خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
#independencedaypakistan
میری زندگی کے راز میں
اک راز تم بھی ہو
میری بندگی کی آس میں
اک آس تم بھی ہو
تم کیا ہو میرے؟ کچھ ہو؟ یا کچھ بھی نہیں مگر
میری زندگی کے کاش میں
اک کاش تم بھی ہو
دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں
ایک وہ ہوتے ہیں کہ اگر انہیں خدا مل جائے تو سوال کریں گے کہ یہ چیز دے اور وہ چیز دے.
دوسرے وہ ہوتے ہیں کہ اگر انہیں خدا مل جائے تو عرض کرتے ہیں کہ حکم فرمائیں میں نے کیا کرنا ہے.
بس آپ حکم ماننے والوں میں سے بن جائیں.
آیا نہ ہوگا اس طرح حسن و شباب ریت پر
گلشن فاطمہؓ کے تھے سارے گلاب ریت پر
جانِ بتولؓ کے سوا کوئی نہیں کھلا سکا
قطرہ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر
جتنے سوال عشق میں آل رسولﷺ سے کیے
ایک کے بعد ایک دیئے سارے جواب ریت پر