Strongly condemn the arrest of ANP Balochistan President @AsgharAchakzaii. He is one of the few voices of reason in the region. Arresting political leaders on baseless charges has been the norm for long. We extend our solidarity to Asghar Achakzai and demand his release.
سیاست میں ایسے لوگ آگئے ہیں جنہیں نہ اپنی عزت کی پروا ہے، نہ دوسروں کی۔ اگر آج گورنر راج کے ذریعے ہماری حکومت ختم کی گئی ہوتی تو مجھے یقین ہے کہ یہی لوگ خوشیاں منا رہے ہوتے، لیکن ہماری تربیت ایسی نہیں ہوئی۔ گورنر راج کی گنجائش آئین میں موجود ہے، مگر یہ ایک غیر جمہوری عمل ہے۔ اس ک�� تاریخ بھی ہمارے سامنے ہے، کیونکہ پہلی بار اس کا استعمال ہماری تحریک کے خلاف کیا گیا تھا۔
گورنر راج غیر آئینی نہیں، لیکن ایک غیر جمہوری عمل ہے۔ پہلا گورنر راج پاکستان بننے کے بعد ہماری حکومت کے خلاف لگایا گیا۔ 1970ء کی دہائی میں نیشنل عوامی پارٹی کی بلوچستان حکومت کے خلاف گورنر راج نافذ کیا گیا، جس کے ردعمل میں پختونخوا کی حکومت نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ اس وقت نہ صرف حکومتیں ختم کی گئ��ں بلکہ انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بھی شدت اختیار کر گیا۔ اگر میں اُس وقت کے گورنر راج کو غلط سمجھتا ہوں تو آج کے گورنر راج کو درست کیسے قرار دے سکتا ہوں؟
15 اکتوبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں میری تقریر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر نصب ٹی وی اسکرینوں پر دانستہ طور پر خاموش کیا گیا، جبکہ بعد ازاں قومی اسمبلی کے آفیشل پیج پر جاری کردہ ویڈیو کو بھی کاٹ چھانٹ کر پیش کیا گیا۔ یہ معاملہ محض میری آواز دبانے کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے آئینی تقدس، اراکین کے حقِ اظہار اور عوام کے حقِ آگاہی کا ہے۔ پارلیمنٹ اختلافِ رائے کو دبانے کے لیے نہیں، بلکہ ہر آواز کو سننے کے لیے ہے۔ اس معاملے کو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے باضابطہ طور پر اٹھاؤں گا اور ذمہ داران کے احتساب کا مطالبہ کروں گا۔ پارلیمنٹ کا وقار اختلافی آوازوں کو خاموش کرنے میں نہیں، بلکہ ان کے حقِ اظہار کے تحفظ میں ہے۔
"ون یونٹ کی خفیہ دستاویز میں چودھری محمد علی نے لکھا : پنجاب؛ سرحد کی بجلی، بلوچستان کے کوئلے و گیس اور سندھ کے وسائل کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا اس لئے پاکستان پر حکمرانی پنجاب کی ہونی چاہیے ـ
اگر آپ نے یہ خفیہ دستاویز نہیں پڑھی تو مجھے بتا دیں میں اس کی ایک فوٹو اسٹیٹ کاپی آپ کو بھیج دوں گا ـ پاکستان ٹوٹنے کے باوجود پنجابیوں کی یہ ذہنیت آج بھی برقرار ہے اور وہ ابھی بھی پاکستان کے مامے بننے کی کوشش کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتے"
ولی خان کا حنیف رامے کے نام کھلا خط
جولائی 1987 ـ روزنامہ جنگ لاہور۔
میں آج بھی اپنے اس موقف پر قائم ہوں کہ گورنر راج یا ایمرجنسی مسائل کا حل نہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ 2013ء میں 1200 شہداء کا بوجھ اٹھانے کے باوجود ہمیں انتخابات میں ہرایا گیا۔ ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا کہ ہم کرپٹ ہیں۔ پھر ان کا احتساب کمیشن کہاں گیا؟ اس نے ہمیں پکڑا کیوں نہیں؟ اُس وقت تو عمران خان اور فوج ایک ہی پیج پر تھے۔ پھر 2018ء میں آر ٹی ایس بٹھا کر ہمیں ہرایا گیا۔ میں آج بھی وہ حلقے دکھا سکتا ہوں ��ہاں ہمیں ہرا کر پی ٹی آئی کو کامیاب کرایا گیا۔ اس کے بعد 2024ء میں ایسا ماحول بنایا گیا کہ جیسے صرف پختونخوا ہی پی ٹی آئی کا ہوم گراؤنڈ ہے، جبکہ باقی پاکستان میں اسے شکست ہوئی۔ ہمارا مینڈیٹ ایک بار پھر چوری کیا گیا اور پختونخوا میں پی ٹی آئی کی مقبولیت کا ایک جعلی بھوت کھڑا کیا گیا۔
