یہ سانحہ سندھ میں تعلیمی اداروں کی خستہ حالی اور حکومتی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ متعلقہ حکام واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور سندھ بھر کے مخدوش اسکولوں کی فوری مرمت یقینی بنائیں تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے_
مخدومزادہ زین حسین قریشی
عمرکوٹ: گاؤں گمھوری میں اسکول کی خستہ حال دیوار گرن�� سے تین معصوم بچیوں کے جاں بحق ہونے کا المناک واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔
اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ بچیوں کی مغفرت فرمائے،
لاہور میں ایک اکیڈمی کی چھت گرنے کے المناک واقعے میں معصوم بچوں کی شہادت کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور گہرے رنج کا احساس ہوا۔
اس افسوسناک سانحے میں 14 بچوں کی شہادت پر سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ مخدوم زادہ زین حسین قریشی ایم این اے
مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے ملک حبیب ڈوگر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر بھی شریک تھے، جبکہ عقیل اعجاز انصاری، ملک سلیم بھٹہ، اخلاق قریشی، مزمل راؤ محسن، رانا رضوان اور دیگر معزز دوست احباب بھی موجود تھے۔
مخدوم زادہ زین حسین قریشی کی الحاج محمد رزاق بھٹہ سے ملاقات، حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت، قبولِ حج اور مزید خیر و برکت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملتان، محلہ ایمن آباد سوتری وٹ میں مخدوم زادہ زین حسین قریشی کی حاجی فخر عباس بھٹی اور دیگر سے ملاقات مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے محلہ ایمن آباد سوتری وٹ ملتان میں سابق کونسلر حاجی وزیر حسین، راؤ محسن، رانا رضوان ، زکی شاہ ،ملک مداح حسین، ملک اظہر عباس سے ملاقات ،
میرے والد مخدوم شاہ محمود قریشی صاحب اور ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ کی زندگی اور خیریت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں مکمل طور پر جھوٹی، بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
کل جیل ٹرائل کے موقع پر میری ان سے ملاقات ہوئی۔ الحمدللہ، دونوں خیریت سے ہیں۔
اگرچہ تین سالہ ناحق قید کے دوران مخدوم شاہ محمود قریشی صاحب، ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ، اعجاز چوہدری صاحب،میاں محمود الرشید صاحب اور عمر سرفراز چیمہ صاحب کو متعدد جسمانی و ذہنی تکالیف کا سامنا رہا ہے، لیکن وہ آج بھی ہمت، استقامت اور حوصلے کے ساتھ ثابت قدم ہیں اور حق و سچ کے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور ان تمام رہنماؤں کی صحت، سلامتی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو رہیں۔
@SMQureshiPTI
ملتان: مخدوم شاہ محمود قریشی کے دیرینہ ساتھی اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت چ��ہدری اشتیاق حسین سندھو نے مخدومزادہ زین حسین قریشی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے مخدومزادہ زین حسین قریشی کو صاحبزادے کی ولادت پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
مخدوم زین حسین قریشی اور محمد ندیم قریشی کی جانب سے محرم الحرام کے جلوس میں شرکت،
عزاداروں سے ملاقات کی اور انتظامیہ کو بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
رکنِ قومی اسمبلی مخدوم زادہ زین قریشی کی محرم الحرام کے سلسلے میں میڈیا سے گفتگو۔
انہوں نے واقعۂ کربلا کے پیغام، حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی، اتحادِ امت، امن اور بھائی چارے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر ایم ��ی اے ندیم قریشی بھی ہمراہ
مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے نو محرم الحرام کے سلسلے میں پاک گیٹ، حرم گیٹ اور اندرونِ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عزاداری کے جلوسوں میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے جلوسوں کے راستوں، سیکیورٹی انتظامات، سبیلوں اور امدادی کیمپوں کا جائزہ لیا
#ہر_زمانہ_میرے_حسین_کا
مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے نو محرم الحرام کے سلسلے میں پاک گیٹ، حرم گیٹ اور اندرونِ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عزاداری کے جلوسوں میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے جلوسوں کے راستوں، سیکیورٹی انتظامات، سبیلوں اور امدادی کیمپوں کا جائزہ لیا
#ڈٹ_جاو_حسین_کے_انکار_کیطرح
فلسفۂ حسینؑ اور پیغامِ کربلا پہ عمل کرتے ہوئے جو کہ یہ ہے کہ باطل کے سامنے سر نہیں جھکانا_
اس پر ہی مخدوم شاہ محمود قریشی گزشتہ تین برس سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، مگر اپنے مؤقف اور اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
— مخدوم زادہ زین حسین قریشی کا حسینیہ کانفرنس سے خطاب
رکن قومی اسمبلی مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے نو محرم الحرام کے سلسلے میں ممتاز آباد میں برآمد ہونے والے جلوس میں شرکت کی اور عزادارانِ امام حسینؑ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
اس موقع پر انہوں نے جلوس کے راستوں کا دورہ کرتے ہوئے مختلف سبیلوں، لنگر اور امدادی کیمپوں کا معائنہ کیا
م��تان: 48 ویں سالانہ عالمی حسینیہ کانفرنس جاری۔
مخدوم زادہ زین حسین قریشی کی کانفرنس میں شرکت۔ اس موقع پر سماجی رہنما زین بلوچ اور دیگر معززین بھی موجود ہیں جبکہ کانفرنس کی مختلف نشستوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ملتان: 48 ویں حسینیہ کانفرنس کی تقریبات جاری، مخدوم زادہ زین حسین قریشی کی شرکت۔
اس موقع پر سماجی رہنما زین بلوچ سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات بھی کانفرنس میں موجود ہیں اور حق، انصاف، اتحادِ امت اور فکرِ حسینؑ کے فروغ کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
#NA150
کل بروز جمعرات 9 محرم الحرام، رکن قومی اسمبلی مخدوم زادہ زین حسین قریشی 48ویں سالانہ حسینیہ کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے اور اپنے خطاب سے شرکاء کو عزاداریِ امام حسینؑ، فلسفۂ کربلا اور اتحادِ امت کے اہم پہلوؤں پر روشنی فراہم کریں گے۔
رکنِ قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی نے صدر رورل ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (RDF) بریگیڈیئر (ر) اسلم خان کی دعوت پر، صدر یوتھ پارلیمنٹ عبید قریشی کے ہمراہ رورل ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