خدا کا خوف کرو،میں ابھی کاٹلنگ کے 9 شہداء کے جنازے پڑھ کر واپس اسلام آباد پہنچاہوں،
کاٹلنگ ڈرون حملے میں بے گناہ معصوم 9 شہداء میں سے 2 بچے،2 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں، یہ کل 3 خاندانوں کے 9 افراد تھے اور چرواہے تھے،جو سوات سے کاٹلنگ، مردان کے پہاڑوں پر آکر اپنی بھیڑ بکریاں چراتے ہیں۔
شہباز صاحب، آپ نے بے گناہوں کے خون سے ہاتھ رنگے ہیں۔