*پیغام 13 ربیع الاول*
"ہم باب حطہ ہیں جو سلامتی کا دروازہ ہے جو بھی اس میں داخل ہو گیا وہ سالم و نجات یافتہ ہو جاتا ہے اور جس نے اس سے تخلف اختیار کیا وہ ہلاک ہو جاتا ہے"۔
*مولا علی علیہ السلام*
(تجلیات حکمت، باب أھل البیتؑ، اقوال 23)
التماس درود
نعت ِ رسول اللہﷺ 💚
ذکرِ احمدؐ سے منوّر ہے جہاں کا ہر مکاں
مدحِ احمدؐ کر رہا ہے خود خدا قرآن میں
شانِ احمدؐ سے منوّر ہے یہ سارا آسمان
نامِ احمدؐ سے مہکتا ہے دلِ ہر انسان میں
آپؐ کی سیرت ہے اک روشن مثالِ زندگی
آپؐ کا کردار ہے کامل، ہر گھڑی میزان میں
#صلوات_بر_محمد
آپؐ نے بخشا جہاں کو درسِ عدل و بندگی
آپؐ کا فرمان ہے محفوظ دلِ ایمان میں
آپؐ کی رحمت سے روشن ہو گئے دل کے چراغ
آپؐ کا احسان ہے باقی آج بھی انسان میں
آپؐ نے توحید کا پرچم بلند و جاں کیا
آپؐ ہی کی دعوتِ حق ہے تمام جہان میں
#صلوات_بر_محمد
آپؐ کی سنت ہے مومن کے لیے راہِ نجات
آپؐ کی سیرت ہے روشن منزلِ ایمان میں
مہدیؔ کیا بیاں ہو شانِ خیرالمرسلیںؐ
مدحِ احمدؐ لکھ رہا ہوں عشق کے دیوان میں
علی مہدیؔ
#صلوات_بر_محمد
عود ، عنبر ، سمن لباس کیا
خوشبوؤں نے چمن لباس کیا
پہلی پہلی بہار کی آمد
راستوں نے عدن لباس کیا
خاک زادوں کی رہنمائی کو
روشنی نے بدن لباس کیا
جگمگائی حویلی ہاشمؑ کی
رنگ نے یُوں گگن لباس کیا
خودبخود بولنے لگے الفاظ
فکر نے جب سخن لباس کیا
#صلوات_بر_محمد
وقت کو روک کر شبِ معراج
مصطفٰے (ص) نے زمن لباس کیا
رازِ ابناءَکُم ہُوا ظاہر
جو حُسینؑ و حسنؑ لباس کیا
سامنا ہوتو کچھ رعایت ہو
کربلا کا کفن لباس کیا
سیّدحسنین محسن
#صلوات_بر_محمد