آتا کیوں مصر میں کنعاں سے نکل کر یوسف
جذبہ عشقِ زلیخا جو نہ کامل ہوتا
موت نے کر دیا لاچار وگرنہ انساں
ہے وہ خود بین کہ خدا کا بھی نہ قائل ہوتا
(ذوق)
#قومی_زبان
جوشِ جنوں میں درد کی طغیانیوں کے ساتھ
ا��کوں میں ڈهل گئی تیری صورت کبهی کبهی
اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجود
محسوس کی ہے تیری ضرورت کبهی کبهی
(ناصر)
#قومی_زبان
تعارف روگ ہو جائے تو اس کا بھولنا بہتر
تعلق بوجھ بن جائے تو اس کا توڑنا اچھا
وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن
اُسے اک خوبصورت موڑ دے کرچھوڑنا اچھا
ساحر لدھیانوی
#قومى_زبان
سوئے مے کدہ نہ جاتے تو کچھ اور بات ہوتی
وہ نگاہ سے پلاتے تو کچھ اور بات ہوتی
یہ کھلے کھلے سے گیسو انہیں لاکھ تو سنوارے
مرے ہاتھ سے سنورتے تو کچھ اور بات ہوتی
(آغا حشر کاشمیری)
#قومی_زبان
شامِ غم کی سحر نہیں ہوتی
یا ہمیں کو خبر نہیں ہوتی
ایک جاں سوز و نامراد خلش
اِس طرف ہے اُدھر نہیں ہوتی
رات آکر گزر بھی جاتی ہے
اِک ہماری سحر نہیں ہوتی
دل پیالہ نہیں گدائی کا
عاشقی در بہ در نہیں ہوتی
(ابنِ انشا)
#قومی_زبان