سوچ کی سرحد پہ جا کر، آئینہ ادراک کا، منعکس ہو جائے پھر بھی، بننے والی کوئی صورت، کچھ شبیہ حتمی نہیں!
میرا سایہ روشنی کے ماتحت ہے، میں نہیں!!! (توصیف صبیح)
خبردار! فون چھوڑیں سڑک پر توجہ دیں۔ دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال سنگین حادثات کا سبب بنتا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں مناسب جگہ پر گاڑی روک کر فون کا استعمال کریں۔ بے احتیاطی عمر بھر کا پچھتاوا بن سکتی ہے
#Home#RoadSafety#DriveSafe#NoPhoneWhileDriving #PunjabHomeDepartment #ForYou
میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (MDCAT) 2026 کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات؛ محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں۔ پنجاب کے 15 بڑے شہروں میں 33 امتحانی مراکز پر تین درجاتی سکیورٹی حصار قائم کیا جائے گا جبکہ 48 ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔ امتحانی مراکز پر واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، سی سی ٹی وی کیمرے، خواتین پولیس اسکواڈز اور دیگر حفاظتی و امدادی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ امتحانی پرچوں کی منتقلی سے طلباء کے فوری انخلاء تک فول پروف سکیورٹی اور موثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے
#Punjab #Home #MDCAT2026 #MDCATPunjab #MDCATSecurity #ExamSecurity #StudentSafety #PunjabPolice #SafePunjab #PunjabGovernment #ForYou

دینِ اسلام عدل، امانت، دیانت اور رزقِ حلال کی تعلیم دیتا ہے۔ کرپشن، رشوت، خیانت اور ناجائز ذرائع سے مال کا حصول معاشرتی حقوق کی پامالی اور اخلاقی اقدار کی تباہی کا سبب بنتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آئمہ مساجد سے درخواست کی ہے کہ وہ خطباتِ جمعہ اور دینی اجتماعات میں عوام الناس کو بدعنوانی کے دینی و معاشرتی نقصانات سے آگاہ کریں اور انہیں معاشرتی فلاح کیلئے دیانت داری، امانت داری اور رزقِ حلال کے حصول کی ترغیب دیں
#Home #SayNoToCorruption #AntiCorruption #RizqEHalal #Honesty #Integrity #AmanatDari #DeenEIslam #IslamicValues #HalalEarning #SocialResponsibility
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم میں محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ پاکستان سے مجموعی طور پر 2,760,653 جبکہ پنجاب سے 142,820 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوایا جاچکا ہے۔ پنجاب کے 39 ہولڈنگ سینٹرز میں 213 افغان شہری موجود ہیں جنہیں طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ افغان شہریوں کے غیر قانونی قیام، شناخت کی جعلسازی یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ایمرجنسی 15 پر دیں
#PunjabHomeDepartment #ForYou #AfghanRepatriation #AfghanNationals #ForeignNationalSecurity #IllegalResidency #ForeignNationals #GovernmentOfPunjab
بہ تسلیمات نظامتِ اعلیٰ تعلقاتِ عامہ پنجاب، لاہور
توصیف صبیح گوندل، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، محکمہ داخلہ پنجاب
ہینڈ آؤٹ
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم؛ محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی موثر کارروائیاں جاری
پاکستان سے مجموعی طور پر 2,760,653 جبکہ پنجاب سے 142,820 غیر قانونی مقیم افغان باشندے واپس بھجوائے گئے
پنجاب کے 39 ہولڈنگ سینٹرز میں 213 افغان شہری موجود، جنہیں طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا
افغان شہریوں کے غیر قانونی قیام، شناخت کی جعلسازی یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ایمرجنسی 15 پر دیں؛ شناخت صیغۂ راز میں رہے گی: ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب
لاہور 18 ستمبر:
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم میں محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ حکومتی پالیسی کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سینٹرز میں لایا جا رہا ہے، جہاں ضروری دستاویزی عمل مکمل کرنے کے بعد انہیں وطن واپس بھجوایا جارہا ہے۔ اب تک پاکستان سے مجموعی طور پر 27 لاکھ 60 ہزار 653 جبکہ پنجاب سے 1 لاکھ 42 ہزار 820 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوایا جا چکا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان کی واضح پالیسی کے مطابق قابلِ قبول ویزا کے بغیر تمام افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی ہے۔ اس حوالے سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران صوبہ بھر میں رہائشی علاقوں اور مارکیٹس کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کیا جاتا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں اس وقت 39 ہولڈنگ سینٹرز فعال ہیں جہاں 213 افغان شہری موجود ہیں۔ ہولڈنگ سینٹرز میں غیر قانونی افغان باشندوں کی عارضی رہائش، رجسٹریشن اور وطن واپسی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اعداد و شمار حکومتِ پنجاب کی مؤثر حکمتِ عملی اور فعال انتظامی اقدامات کے عکاس ہیں۔ افغان شہریوں کی واپسی کے قومی مشن میں تمام پاکستانیوں کا تعاون بھی درکار ہے۔ عوام الناس افغان شہریوں کے غیر قانونی قیام، شناخت کی جعلسازی یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ایمرجنسی 15 پر دیں۔ اطلاع دینے والوں کی شناخت صیغۂ راز میں رکھی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ کارروائی صرف غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کے خلاف کی جارہی ہے۔ اس قومی مشن کی تکمیل کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کا فارن نیشنل سکیورٹی سیل صوبہ بھر میں مانیٹرنگ اور کوآرڈینیشن کر رہا ہے۔
#PunjabHomeDepartment #ForYou #AfghanRepatriation #AfghanNationals #ForeignNationalSecurity #IllegalResidency #ForeignNationals #GovernmentOfPunjab
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم؛ محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی موثر کارروائیاں جاری۔ حکومتِ پاکستان کی واضح پالیسی کے مطابق قابلِ قبول ویزا کے بغیر تمام افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی ہے.
