@InvestigatePak When the numbers don't seem to add up, accountability becomes essential. An independent inquiry should establish where the money went and who was responsible
🚨🚨BREAKING | EXCLUSIVE INVESTIGATION🚨🚨
HUM Network's Duraid Qureshi's Billion-Rupee Mystery!
UK investment written down to ZERO, Dubai receivables exceed Rs5.32 billion, Rs2.47 billion paid to family-linked production companies, and CEO Duraid Qureshi receives over Rs361 million!
Where did the billions go? Who is accountable?
Exclusive Story By @SkyYaldaHakim
@InvestigatePak جب کمپنی ٹیکس کریڈٹ ظاہر کر رہی ہو اور اعلیٰ انتظامیہ کو کروڑوں روپے کی مراعات دی جا رہی ہوں تو ان دونوں معاملات کی شفاف وضاحت ضروری ہے۔
بیرون ملک ہونے والے ہم ایوارڈ پر تہلکہ خیز انکشافات! 🚨🚨 (حصہ دہم - آخری قسط)
اس پورے مالیاتی کھیل کا اختتام اس ایک سرکاری کاغذ پر ہوتا ہے جو پاکستان کے ٹیکس نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔
جس سال برطانوی کمپنی سمیت ذیلی کمپنیوں کے 10 کروڑ 59 لاکھ روپے کے شیئرز ڈوبے ہوئے دکھ�� کر اخراجات میں ڈالے گئے (صفحہ 91، نوٹ 25)، اسی سال ہم نیٹ ورک کی پیرنٹ کمپنی نے صفحہ 91 (نوٹ 29) پر صرف 18 لاکھ 56 ہزار روپے کرنٹ انکم ٹیکس دکھایا اور اسکے مقابلے میں 2 کروڑ 71 لاکھ روپے کا ڈیفرڈ ٹیکس کریڈٹ لیکر سرکاری خزانے سے الٹا 2 کروڑ 52 لاکھ 59 ہزار 219 روپے کا خالص انکم ٹیکس کریڈٹ کلیم کرلیا۔
اور عین اسی سال (صفحہ 135، نوٹ 34) چیف ایگزیکٹو درید قریشی نے تنخواہ، 14 کروڑ 36 لاکھ روپے بونس، گھر کے کرائے، یوٹیلٹیز، گاڑیوں اور مفت غیر ملکی سفری اخراجات کی مد میں 36 کروڑ 12 لاکھ 14 ہزار 988 روپے وصول کئے، جبکہ اس سے پچھلے سال 42 کروڑ 55 لاکھ روپے وصول کئے تھے (ثبوت ساتھ جڑا ہے)۔
حقائق اور سرکاری کاغذات آپ کے سامنے ہیں
@InvestigatePak آؤٹ سورس پروگراموں پر بھاری اخراجات اور خاندانی کاروبار سے منسلک کمپنیوں کے ساتھ لین دین کی مکمل تفصیلات سامنے آنی چاہئیں۔ شیئر ہولڈرز شفافیت ��ور جوابدہی کا حق رکھتے ہیں۔
بیرون ملک ہونے والے ہم ایوارڈ پر تہلکہ خیز انکشافات!🚨🚨(حصہ نہم)
ایک طرف عام شیئر ہولڈرز کو بتایا جا رہا ہے کہ برطانوی کمپنی کے شیئرز اور قرضے ڈوب گئے، لیکن دوسری طرف پاکستان کے اندر ہم نیٹ ورک کا اربوں روپیہ کس کی جیب میں جا رہا ہے؟
سالانہ رپورٹ 2025 کے صفحہ 131 اور 135 (نوٹ 23 اور نوٹ 35) کے سرکاری اعداد و شمار دیکھیں؛
ہم نیٹ ورک نے ایک سال میں پروڈکشن کاسٹ کی مد میں 7 ارب 68 کروڑ 60 لاکھ روپے کا خرچہ دکھایا جس میں سے 5 ارب 6 کروڑ روپے آؤٹ سورس پروگراموں کے نام پر نکالے گئے۔
