یوں تو اس جلوہ گہہ حسن میں کیا کیا دیکھا
جب تجھے دیکھ چکے کوئی نہ تجھ سا دیکھا
ہم تو سمجھے تھے قیامت ہے فراق محبوب
تجھ سے مل کر بھی مگر حشر ہی برپا دیکھا
❤️🔥🥀👀
"بہترین روحیں وہ ہیں جو درد کو خود نگل لیتی ہیں، تاکہ دوسروں کو اس کا ذائقہ نہ چکھنا پڑے۔"
— نزار قبانی
"The best souls are those who swallow their pain themselves, so that others don’t have to taste it."
The fire and the moonlight, the motion and rest;
The universe smiles in the curve of her grace,
And sleeps like a child on the snow of his chest.
No ending, no boundary, no tether of time,
خود کو اتنا بھی مت بچایا کر
بارشیں ہوں تو بھیگ جایا کر
کام لے کچھ حسین ہونٹوں سے
باتوں باتوں میں مسکرایا کر
چاند لا کر کوئی نہیں دے گا
اپنے چہرے سے جگمگایا کر
گھر سے باہر نکل ہواؤں میں
زلف سے خوشبوئیں اڑایا کر
کوئی تصویر، کوئی افسانہ
کچھ نہ کچھ روز ہی بنایا کر
کون کہتا ہے دل ملانے کو
کم سے کم ہاتھ تو ملایا کر
❤️🌝🤌🏻🌷