انسان دوست، غریب پرور اور عوام کے حقیقی ترجمان
سید حسین ��ارق شاہ جاموٹ
جو ہر دکھ میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں، مسائل سنیں، اور خدمت کو اپنی سیاست کا مقصد بنائیں۔ یہی جذبہ سید حسین طارق شاہ جاموٹ کی پہچان ہے۔
خدمت • خلوص • عوامی اعتماد@TariqSJamotPPP
“آزاد جموں و کشمیر کے جو موجودہ حالات ہیں وہ ایک امتحان ہے ریاستِ آزاد جموں و کشمیر، ریاست پاکستان ، تمام سیاسی جماعتوں و سیاستدانوں کیلئے، کیونکہ ہم سیاستدانوں کا کام ہی یہی ہے کہ ہم آپ کی نمائندگی کریں آپ کی آواز بنیں اور وہ آواز مظفرآباد، اسلام آباد اور عالمی دنیا تک پہن��ائیں، سیاستدانوں کا کام ہے عوام کی خدمت کریں عوام کے مسائل حل کریں، سیاست صرف اقتدار کا نام نہیں ہے۔”
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
@BBhuttoZardari
#DadyalMeinTeerChaleyGa
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
پاکستان پیپلز پارٹی ڈیجیٹل کی متحرک جیالی، ہماری بہن صبا حیدر کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور ��فسوس ہوا۔ وہ پارٹی کے لیے نہایت مخلص، متحرک اور وفادار کارکن تھیں، جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اس دکھ کی گھڑی میں ہم مرحومہ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد دختر مشرق، شھید محترمہ بینظیر بھٹو کو انکے یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
آج عالمِ اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم، جمہوریت کا
پاسبان اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا یومِ ولادت ہے۔ یہ دن محض ایک رہنما کی پیدائش کا دن نہیں، بلکہ آمریت کے سامنے نہ جھکنے والے عزم، حوصلے اور بے مثال قربانی کی تاریخ کا جشن ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے سیاست کو عوام کی خدمت، مظلوموں کی آواز اور حقوق کی جنگ کا نام دیا۔ انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں جھلیں، جلاوطنی کا دکھ سہا، اور اپنے خاندان کی عظیم قربانیاں دیں، مگر عوام کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کی۔ ان کا وژن ایک پڑھا لکھا، پرامن اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان تھا۔آج کے دن ہم ان کے افکار، ان کی جدوجہد اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ وہ کل بھی زندہ تھیں، وہ آج بھی زندہ ہیں، کیونکہ تاریخ ساز رہنما کبھی مرا نہیں کرتے۔
"تم کتنے بھٹو مارو گے، ہر گھر سے بھٹو نکلے گا
!"جئے بھٹو! جئے عوام
#HBDShaheedBenazir
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کیجانب سے یوم عاشورہ کے مرکزی ماتمی جلوس کی گزرگاہ پر طبی امدادی کیمپ لگایا گیا، سینئر نائب صدر اظہر علی سیال، جنرل سیکرٹری وسیم راجپوت، سیکرٹری اطلاعات عمیر مولا بخش چانڈیو، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسد ابڑو نے کیمپ کا دورہ کیا اور طبی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔
#PPP #Hyderabad #Muharram
پاکستان کو پوری دنیا کے سامنے دوٹوک کہنا ہوگا کہ دریائے سندھ کسی کی جاگیر نہیں۔
سندھ طاس معاہدہ طاقت، تکبر یا دھونس سے معطل نہیں کیا جا سکتا۔
پانی زندگی ہے، ہتھیار نہیں۔
کسی بھی ہمسایہ ملک کو یہ حق نہیں کہ وہ دریاؤں کو سیاسی دباؤ یا جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرے۔
بچوں کی پیاس کبھی کسی ریاست کی پالیسی نہیں بن سکتی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ۔
@BBhuttoZardari
Chairman @BBhuttoZardari addressing the seminar at Jinnah Convention Centre on “Indus Waters Treaty An Effective Instrument for Peace and Regional Stability.”
Pakistan’s message to the world is clear the Indus Waters Treaty cannot be undermined by arrogance nor can water be weaponized. Rivers are a source of life, peace and shared prosperity not political coercion.
#IndusWatersTreaty
کوئی بھی ملک محنت کشوں کو حقوق دیے بنا ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان میں مزدوروں کو جتنے حقوق حاصل ہیں سب پیپلزپارٹی نے دیے، 1973 کے آئین میں مزدوروں کے حقوق کی ضمانت دی گئی ۔
#LabourDay2026
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر و ایم این اے سید حسین طارق شاہ جاموٹ صاحب جنرل سیکریٹری و ٹکٹ ہولڈر این اے 220 وسیم راجپوت صاحب اطلاعات سیکریٹری عمیر مولا بخش چانڈیو صاحب، ڈپٹی اطلاعات سیکریٹری اسد ابڑو، سمیت دیگر نے سول ہسپتال حیدرآباد کا دورہ کیا۔
عید کے تیسرے دن چانڈیو ھائوس 🇱🇾✌️
مرکزی رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو صاحب نے اپنے دفتر میں حیدرآباد کی عوام اور ورکروں سے ملاقات کی۔ اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
@MBChandioPPP@UmairMBChandio
Eid 1st Day (21 March)
مرکزی رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو صاحب اور ضلع حیدرآباد PPP کے اطلاعات سیکرٹری و ٹاؤن چیئرمین عمیر مولا بخش چانڈیو صاحب نے اپنے دفتر میں ورکروں سے ملاقات کی۔
@MBChandioPPP@UmairMBChandio