ہسپانوی وزیرِ خارجہ 😱
“اٹلی اور جرمنی یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان شراکت داری کے معاہدے کی معطلی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ “
جب یوکرین کی بات آتی ہے تو جرمنی خود کو اخلاقیات کا نگہبان ظاہر کرتا ہے، لیکن جب فلسطین کی بات آتی ہے تو وہ تین بندروں کی طرح آنکھیں، کان اور منہ بند کر لیتا ہے۔ جرمنی ایک منافق اور قابلِ افسوس ریاست ہے۔
اٹلی میں بہادر پاکستانی نے 3 سالہ بچے کی جان بچا لی
حملہ آور بچے کا گلا دبا رہا تھا پاکستانی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو دبوچ لیا
مئیر بریشیا کی جانب سے بہادر شہری کے لیے ایوارڈ کا اعلان
🔴 اٹلی میں فلسطین کے حق میں مظاہرے میں شریک ایک اطالوی شہری نے کہا:
“یہ کوئی حقیقی جنگ بندی نہیں۔
غزہ ایسی سخت ناکہ بندی میں ہے کہ بم رک بھی جائیں تو لوگ بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں۔
کیا دنیا کا مستقبل یہی ہونے والا ہے؟”
"میرا بیٹا واپس نہیں آ سکتا… میں اسے اللہ کے لیے معاف کرتی ہوں…" 💔🥺
دبئی کی عدالت میں اُس وقت ہر آنکھ اشکبار ہو گئی جب ایک بوڑھی ماں اپنے جوان بیٹے کی موت کے مقدمے میں پیش ہوئی۔ عدالت میں موجود ہر شخص یہ سمجھ رہا تھا کہ آج وہ انصاف کے نام پر سخت سزا کا مطالبہ کرے گی، کیونکہ جس بیٹے کو اُس نے اپنی گود میں پالا، دعاؤں سے بڑا کیا، آج وہ دنیا میں نہیں رہا تھا… 😔
لیکن اُس ضعیف ماں نے جو الفاظ کہے، وہ انسانیت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔ 💔
انہوں نے روتے ہوئے کہا:
"میرا بیٹا واپس نہیں آ سکتا… لیکن میں ایک غریب پاکستانی ڈرائیور کی پوری زندگی تباہ نہیں کرنا چاہتی۔ میں اُسے اللہ کے لیے معاف کرتی ہوں…" 🤲🏻
یہ سنتے ہی عدالت میں خاموشی چھا گئی…
ہر آنکھ نم تھی…
ہر دل کانپ اٹھا…
معاف کر دینا بڑے دل والوں کا کام ہے
🚨امریکی خاتون کا دل دہلا دینے والا بیان:
"اسرائیل نے 10 ماہ کے بچے پر تشدد کیا ہسپتالوں میں معصوم بچوں کی لاشیں سڑتی رہیں یہ اسرائیلی فوج اور معاشرہ بیمار ہیں پھر ہمیں کہتے ہیں ایران سے ڈرو ؟ منافقت کی انتہا ہے۔" یہ وہ ویڈیو کلپ ہے جو آپ کو اسکرولنگ روکنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
🔴امریکی مسیحی دینی مبصر جے ی ہال؛
عثمانی دور میں مسلمان حکمران گرجا گھروں پر ٹیکس نہیں لگاتے تھے۔ وہ عیسائیوں کے ساتھ بہت مہربان تھے۔
حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے ہمارے مقدس مقامات کی حفاظت کی۔ اسلامی حکام نے صدیوں کے دوران چرچ آف دی ہولی سیپلکر کو تین مختلف بار دوبارہ تعمیر کیا۔
انہوں نے مسیحی زائرین کے سفر کے تحفظ کے لیے قانون بنایا تھا۔ کوئی بھی زائرین کو تنگ نہیں کرتا تھا۔
