عشق میں غیرتِ جذبات نے رونے نہ دیا
ورنہ کیا بات تھی کس بات نے رونے نہ دیا
آپ کہتے تھے کہ رونے سے نہ بدلیں گے نصیب
عُمر بھر آپ کی اس بات نے رونے نہ دیا
رونے والوں سے کہو اُن کا بھی رونا رو لیں
جن کو مجبورئ حالات نے رونے نہ دیا
خوب ہیں آپ بہت خوب ، مگر یاد رہے
زیب دیتا نہیں ایسوں کو ستانا دل کا
بے جھجک آ کے ملو، ہنس کے ملاؤ آنکھیں
آؤ ہم تم کو سکھاتے ہیں ملانا دل کا
نقش بر آب نہیں ، وہم نہیں ، خواب نہیں
آپ کیوں کھیل سمجھتے ہیں مٹانا دل کا
کچھ نئی بات نہیں حُسن پہ آنا دل کا
مشغلہ ہے یہ نہایت ہی پرانا دل کا
دل لگی، دل کی لگی بن کے مٹا دیتی ہے
روگ دشمن کو بھی یارب ! نہ لگانا دل کا
میرے پہلو میں نہیں ، آپ کی مٹھی میں نہیں
بے ٹھکانے ہے بہت دن سے ،ٹھکانا دل کا
Get out of dream-land for a while and see who needs you else is a drama ! Get true to yourself,truth might sound harsh but it's the most stable place you can ever stay at !
بولنے سے شرم آتی ھے تو آنکھوں سے بتا
چُپ بھی ٹُوٹے گی نہیں اور بات بھی۔۔۔۔۔ ھوجائے گی
اُس کو فارس اپنے سچّے لمس کا تریاق دے
تیری آنکھوں کی ڈسی اچھی بھلی ۔۔۔ھو جائے گی
میری بستی میں تو تِتلی پر بھی مَر مِٹتے ھیں لوگ
تیرے آنے سے تو خلقت ۔۔۔باؤلی ھوجائے گی
میرے حِصّے کی خُوشی پر کُڑھنے والے دوستو !
اِس طرح کیا میری نعمت آپ کی۔۔ ھوجائے گی ؟
دل چاہتا ہے سنتے چلے جائیں عمر بھر
گر پھر شروع وفا کا فسانہ کرے کوئی
آنکھوں کو موندتے ہی افق پار سے کہیں
خوابوں کے قافلوں کو روانہ کرے کوئی
ہر ایک فیصلہ کرنے سے پیشتر
مرضی ہمارے دِل کی بھی جانا کرے کوئی
دشتِ جنوں کی خاک نہ چھانا کرے کوئی
اے کاش دِل کی بات نہ مانا کرے کوئی
باتوں سے ہی محل نہ بناۓ ہواؤں میں
کرکے دکھا بھی دے کہ جو ٹھانا کرے کوئی
جاگی ہے دِل میں آج یہ خواہش عجیب سی
موسم ہمارے دِل کا سہانا کرے کوئی