آج بھی اگر ہم گورنر راج یا ایمرجنسی کی مخالفت کر رہے ہیں تو اس کی بنیاد اصولی ہے، کیونکہ یہ اقدامات غیر جمہوری اور جمہوری روایات کے منافی ہیں۔ ہماری مخالفت کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم پی ٹی آئی کی طرزِ حکمرانی کی حمایت کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی نے پختونخوا کو مالی، انتظامی اور سیاسی لحاظ سے تباہ کر دیا ہے۔ لیکن پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والوں سے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہمارے شہداء کا مذاق اڑا کر اور ہمیں پارلیمان سے باہر رکھ کر آپ کو کیا ملا؟ پختونخوا کو کیا ملا؟
کیا 2013ء میں ٹی ٹی پی کے ذریعے ہمیں پارلیمان سے باہر کرنے والوں، 2018ء میں آر ٹی ایس کے ذریعے ہمیں پارلیمان سے دور رکھنے والوں اور 2024ء میں پی ٹی آئی کی جعلی مقبولیت کا تاثر پیدا کرنے والوں کا بھی احتساب ہوگا؟ یا آج بھی کسی کو سیاسی شہادت کے مرتبے پر فائز کر دیا گیا ہے؟
یہ اسی ولی خان کا پوتا اور اسفندیار ولی خان کا بیٹا، ضیاء الحق کی باقیات کو شرم و حیا یاد دلا رہا ہے۔ جب وعدہ خلافی پر ہم نے 1998ء میں نواز شریف کی حکومت کو لات ماری اور پرویز مشرف نے آپ کو گھیر لیا، تو آپ کو پھر ولی باغ یاد آیا اور حاجی بلور کو لیکر نواز شریف نے حکومت میں شامل ہونے کیلئے ہم پر جرگے کئے لیکن ہم نے آپ کی وہ حکومت قبول نہیں کی اور پھر بھی پرویز مشرف کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے ساتھ کھڑے رہے۔
یہ اسی ولی باغ کا وارث مسلم لیگیوں کو غیرت دلا رہا ہے کہ جب پیپل�� پارٹی مشرف کے مارشل لاء کے بعد آپ کو اے آر ڈی میں بھی شامل نہیں کر رہی تھی تو اسفندیار ولی خان نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو ٹیلی فون کرکے آپ کو اس اتحاد میں شامل کروایا تھا۔
یہ اسی اسفندیار ولی خان کا بیٹا آپ کو کچھ شرم دلا رہا ہے کہ جب حالیہ 2020ء میں جنرل فیض نے آپ کو ٹھکانے لگانے کا پروگرام بنایا تھا تو اے پی سی میں ہم نے آپ کو ایسے تجاویز دیے جس کے بعد مریم نواز نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ "اسفندیار ولی صاحب کی گفتگو واقعی بےحد دلکش ہے، کم از کم اتنا ضرور کہا جاسکتا ہے کہ وہ سامعین کو مکمل طور پر متوجہ کرلیتے ہیں۔ احترام!"
باقی میں بھی اگر مسلم لیگیوں کی طرح اپ��ے اوپر "برائے فروخت" کا بورڈ لگا دوں تو مجھ سے پھر حکومت کوئی بھی نہیں چھین سکتا۔ اگر نواز شریف کو فارم 47 پر ایک بوڑھی عورت کے مقابلے میں جتوایا جا سکتا ہے تو ہمارے والے الیکشن جیتنا تو بہت ہی آسان تھا۔ نواز شریف تو اصل معنوں میں 70 ہزار ووٹ بھی نہیں لے سکا۔
If the social contract of 73 is reformed or the 18th amendment is rolled back then I guess breaking this contract will give way to discussing another contract from the past and that’s dangerous so please refrain from it or else.
#ANPRejectsProvincialDivision
عوام کو "سسٹم ری سیٹ" اور صوبوں کی تقسیم کی بحث میں الجھا دو، اور پیچھے سے پٹرول کی قیمت میں 12.99 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دو۔ مسلم لیگ والے خوش ہیں کہ انہیں آشیرباد حاصل ہے۔ انہیں عوام کی کیا فکر؟ انہیں تو یقین ہے کہ اگلے انتخابات میں عوام نہیں، آقاؤں کی مرضی انہیں کامیاب کروائے گی۔کوئی بڑے میاں صاحب کو خبر دیں کہ عوام کا خون چوس کر ووٹ کو زبردست طریقے سے عزت دی جارہی ہے۔