پی آئی اے کو پہلے اونے پونے داموں بیچا، اب بتایا گیا کہ پی آئی اے لیے جو بھی پارٹس امپورٹ ہونگے انکو 15 سال کے لئے ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ آئی ایم ایف جو غریب کے بجلی گیس کے بِلوں پر تو ٹیکس چھوٹ نہیں دینے دیتا اس نے پی آئی اے کو ٹیکس چھوٹ دینے کی اجازت کیسے دے دی؟ سائرہ بانو
ٹرینڈ الرٹ 🚨
انصافینز سب انگریزی میں یہ ٹرینڈ #KhansIsolationIsACrime شروع کریں کیونکہ پچھلے کئی دنوں سے عمران خان کی صحت اور قید تنہائی کے حوالے سے مکمل خاموشی ہیں۔
اس وقت اپنا فوکس صرف عمران خان کی رہائی پر رکھیں اور اس پر سب بھرپور آواز اٹھائیں
مشہور کشمیری شاعر اور صحافی احمد فرہاد کو باغ سے 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ایک شاعر کا اصل ہتھیار اس کا قلم، اس کے الفاظ اور اس کے خیالات ہوتے ہیں۔ جب شاعروں، صحافیوں اور ناقدین کی آوازوں پر قدغن لگائی جاتی ہے تو یہ معاشرے میں آزادیٔ اظہار کے حوالے سے اہم سوالات کو جنم دیتا ہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ گرفتاریوں اور دباؤ کے ذریعے افراد کو تو محدود کیا جا سکتا ہے، مگر خیالات، نظریات اور سوچ کو نہیں۔ اختلافِ رائے جمہوری معاشروں کا بنیادی حق ہے، اور مختلف آوازوں کو سننا ہی ایک مضبوط اور باشعور معاشرے کی علامت ہوتا ہے۔ خاموشی مسلط کی جا سکتی ہے، لیکن سوالات اور خیالات اپنی راہ تلاش کر ہی لیتے ہیں
وزارتِ خزانہ نے زیرو کوپن بانڈ جاری کر کے 80 ارب روپے حاصل کیے ہیں، مگر اس کے بدلے 15 سال بعد 512 ارب روپے ادا کرنا ہوں گے۔ سوال یہ ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کے لیے کیسا مالی بوجھ چھوڑ رہے ہیں؟ یہ کیسی پالیسی ہے کہ آج 80 ارب روپے حاصل کیے جائیں اور مستقبل میں اس کی قیمت 512 ارب روپے کی صورت میں چکانی پڑے!علی خضر۔
ہمارے والد اس کرسی پر بیٹھ کر میری نانی کے ساتھ بہت مزاق کیا کرتے تھے اور ہم سب اس پر بہت ہنستے تھے لیکن اب یہ ساری یادیں بہت غمزدہ کرتی ہیں۔
فادرز ڈے پر قاسم خان کی یہ گفتگو یاد آئی 💔
بنی گالہ اسٹاف کی جانب سے عمران خان اور بشری بی بی کے لیے اڈیالہ جیل بھیجا گیا ضروری سامان واپس لوٹا دیا گیا۔
“ہم حکومتِ پاکستان، متعلقہ حکام، انسانی حقوق کے قومی و بین الاقوامی اداروں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ کسی بھی قیدی کو ضروری سامان، علاج اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے”۔ رضا خان، انچارج بنی گالہ
اسٹیبلشمنٹ نے پروجیکٹ نواز شریف لانچ کیا اور بغیر مینڈیٹ کے پنجاب کا خزانہ تین دفعہ اُن کے حوالے کیا۔ پھر آئی جے آئی بنائی اور دھاندلی کے ذریعے بغیر مینڈیٹ کے نواز شریف کو ملک کا وزیراعظم بنا دیا۔ پرویز مشرف کو چھوڑ کر دس کے دس آرمی چیف کا نواز شریف کے سر پر ہاتھ رہا۔ یہاں تک کہ 2024 کے الیکشن میں جو دھاندلی ہوئی، اُس کا سب سے بڑا بینیفشری بھی نواز شریف ہے۔ ہمیشہ بوٹوں کے تسموں سے لٹک کر بغیر مینڈیٹ کے اسے اقتدار دیا گیا ہے۔ نواز شریف اور عمران خان کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