#PunjabHomeDepartment #ForYou #AfghanRepatriation #AfghanNationals #ForeignNationalSecurity #IllegalResidency #VisaPolicy #ForeignNationals #Repatriation #LawEnforcement #GovernmentOfPunjab
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم؛ محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی موثر کارروائیاں جاری۔ اب تک پاکستان سے مجموعی طور پر 2,760,653 جبکہ پنجاب سے 142,820 غیر قانونی مقیم افغان باشندے واپس بھجوائے گئے.
#PunjabHomeDepartment #ForYou #AfghanRepatriation #AfghanNationals #ForeignNationalSecurity #IllegalResidency #VisaPolicy #ForeignNationals #Repatriation #LawEnforcement #GovernmentOfPunjab
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم؛ محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی موثر کارروائیاں جاری۔ افغان شہریوں کے غیر قانونی قیام، شناخت کی جعلسازی یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ایمرجنسی 15 پر دیں، اطلاع دہندہ کی شناخت صیغہ راز میں رہے گی.
#PunjabHomeDepartment #ForYou #AfghanRepatriation #AfghanNationals #ForeignNationalSecurity #IllegalResidency #VisaPolicy #ForeignNationals #Repatriation #LawEnforcement #governmentofpunjab
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم میں محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ پاکستان سے مجموعی طور پر 2,760,653 جبکہ پنجاب سے 142,820 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوایا جاچکا ہے۔ پنجاب کے 39 ہولڈنگ سینٹرز میں 213 افغان شہری موجود ہیں جنہیں طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ افغان شہریوں کے غیر قانونی قیام، شناخت کی جعلسازی یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ایمرجنسی 15 پر دیں
#PunjabHomeDepartment #ForYou #AfghanRepatriation #IllegalResidency #ForeignNationals #Repatriation #Emergency15 #LawEnforcement #GovernmentOfPunjab
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کی "منشیات سے پاک، پُرامن پنجاب" آگاہی مہم۔ منشیات فروش ایک فرد نہیں پوری قوم کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ منشیات فروشوں کی اطلاع دینے کیلئے 15 پر کال کریں اور 8 دبائیں
#Home#DrugFreePunjab#SayNoToDrugs#AntiNarcotics#ReportDrugDealers #Helpline15 #SafePunjab #PeacefulPunjab #PunjabHomeDepartment #ForYou
رسول اللہﷺکی دعا:
اے اللہ! میں تجھ سے جنت کاطالب ہوں اور اس قول و عمل کا بھی جو جنت سے قریب کر دے،اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم سے اور اس قول و عمل سے جو جہنم سےقریب کر دے، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ ہر وہ حکم جس کا تو نےمیرےلیے فیصلہ کیاہے بہتر کر دے۔
(ابن ماجہ،۳۸۴۶)
وزیراعلیٰ پنجاب پریزن ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد جاری۔ پنجاب کی جیلوں کی موثر انسپکشن کیلئے جدید پورٹل اور مانیٹرنگ نظام نافذ۔ سیکرٹری داخلہ کا وزیراعلیٰ پنجاب پریزن ویلفئر سٹورز کے آن لائن پورٹل پر اسیران کی دلچسپی اور خریداری کے عمل کا مشاہدہ۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں اسیران اب اپنی ضرورت کی 74 بنیادی اشیاء جیل کے اندر شفاف انداز میں خرید سکتے ہیں
#PunjabPrisonReforms #PunjabPrisons #PrisonReforms #DigitalPrisons #PrisonMonitoring #SafePunjab #ExecutiveMonitoringDashboard #PrisonInspection #PrisonManagement