہنچانے، ابلاغ کے جدید ذرائع اور اے آئی ٹیکنالوجی کے مثبت و تعمیری استعمال اور باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید اے آئی ٹولز اسلامی لٹریچر اور تعلیمات کو وسیع پیمانے پر متعارف کروانے اور نئی نسل تک مؤثر انداز میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان جدید ذرائع کو مثبت اور تعمیری مقاصد کے لیے بروئے کار لا کر اسلامی تعلیمات اور علمی و فکری سرمایہ کو عامۃ الناس تک پہنچانے کے نئے امکانات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
ملاقات میں ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، کرنل (ر) خالد جاوید، ڈاکٹر محمد فاروق رانا اور قاضی فیض الاسلام بھی موجود تھے۔
#DrHassanQadri #MinhajulQuran #ai #ArtificialIntelligence
تعمیرِ شخصیت کا مطلب یہ نہیں کہ انسان کبھی غلطی نہ کرے؛ بلکہ اصل کمال یہ ہے کہ غلطی کے بعد انسان اپنے آپ کو پہچانے، توبہ کرے اور اپنی اصلاح کی طرف واپس آئے۔ حضرت غوث الاعظمؓ کی تعلیمات و اَفکار میں توبہ اور خود احتسابی کے متعلق مسلسل رجوع کی تعلیم ملتی ہے۔
آپؓ فرماتے ہیں: وَبِالتَّوْبَةِ فَلَا تُسَوِّفُوا. ’’اور توبہ کرنے میں تاخیر نہ کرو۔‘‘
ایک مؤمن جب کوئی گناہ کرتا ہے تو وہ توبہ کرنے میں تاخیر نہیں کرتا اور وہ اپنی ہر لغزش کے بعد اصلاح اور بہتر کردار کی طرف واپس آتا ہے۔
#ShaykhHammadQadri #sheikhabdulqadirjilani #tasawuf #sufism #repentence
حضرت سیدنا شیخ عبد القادر جیلانیؓ کے نزدیک اطاعتِ الہی سے انسانی شخصیت آراستہ ہوتی ہے۔
انسان کی حقیقی خوبصورتی محض ظاہری حُسن، لباس اور وضع قطع میں نہیں، بلکہ اس کے پاکیزہ باطن، بلند کردار اور اطاعتِ الٰہی میں پوشیدہ ہے۔ حضرت غوث الاعظم رضی اللہ عنہ نے انسان کے ظاہری حُسن کے ساتھ باطنی حُسن پر بھی زور دیا۔
آپؓ فرماتے ہیں: وَتَطَهَّرُوا عَنِ الذُّنُوبِ وَبِهَا لَا تَتَدَنَّسُوا وَلَا تَتَلَطَّخُوا، وَبِطَاعَةِ رَبِّكُمْ فَتَزَيَّنُوا.
’’گناہوں سے اپنے آپ کو پاک اور صاف کرو، ان کے ذریعے خود کو آلودہ نہ کرو، اور اپنے رب کی اطاعت کے ذریعے اپنے آپ کو آراستہ کرو۔‘‘
#DrHassanQadri #minhajulquran #sufism #abdulqadirjilani #spirituality
کسی چیز کا صرف شرعی طور پر حلال ہونا کافی نہیں بلکہ اس کا پاکیزہ، صحت بخش، محفوظ اور معیاری ہونا بھی ضروری ہے۔
منہاج حلال سرٹیفیکیشن پاکستان کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب ناظم آباد، کراچی میں منعقد ہوئی، جس سے منہاج حلال سرٹیفیکیشن کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز، منہاج یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں حلال کے ساتھ طیب کا تصور بھی بیان فرمایا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ کسی چیز کا صرف شرعی طور پر حلال ہونا کافی نہیں بلکہ اس کا پاکیزہ، صحت بخش، محفوظ اور معیاری ہونا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلال کا تعلق شریعت کی پابندی اور شرعی جواز سے ہے، جبکہ طیب کا تعلق پاکیزگی، صحت، فوڈ سیفٹی اور کوالٹی مینجمنٹ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ISO، GMP اور دیگر معیارِ کوالٹی کے نظام موجود ہیں، تاہم اسلام نے چودہ سو سال قبل ہی حلال کے ساتھ معیار اور پاکیزگی کا تصور پیش کر دیا تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ حلال سرٹیفیکیشن کے اداروں کو صرف حلال کی جانچ تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ کوالٹی ایشورنس کے شعبے میں بھی اپنی استعداد اور مہارت کو فروغ دینا چاہیے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج حلال سرٹیفیکیشن پاکستان کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اسے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے علمی و دینی ورثے کے ساتھ منہاج یونیورسٹی لاہور کی سائنسی، تحقیقی اور لیبارٹری سہولیات کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ادارے مل کر حلال سرٹیفیکیشن کے نظام کو علمی، شرعی اور سائنسی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور میں سینٹر فار حلال اویئرنس، ریسرچ اینڈ ٹریننگ (CHART) کے قیام کے ذریعے حلال کے موضوع پر باقاعدہ تحقیق، تربیت اور آگاہی کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکز نے بین الاقوامی سطح پر حلال تحقیق کے اداروں کے ساتھ تعاون قائم کرنے کے علاوہ حلال ریسرچ کے موضوع پر ایک علمی جرنل بھی جاری کیا ہے، جبکہ حلال فوڈ سیفٹی، کوالٹی مینجمنٹ، حلال آڈٹ، فوڈ پروسیسنگ، عالمی حلال معیارات اور دیگر متعلقہ موضوعات پر تحقیقی و معلوماتی مواد بھی شائع کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منہاج حلال سرٹیفیکیشن اور CHART کا کراچی چیپٹر حلال سرٹیفیکیشن، تحقیق، تربیت اور کوالٹی ایشورنس کے میدان میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اس سے صنعت، تجارت اور عوام کو حلال و طیب مصنوعات کے حوالے سے مستند رہنمائی اور سہولت میسر آئے گی۔
حلال اویئرنیس اینڈ ریسرچ کونسل کے صدر مفتی آفاق شمس الدین نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج حلال سرٹیفیکیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے حلال کے موضوع پر کام کر رہے ہیں، تاہم حلال سرٹیفیکیشن کے حوالے سے جامع اور منظم نظام انہیں منہاج حلال سرٹیفیکیشن میں نظر آیا ہے۔
انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا اس بابرکت کام کی بنیاد رکھنے پر شکریہ ادا کیا اور منہاج حلال سرٹیفیکیشن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حلال سرٹیفیکیشن کا عمل اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہی کے احساس کے ساتھ انجام دیا جائے تو یہ ایک ذمہ دارانہ اور قابلِ اعتماد نظام بن سکتا ہے۔
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ منہاج حلال سرٹیفیکیشن کی کاوشوں کو قبول فرمائے، اسے مزید وسعت اور کامیابی عطا کرے اور حلال نظام کے فروغ کے لیے مؤثر ذریعہ بنائے۔ آمین۔
تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان مفتی مکرم خان قادری، ڈاکٹر سید عمار تقوی، چیئرمین فوڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹر فار حلال اویئرنس، ریسرچ اینڈ ٹریننگ (CHART) ڈاکٹر منیر حسین، جبکہ کراچی سے ٹیم ممبران ڈاکٹر شہزاد قریشی، مفتی محمد طیب، حافظ عرفان یوسف، نثار احمد اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
#DrHussainQadri #PresidentMQI #MinhajHalalCertification #HalalCertification #HalalPakistan #HalalIndustry #HalalAwareness #CHART #MinhajUniversityLahore
میثاق انبیاء سے میثاق مدینہ تک کا مصطفوی سفر کیا ہے؟ یہ میثاق کن کے روبرو ہوا اور گواہ کون؟ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا فکر انگیز اور ایمان افروز خطاب
مکمل خطاب
📅 24 ستمبر، بروز جمعرات
⏰ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:00 بجے
📍 پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر نشر کیا جائے گا۔ See less
Jamshoro: During his visit to the Executive Club of Trade & Industry Nooriabad, President Minhaj-ul-Quran International and Deputy Chairman, Board of Governors, Minhaj University Lahore, Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri received a warm welcome from President Kanwar Zia-ur-Rehman and other office-bearers.
#DrHussainQadri #PresidentMQI #MinhajUniversity #Nooriabad