ڈاکٹر نے مریض کو معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ یہ دل کے دورے والا درد نہیں بلکہ عضلاتی (Muscular) درد ہے، اور صرف پرچی بنوا کر لانے کا کہا تاکہ دوا لکھی جا سکے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اُس وقت دو ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود تھے اور دیگر مریضوں کو بھی دیکھ رہے تھے۔
اب سوال یہ ہے کہ اس تمام صورتحال میں ڈاکٹر کی غلطی کہاں ہے؟ نہ مریض کی جان کو کوئی خطرہ ہوا، نہ کسی قسم کا نقصان پہنچا۔ پھر ہر واقعے میں بغیر حقیقت جانے ڈاکٹروں کو قصوروار کیوں ٹھہرایا جاتا ہے؟
افسوس کی بات یہ ہے کہ معاشرے میں ڈاکٹروں کے خلاف نفرت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ ہر کوئی موبائل اٹھا کر ہسپتال پہنچ جاتا ہے اور علاج کے عمل میں مداخلت شروع کر دیتا ہے۔ اگر ہر فیصلہ ویڈیوز اور شور شرابے کی بنیاد پر ہونا ہے تو پھر پیشہ ورانہ رائے اور طبی مہارت کی کیا حیثیت رہ جائے گی؟
To the Drs offended by the call for accountability, a merit list from yrs ago doesn't justify a dirty phone in a sterile surgery today. Stop defending the black sheep and start defending the patients. The public doesn't hate the profession but the corruption & criminal practices.