قومی اسمبلی کے ارکان آج ایک دوسرے پر ایسے جھپٹ رہے تھے جیسے وہ پارلیمنٹ میں نہیں کسی اکھاڑے میں ایک دوسرے سے زور آزمائی کر رہے ہیں ان مناظر سے جمہوریت کے دشمن خوش ہوتے ہیں اُن لوگوں کے مؤقف کو تقویت ملتی ہے جو پاکستان میں پارلیمانی نظام کی جگہ دوبارہ صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں