سعودی عرب نے اپنا اسلامی بخار اتار کر ہمیں دے دیا اور خود لبرل سیکولر بننے کی طرف تیزی سے ترقی کر رہا ہے.
خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں روبوٹ سے آذان، تلاوت قرآن، دعائیں اور فتویٰ وغیرہ شروع کر دیا گیا ہے.
بیت اللہ کے سب سے مشہور امام شیخ عبد الرحمن السدیس نے اپنے ہاتھوں سے روبوٹ کا افتتاح کیا.
اس روبوٹ میں کیو آر کوڈ ہے، ٹچ سکرین سے صارفین کمانڈز دے سکتے ہیں. آپ کو سوال پوچھنا ہے روبوٹ آپ کو جواب میں فتویٰ دے گا،
آذان مؤذن اور نماز کے اوقات کی ہفتہ وار جانکاری دے گا. اس جمعے کونسا امام پڑھائے گا نام بتائے گا. شیخ السدیس نے اپنے خطاب میں بتایا کہ یہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے سلسلے کی ایک کڑی ہے.
خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں دو مزید روبوٹس متعارف کروائے گئے ہیں جو سینیٹائیزر چھڑکیں گے اور فرش صاف کریں گے.
اب آپ آجائیں پاکستان کی طرف، آج سے سو سال پہلے حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی نے لاؤڈ-اسپیکر میں آذان کو ممنوع قرار دیا تھا.
پھر اگلے پچاس سال لاؤڈ سپیکر کے حرام حلال کی بحث چلتی رہی. پھر کیمرا تصویر اور ویڈیو حرام قرار دی گئی.
ٹی وی بیچ چوراہوں پر توڑے گئے، وی سی آر کو آگ لگا دی گئی. پھر موبائل فون کو حرام قرار دے دیا گیا، دارالعلوم حقانیہ نے موبائل فون جمع کر کے آگ لگا دی.
آج آپ اپنے کسی مفتی صاحب کے پاس چلے جائیں اس سے پوچھیں کیا مؤذن کی جگہ ایک روبوٹ آذان دے سکتا ہے؟
ایسا کیسے ہو سکتا ہے، یہ تو ممکن ہی نہیں. وہ فوراً اسے حرام قرار دے دے گا. پھر پاکستان میں اگلے پچاس سال یہ بحث شروع ہو جائے گی
کہ روبوٹ کی آذان حلال ہے یا حرام، جائز ہے یا ناجائز..
البتہ آنے والے وقت میں روبوٹ کو مفتی کا درجہ حاصل ہو جائے گا ۔ ابھی تک یہ طے نہیں ہوا کہ فتوی دینے والا یہ روبوٹ مفتی وہابی ہوگا سنی ہوگا یا شیعہ ہوگا ۔ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب آپ کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کر کے اپنی مرضی کا فتوی لے پائیں گے ۔ پاکستان میں یہ روبوٹ کتنا کامیاب رہتے ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ پاکستانی عوام کے مزاج کو سامنے رکھتے ہوئے مفتی طارق مسعود جیسے جھکتیں مارنے والےاور لطیفے سنانے والے مفتی روبوٹس بھی متعارف کرائے جائیں گے ۔ امید کی جا رہی ہے کہ ناصر مدنی جیسے فنی رپورٹس بھی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائیں گے جو ٹک ٹاک کی دنیا میں انقلاب بپا کر دیں گے ۔ طلاق کے مسئلے پر وہابی رپورٹس اور سنی روبوٹس میں شدید لڑائی کا امکان بھی ہے۔ ارٹیفیشل انٹیلیجنس پر چلنے والے یہ روبوٹس بڑے بڑے مفتی صاحبان کے روزگار ختم کر دیں گے ۔ پاکستان پہنچ کر یہ رپورٹس کیا گل کھلاتے ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔
Unknown
@Rez_kk susral walon k air husband k andr ka complex k ye hm Sy bhtr kyu ha dab kr kyu nhi rehti har bat ka logic ka Sath jawab kyu hota h isky pas phir wo isky uper awara hony ka characterless hony ka parhaii ka ghuroor hony ka ilzam lga dety ha ye haqeeqat ha