نوٹ 35 کھولیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہم نیٹ ورک نے اپنی ہی منسلک خاندانی کمپنیوں (جن میں ایم ڈی پروڈکشنز، مومنہ اینڈ درید فلمز، ایم ڈی فلمز دبئی اور مومل پروڈکشنز شامل ہیں) سے 1 ارب 96 کروڑ 59 لاکھ روپے کے پروگرام خریدے اور ایک سال میں ان خاندانی کمپنیوں کو 2 ارب 47 کروڑ 27 لاکھ 40 ہزار 456 روپے کی نقد ادائیگیاں کیں، جبکہ درید قریشی خود پیرنٹ کمپنی کے 47.41 فیصد شیئرز کے مالک ہیں (ثبوت ساتھ جڑا ہے)
@InvestigatePak اتنے بڑے ایونٹ میں ٹکٹوں کی فروخت سے کروڑوں کی آمدنی متوقع ہو سکتی ہے، اس لیے اس کا مکمل حساب دینا ضروری ہے۔ انتظامیہ کو دستاویزی شواہد کے ساتھ وضاحت کرنی چاہیے۔
بیرون ملک ہونے والے ہم ایوارڈ پر تہلکہ خیز انکشافات! 🚨🚨(حصہ ہشتم)
ویمبلے ارینا لندن کے ہزاروں ٹکٹوں کی فروخت کا حساب نا کراچی کی رپورٹ میں ہے اور نا لندن کی فائلنگ میں۔
پورے برطانیہ کے سرکاری ریکارڈ میں اس شو کے صرف 10 ٹکٹوں کا مالی ریکارڈ ملا ہے، اور وہ بھی مفت بانٹے گئے ٹکٹ نکلے۔ لندن کی برینٹ کونسل (Brent Council) کے ہاسپیٹیلٹی رجسٹر کے مطابق 28 ستمبر 2024 کو کونسلر اجمل اکرم کو 45 پاؤنڈ فی ٹکٹ کے حساب سے 450 پاؤنڈ مالیت کے 10 مفت ٹکٹ دئے گئے جن میں سے 6 مقامی رہائشیوں میں بانٹے گئے۔
اور ٹکٹوں کے نام پر اس سے بڑا دھوکہ ستمبر 2022 کے کینیڈا (ہیملٹن) ہم ایوارڈز میں ہوا تھا۔
اس وقت پاکستان بدترین سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا، درید قریشی نے اعلان کیا اور سالانہ رپورٹ 2023 کے صفحہ 42 پر لکھا کہ شو کی ٹکٹوں کی آمدن کا ایک حصہ سیلاب زدگان کو دیا گیا، لیکن ��وری رپورٹ میں نا ایک ڈالر کا ہندسہ لکھا، نا فیصد بتائی اور نا ہی کسی ادارے کی رسید دکھائی (ثبوت ساتھ جڑا ہے)
@InvestigatePak ایوارڈ شوز سے منسلک کمپنیوں کے مالیاتی معاملات پر اٹھنے والے سوالات کا واضح جواب ملنا چاہیے۔ اسپانسرشپ، قرضوں اور مالی لین دین کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جائیں۔
بیرون ملک ہونے والے ہم ایوارڈ پر تہلکہ خیز انکشافات! 🚨🚨 (حصہ ہفتم)
اب آئیں ستمبر 2024 کے لندن ویمبلے ایوارڈ شو کی سپانسرشپ کے پیسے کی طرف۔
ہم ٹی وی کے آفیشل پوسٹر اور ا��لان کے مطابق اس شو کے بڑے سپانسرز میں ڈینیوب پراپرٹیز دبئی، کشمیر اور جیز کیش شامل تھے، جبکہ سپانسرشپ کی بکنگ کے لئے برطانیہ کی ایک کمپنی Alliance Advertising & Marketing Ltd (کمپنی نمبر 06606240) کا نام اور ای میل دیا گیا تھا۔
جب ہم نے برطانوی کمپنیز ہاؤس سے اس ایجنسی کے 31 مئی 2025 کے سرکاری کھاتے نکالے تو وہاں ایک اور نیا زیرو سامنے آگیا۔
