اقتدار چند خاندانوں کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کا حق ہے
جب تک عام آدمی کو برابر کا موقع نہیں ملتا حقیقی جمہوریت صرف ایک نعرہ رہے گا
@iqrarulhassan#عوام_راج#Pakistan
کیا وجہ ہے کہ دہائیوں گزرنے کے باوجود اقتدار کے دروازے صرف مخصوص خاندانوں کے لیے کھلتے ہیں؟
ایک عام مزدور کی بیٹیاں اور بیٹے صرف تماشائی بنے رہتے ہیں کیونکہ نظام میں ان کے لیے برابری کا کوئی موقع موجود ہی نہیں
@iqrarulhassan
یہ جو خوشبو کسی ایک وعدے کی ہے
اس کے ورثے کا ہم استعارہ بنیں
ہر طرف پھیلتی بے اماں رات میں
ہو جو منزل نشاں وہ ستارہ بنیں
ایک رستے پہ ہوں سب یہ دیر و جمان
عزم ہوں بے لچک، حوصلے ہوں جواں
ہم تیرے ہم قدم، ہم تیرے ہم زباں
اے زمینِ وطن، مادرِ مہرباں!
دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ کبھی کوئی ایسی تحریک کامیاب نہیں ہوئی جو کسی شخص کے لیے چلتی ہے، ہمیشہ نظریے کے ساتھ کھڑی تحریکیں کامیاب ہوتی ہیں اور جن لیڈرز کی آپ بات کر رہے ہیں اُن کا کوئی نظریہ نہیں ہے۔ اقتدار میں ہوں تو جرنیل اچھے، اقتدار سے نکالے جائیں تو جرنیل بُرے۔ یہ کوئی نظریہ ہے؟