اس ایجنسی نے بھی اپنا نفع و نقصان کا کھاتہ پبلک ریکارڈ سے چھپا لیا، اپنے قرض داروں (Debtors) کے ذمے واجب الادا رقم 12 لاکھ 43 ہزار پاؤنڈ سے بڑھا کر 15 لاکھ 22 ہزار 345 پاؤنڈ دکھائی، لیکن بینک اکاؤنٹ میں موجود کیش (Cash at bank and in hand) پورا صفر یعنی 0 پاؤنڈ دکھایا (ثبوت ساتھ جڑا ہے)۔
آخر ہم ایوارڈز سے جڑنے والی ہر کمپنی کا کھاتہ یا تو چھپا کیوں لیا جاتا ہے یا پھر زیرو کیوں ہوجاتا ہے؟
@InvestigatePak جب اربوں روپے کے مالی معاملات سامنے ہوں تو شفافیت اور جوابدہی انتہائی اہم ہو جاتی ہے۔ دبئی کے ذیلی اداروں سے متعلق مالیاتی اعداد و شمار کی مکمل جانچ ہونی چاہیے۔
بیرون ملک ہونے والے ہم ایوارڈ پر تہلکہ خیز انکشافات! 🚨🚨(حصہ ششم)
جس صفحے پر برطانیہ کے 10 کروڑ 53 لاکھ روپے ڈوبے ہوئے قرار دئے گئے، اس سے ٹھیک اگلے صفحے (صفحہ 87، نوٹ 13.1) پر اس پورے کھیل کا سب سے بڑا بلیک ہول سامنے آجاتا ہے۔
اس سرکاری دستاویز کے مطابق ہم نیٹ ورک نے اپنی دبئی کی ذیلی کمپنی (Hum Network FZ LLC) سے جو بغیر کسی ضمانت کے رقم (Unsecured Receivable) لینی ہے، وہ بڑھتے بڑھتے 5 ارب 32 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 463 روپے تک جا پہنچی ہے۔
ذرا اس رفتار کو غور سے دیکھیں؛
جون 2024 میں دبئی کی اس کمپنی کے ذمے 2 ارب 59 کروڑ روپے تھے۔
جون 2025 میں یہ رقم بڑھ کر 4 ارب 77 کروڑ 85 لاکھ روپے ہوگئی۔
اور جون 2026 میں یہ رقم 5 ارب 32 کروڑ روپے سے بھی تجاوز کرگئی، جبکہ دبئی ہی کی دوسری کمپنی (TS3 FZ LLC) کے ذمے مزید 15 کروڑ 14 لاکھ روپے الگ کھڑے ہیں (ثبوت ساتھ جڑا ہے)۔
پاکستانی کمپنی کے ساڑھے 5 ارب روپے پاکستان لانے کی بجائے دبئی میں کیوں پارک کئے گئے ہیں؟
@InsiderWB Accountability should apply equally to everyone. If financial irregularities are backed by evidence, FIA and NAB must conduct an impartial investigation.
🔥🔥🔥🔥🔥
How a normal PTV producer family became a trillionaire by hoodwinking system loopholes
Sultana Siddiqui used to work as a normal PTV drama producer for a long time and the family lived a very modest and simple life…then came the era of private tv channels which Sultana Siddiqui exploited to her good advantage and jumped in to raise her own channel with the name of HUM Network in year 2005.
While exploiting the huge space and vacuum in drama industry and her links she managed to ground Hum Network well and also roped in her son Duraid Qureshi in the network to do something more than producing just the dramas.
Duraid Qureshi, a mojo rojo and a by nature crooked and clever man sought close affiliations with the ruling governments and establishment to get special projects to expand his national and global footprint.
Duraid Qureshi using the face of Hum Network, roped in his wife too to present a soft outlook and demeanour to avoid the accountability radars.
Under the garb of Hum Network, he started organising Hum Awards, initially inside and later outside of the country to syphon off huge sums of money via money laundering, tax evasions and making money white via sale of tickets, event management and stocks manipulation.
Those stories of his fraud, gimmicks and kick backs are already out on the social media wherein startling dossier of his complete wrong doings is going viral.
Now bigger question remains after these shocking revelations, will the FIA, NAB take notice of it and take action to nab this media thug.
بیرون ملک ہونے والے ہم ایوارڈ پر تہلکہ خیز انکشافات! 🚨🚨(حصہ پنجم)
لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔
پہلے سال برطانوی کمپنی کے 9 کروڑ 59 لاکھ روپے کے شیئرز صفر کئے گئے، اور اگلے ہی سال یعنی مالی سال 2026 کی رپورٹ میں ایک اور ہاتھ دکھایا گیا۔
ہم نیٹ ورک کی سالانہ رپورٹ 2026 کے صفحہ 86 (نوٹ 10.1) کے مطابق برطانوی ذیلی کمپنی (HUM Network UK Limited) نے پاکستانی پیرنٹ کمپنی کے 10 کروڑ 53 لاکھ 80 ہزار 705 روپے کے تجارتی قرضے (Trade Debts) دینے تھے جو 90 دن سے زیادہ عرصے سے رکے ہوئے تھے۔
اپنی ہی برطانوی کمپنی سے یہ 10 کروڑ 53 لاکھ روپے واپس پاکستان منگوانے کی بجائے، نوٹ 10.1.1 میں ایک سطر لکھ کر یہ سارا قرضہ بھی مکمل طور پر ڈوب�� ہوا (Fully Impaired) قرار دیکر کھاتوں سے اڑا دیا گیا (ثبوت ساتھ جڑا ہے)۔
یعنی شیئرز کے ساڑھے 9 کروڑ بھی گئے اور قرضے کے ساڑھے 10 کروڑ بھی معاف کردئے گئے۔ مگر پیسہ جا کہاں رہا ہے؟ اگلی ٹویٹ میں دبئی کا کھاتہ دیکھیں
بیرون ملک ہونے والے ہم ایوارڈ پر تہلکہ خیز انکشافات! 🚨🚨 (حصہ چہارم)
یہاں ایک لمحے کے لئے رکیں اور ذرا غور کریں کہ جب لندن کے ویمبلے ارینا میں اتنا بڑا شو ہوا، تو اس شو کی کمائی اور اخراجات برطانیہ کے سرکاری ریکارڈ میں نظر کیوں نہیں آ رہے؟
اسکا جواب برطانوی کمپنی کی فائلنگ کے صفحہ نمبر 4 پر خود درید قریشی کے اپنے دستخطوں کے نیچے لکھا ہوا ہے۔
24 مارچ 2026 کو درید قریشی نے بطور ڈائریکٹر اس کاغذ پر دستخط کئے اور برطانیہ کے کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 477 اور 444(2A) یعنی "چھوٹی کمپنی کے استثنیٰ" کا سہارا لیکر دو بڑے فیصلے کئے؛
1۔ کمپنی کا آزادانہ آڈٹ کروانے سے استثنیٰ لے لیا۔
2۔ صاف الفاظ میں لکھا کہ ڈائریکٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ کمپنی کے نفع و نقصان کا کھاتہ (Profit & Loss Account) پبلک ریکارڈ میں جمع ہی نا کروایا جائے (ثبوت ساتھ جڑا ہے)۔
یعنی پاکستان کے عوام اور شیئر ہولڈرز کو بتادیا کہ کمپنی ڈوب گئی ہے، اور برطانیہ میں جا کر کمائی کا کھاتہ ہی چھپا لیا